DailyNewsKahuta

Kahuta; Man shot dead in Dhok Morra, UC Moawra by unidentified gun man

تھانہ کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ میں نامعلوم افراد نے فائر کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا

تھانہ کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ میں نامعلوم افراد نے فائر کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ میں نامعلوم شخص نے فائر کر کے ڈھوک موہڑہ کے رہائشی ایاز الرحمن کو قتل کر دیا ۔ مقتول ایا ز الر حمن کوتحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں ابتدائی طبی امدا کے بعد راولپنڈی کے ہسپتال ہولی فیملی ریفر کیا گیا۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ ایس ایچ تھانہ کہوٹہ ندیم ظفر نے اخباری نمائندوں کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ رشتے کے تنازعے پر قتل کیاگیا۔ تاہم اصل صورت حال ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سامنے آئے گی ۔

Kahuta; Ayaz Ur Rehman has been shot dead by unidentified gun man in Dhok Morra in union council Moawra, Ayaz was taken to THQ hospital after being shot but died from his injures, Kahuta police are investigating the incident.

ربیع الا ول مذہبی جوش جذبے اور عقیدت واحترام سے منائی جائے گی

Rabi Ul awwal will be celebrated with passion 

صدر مرکزی جامع مسجد کہوٹہ راجہ امتیاز عالم نے کہا ہے کہ (12) ربیع الا ول مذہبی جوش جذبے اور عقیدت واحترام سے منائی جائے گی ۔ 12ربیع الاول بروز بدھ کو حسب سابق کہوٹہ شہرکو دلہن کی طرح سجایاجائے گا ۔ دکانوں، مکانوں اورجلوس کے مقررہ راستوں میں چراغاں اور سجاوٹ کی جائے گی رحمت دو عالمﷺکی آمد سے دنیا سے اندھیرے ختم ہوئے ۔ مرکزی جامع مسجد کہوٹہ سے جلوس حسب سابق 12ربیع الاول دن (11) بجے نکالا جائے گا ۔ جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس جامع مسجد اختتام پذیر ہوگا ۔ جلوس کی قیادت علماء کرام کریں گے ۔مرکزی جامع مسجد کہوٹہ میں جلوس کے اختتام پر نمازِ ظہرکے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کے لیئے فری ٹکٹ بھی دیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار صدر مرکزی جامع مسجد کہوٹہ راجہ امتیاز عالم نے 12ربیع الاول کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے کیا ۔ راجہ امتیاز عالم نے کہا کہ12ربیع الاول بروز بدھ کو حسب سابق کہوٹہ شہرکو دلہن کی طرح سجایاجائے گا ۔ دکانوں، مکانوں اورجلوس کے مقررہ راستوں میں چراغاں اور سجاوٹ کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ علمائے کرام ، خطیب جامع مسجد کہوٹہ مولانا ادریس ہاشمی ، پروفیسر حافظ عبدالصبور ، ڈاکٹرمحمد عارف قریشی ، شیخ زاہد صیفی ، راجہ خورشید عالم ، شیخ محمود حسین ، شیخ اشتیاق ، ملک منیر ، شیخ فارض ، رانا عبدالشکور شیخ تاجروں کے اجلاس میں (12) ربیع الاول کے پروگرام اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ تمام تیاریا ں مکمل ہیں ۔ راجہ امتیاز عالم نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی ہزاروں عاشقان مصطفی ﷺ کا تاریخی جلوس مرکزی جامع مسجد کہوٹہ سے شروع ہو گا۔ ملحقہ دیہاتوں اور تحصیل بھر سے جلوس مرکزی جامع مسجد کہوٹہ پہنچیں گے ۔ جہاں سے دن 11بجے بڑا اور مرکزی جلوس علمائے کرام کی قیادت میں مر کزی جامع مسجد کہوٹہ سے نکالا جائے گا ۔ جلوس تحصیل چوک ، چھنی بازار ، قدیر بازار ، پنجاڑ چوک ، سخی سبزواری درباری چوک ،قدیر لائبریری ہا ل روڈ سے ہوتا ہواواپس مرکزی جامع مسجد کہوٹہ میں اختتام پذیر ہوگا ۔ جہاں بعد ازنماز ظہر بذرریعہ قرعہ اندازی عمرہ ٹکٹ فری میں دیا جائے گا ۔ جبکہ بہترین سجاوٹ اور شرکاء جلوس میں انعامات بھی دیئے جائیں گے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button