پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آزاد خطہ کی عوام وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے سخت مایوس ہوگئے ہیں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان اپنے دورِ حکومت میں میگا اعلانات کے علاوہ عوام کے لیے کوئی میگا پراجیکٹس نہ دے سکے ۔اس لیے ان کی اپنی مسلم لیگ کے ورکر و کارکنان بھی مایوس ہیں ۔گزشتہ دورِ حکومت سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے عوام کے لیے میگا پراجیکٹس کے جال بچھا دیئے تھے جو مسلم لیگ حکومت سے برداشت نہ ہوئے اور بے شمار سکولز اور کالجز کو جو اپ گریڈ ہوئے تھے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے فنڈز کی کمی کا بہانہ بنا کر سکولز و کالجز کی اپ گریڈیشن کے نوٹیفکیشن کو منسوخ کر کے علم دشمنی کا ثبوت دیا ۔ آل آزاد کشمیر سکولز کے اساتذہ کرام کو NTSکا لالی پاپ دے کر اساتذہ کرام کے سکیلز اپ گریڈیشن کو روک دیا جو اساتذہ کرام کے ساتھ مہنگائی کے اس دور میں ظلم و زیادتی ہے ہم اس کی بھر پور مزمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن کے تمام مطالبات فل فور منظور کر کے جلد از جلد عمل درآمد کروائیں۔
حضرت الحاج محمدعارف نوشاہی قادری رحمتہ اللہ علیہ کادوروزہ سالانہ عرس مبار ک
Urs Mubarak held in Tang Dio
عاشق رسول صوفی باصفا حضرت الحاج محمدعارف نوشاہی قادری رحمتہ اللہ علیہ کادوروزہ سالانہ عرس مبار ک تنگ دیویونین کونسل فیض پورشریف میں منعقدہوا صاحب عرس کے درجات کی بلندی اوران کے روح کے ایصال ثواب کے لئے صاحب عرس کے فرزندان حاجی عطاء المصطفے حاجی فداء المصطفے اورحاجی حافظ رضاء المصطفے نے محفل نعت وشبینہ کے اہتمام کیاجس عوام علاقہ نے بھرپورشرکت کی صاحب عرس کے درجات کی بلندی اورایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کااہتمام کیاگیادعائیہ تقریب میں صاحب عرس کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعاکرائی گئی عرس کے انتظامات الحاج محمدریاست چوہدری الحا ج علی شان چوہدری چودھری محمدسوار خان چودھر ی محمدگل بہار کی زیرنگرانی کیے گئے صاحب عرس کے فرزندان صاحبزادہ حاجی عطاء المصطفے حاجی حافظ رضاء المصطفے اورحاجی فداء المصطفے نے عرس میں شرکت کرنے والے تمام مہمانان گرامی کاشکریہ اداکیاہے ۔
اظہارتشکر
عاشق رسول صوفی باصفاحضرت الحاج محمدعارف نوشاہی قادری رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند صاحبزادہ حا جی حافظ رضاء المصطفے نے اپنے والدمحترم الحاج محمدعارف نوشاہی قادری رحمتہ اللہ علیہ کے تیسرے دوروزہ سالانہ عرس مبارک کے موقع پرمسجدابوبکرصدیق رضی اللہ تعالی عنہ ومدرسہ نوشاہیہ تنگ دیو میں منعقدہ محفل نعت وشبینہ میں بحیثیت مہمان خصوصی طورپرشرکت کرنے اورخصوصی خطاب کرنے پرعالمی مبلغ اسلام حضرت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین دربارعالیہ فیض پورشریف سے خصوصی طورپراظہارتشکر کرتے ہوئے کہاکہ پیرطریقت رہبرشریعت عالمی مبلغ اسلام حضرت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین دربارعالیہ فیض پورشریف نے میرے والدمحترم کے عرس مبارک کی محفل میں شرکت فرماکر ہماری حوصلہ افزائی فرمائی ہے حا جی حافظ رضاء المصطفے نے عرس کی تقریبات کے انتظامات میں پرخلوص تعاون کرنے پرالحاج علی شان چوہدری چوہدری محمدگل بہار حاجی چودھری محمدسوار خان محمدامین مغل سہیل احمدخان راجہ ذوالفقار علی سمیت تمام شرکاء محفل نعت وشبینہ کاشکریہ اداکیاہے انہوں نے برادران حاجی عطاء المصطفے حاجی فداء المصفے اورتایاجان الحاج محمدریاست چوہدری سے عرس کی تقریبات کے کامیاب انعقاد میں ان کے پرخلوص تعاون پر ا ظہارتشکر کیاانہوں نے کہا کہ انشاء اللہ الحاج محمدعارف نوشاہی قادر ی رحمتہ اللہ علیہ کامشن جاری رہے گا اللہ د تہ بسمل نامہ نگارفیض پورشریف