DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Ayaz Ur Rehman killed by father and son in a long running feud in Moawara

کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ میں قتل کی لر زہ خیر واردات ۔پانچ ماہ قبل ہونے والے جھگڑئے کی وجہ سے باپ بیٹے نے مل کر 12بور ریپٹر سے فائر کر کے ایاز نامی شخص کو قتل کر دیا

کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ میں قتل کی لر زہ خیر واردات ۔پانچ ماہ قبل ہونے والے جھگڑئے کی وجہ سے باپ بیٹے نے مل کر 12بور ریپٹر سے فائر کر کے ایاز نامی شخص کو قتل کر دیا ۔مرحو م کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں مواڑہ میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں چیئرمین یوسی مواڑہ میجر راجہ عبدا لروف ، چیئرمین یوسی مواڑہ مٹور راجہ اشتیاق احمد ، وائس چیئرمین راجہ شیر بہادر ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سعید احمد آف گھڑیٹ ، پٹواری راجہ محمد فیصل آف ہنیسر ، پٹواری راجہ ممتاز حسین ، پٹواری راجہ خالد آف ہنیسر ،جنر ل کونسلر راجہ اعجاز ،جنرل کونسلر راجہ احمد نواز جنجوعہ ،راجہ نثار آف مٹور سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے مر حوم کے بیٹے کی در خواست پر زیر دفعہ 302/34کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ تفصیل کے مطابق یوسی مواڑہ کے رہائشی بلال حید ر ولد ایاز الرحمن نے پولیس تھانہ کہوٹہ میں در خواست دیتے ہوئے بتا یا کہ میں اور میرے والد مواڑہ مین سڑک پر دوکان سے مر غی لینے گے تو محمد نذیر عرف جنگی اور اس کا بیٹا ناصر نذیر اپنی گاڑی پر آئے اور میر ئے والد کو بلایا اور انہوں نے 12بور ریپٹر سے 3فائرکیے جس سے میر ے والد شدید زخمی ہو گے میں نے ہمراہ اپنے چچا حافظ حبیب الرحمن اور ثاقب مشتاق کے ٹی ایچ کیو کہوٹہ لے آئے جہاں ان کی مرہم پٹی ہوئی اور انہوں نے روالپنڈی ریفر کر دیا جب ہم BBHراولپنڈی پہنچے تو ڈاکٹر نے کہا کہ یہ فوت ہو چکے ہیں وجہ عناد پانچ چھ ماہ قبل محمد نذیر کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس پر انہوں نے میرے والد کو ناحق قتل کر دیا ہے ۔پولیس تھانہ کہوٹہ نے مر حوم کے بیٹے کی در خواست پر زیر دفعہ 302/34کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور تفشیش شروع کر دی ۔

Kahuta; Ayaz Ur Rehman of village Dhok Morra in union council Moawara has been shot dead by Mohammad Nazir and his son Nasir Nazir. The pair had a row with Ayaz Ur Rehman few months ago and came to boiling point, when Ayaz was shopping and confronted by father and son pair and being shot.

Show More

Related Articles

Back to top button