مولانا قاری عثمان عثمانی کے زیر اہتمام دعائیہ محفل ۔حاجی عبد الوہابؒ اور مولانا سمیع الحق شہید کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کے بعد فاتحہ خوانی ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ جامع مسجد مکی کہوٹہ میں معروف عالم دین مولانا قاری محمد عثمان عثمانی کے زیر اہتمام ایک دعائیہ محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسے کے بچوں نے قرآن خوانی کی اس کے بعدمولانا قاری محمد عثمان عثمانی، مولانا عبد الشکور حمادی ، مولانا عبد اللہ عباسی،مولانا خالد خلیل ،مولانا شفیق کاظمی ،مولانا حفظ عبد اللہ عابد،حافظ محمد رضوان نے ملک کے نامور عالم دین مبلغ اسلام اور تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبد الوہابؒ اور جمیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا سمیع الحق شہید کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حاجی عبد الوہاب ؒ اورمولانا سمیع الحق شہید کی رحلت سے عالم پاکستان ایک بہت اچھے مبلغ دین سے محروم ہو گے ہیں ان کی ساری زندگی دین اسلام کی خدمت گزاری ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہو سکتا۔
رکن پنجاب اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد آف مٹور کے صاحبزادے راجہ احمد صغیر کا دورہ سموٹ
Raja Ahmed Sagheer visits Samot
رکن پنجاب اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد آف مٹور کے صاحبزادے راجہ احمد صغیر کا دورہ سموٹ۔علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیات ،اپنے ووٹروں سپورٹروں سے ملاقات۔ انشاء اللہ عوام کے تمام مسائل حل ہونگے ۔ میرے دادا حاجی باوا غلام فرید (مرحوم) نے ساری زندگی علاقے کی عوام کی خدمت کی میرے والد محترم رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹوراپنے والد کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے عوام کی بے لو ث خدمت کر رہے ہیں انہوں نے کہا انشاء اللہ چند ماہ میں حلقے کی عوام ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک بڑی تبدیلی دیکھیں گے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین یوسی سموٹ راجہ عرفان الحق ،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت انجنیئر راجہ بلال بنگیال،نوجوان سیاسی شخصیت راجہ عمران مینوں ،نوجوان سیاسی شخصیت ڈاکٹر وسیم نواز کیانی،چوہدری ارشاد ،چوہدری شہزاد پٹواری،چوہدری عابد کنڈ،چوہدری منصور چورا اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھے ۔
عمران خان نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کرارہ جواب دے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے
Imran Khan’s response to Trump delights Pakistani nationals
چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کرارہ جواب دے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے پاکستانی عوام بھی دنیا کے ساتھ عزت کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں اور پاکستان دنیا کے برابر کے تعلقات چاہتا ہے کیونکہ ہم غیرت کا سودا نہیں کر سکتے سب سے پہلے پاکستان پھر پاکستانیوں کی عزت اور بھی دنیا کے ساتھ پاکستان کے مفادمیں جو بہتر ہو گا ان تعلقات پر ہر پاکستانی کی خوائش ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ کے صدر کو جو جواب دے کر دنیا کو بتا دیا کہ اب پاکستان کسی کے اشارے پر نہیں چلے گا ناں پاکستان کے مفاد کے بغیر کسی کی مداخلت برداشت کی جائے گئی یہی غیرت مند قوم کی نشانی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی بہترین فوج رکھتا ہے اور ہماری فوج نے بہت سی قربانیاں دی ہیں پاکستان دہشت گردی کو ختم کر نے کے لیے بہت سی قربانیاں دے چکا ہے اور پاکستان کی مسلح افواج نے بہت مہارت سے پاکستان کے اندر دہشت گردی ختم کی ہے اوراس ملک کی خاطر افواج پاکستان ،سولین،سیکورٹی اداروں اپنی جانوں کے نذرانے دیے ہیں ۔انشاء اللہ ہمار ا پیار املک قیامت تک پابندہ رہے گا ۔