Italy; Millad held under guidance of Ch Farooq at Masjid Madni Lomizane, Brescia
اٹلی مسجد مدنی دارالسلام لومیزانے میں مدنی دارالسلام کے صدر چوہدری فاروق صاحب کے زیر سرپرستی جشن عیدمیلادالنبی
اٹلی مورخہ 17 نومبر 2018 بروز ہفتہ مسجد مدنی دارالسلام لومیزانے میں مدنی دارالسلام کے صدر چوہدری فاروق صاحب کے زیر سرپرستی جشن عیدمیلادالنبی کے سلسلےمیں ایک خوبصورت محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں بیشتر نعت خوانوں نے نعتیں پیش کی اور خصوصی خطاب انگلینڈ سے آئے جناب محترم سید عمران صاحب ی نے فرمایا
انھوں نے کہا میری تقریر کے دو حصے ہوتے ہیں ایک میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا ذوق اور دوسرا زندگی میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت زندگی پر حقیقت میں عمل پیرا ہونا
اپنے بیان میں فرمایا کوئی بھی عبادت نماز حج زکوات کے ادا کرنے پر امید کر تے ہیں کے اللہ پاک نے قبول کی ہو گی مکمل یقین نہیں
لیکن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر اور ان پر بھیجا جانے والا درود پاک حدیث سے ثابت ہے ہ فورا قبول ہوتا ہے اللہ پاک فرماتے ہیں
ورفعنالک ذکر
اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر بلند کر دیا
پھر ایک بیان میں فرمایا یا اللہ پاک والدہ کی اپنی اولاد کے لئے کی ہوئی دعا رد نہیں کرتا کیوں کے ماں اتنے دل اور پیار سے دعا مانگتی ہے والدین کے ساتھ حسن سلوک کا پیغام دیا آخر میں وہ وہی کے اپنی عملی زندگی میں ایسے بنیں کے نظر آئے ہمارے رہن سہن سے کہ ہم مسلمان ہیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں پتا چلے ہمارے اخلاق سے ہماری زبان ہاتھ سے اور ہمارے ہر عمل سے دوسرا انسان محفوظ ہو