DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Food authorities asked to take notice of shops selling out of date fish

گوجرخان میں باسی مچھلی کی فروخت بیماریوں کا باعث ،فورڈ اتھارٹی اور محکمہ صحت اس صورتحال کا نوٹس لے

گوجرخان میں باسی مچھلی کی فروخت بیماریوں کا باعث ،فورڈ اتھارٹی اور محکمہ صحت اس صورتحال کا نوٹس لے کر شہر اور گرد ونواح میں باسی مچھلی فروخت کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیں عوامی سماجی حلقوں کا مطالبہ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ گوجرخان میں باسی مچھلی کی فروخت کا سلسلہ دیدہ دلیری کے ساتھ جاری ہے بالخصوص ہوٹلوں اور پکوڑا فروش غیر معیاری باسی مچھلی دیدی دلیری کے ساتھ فروخت کر رہے ہیں حکومت نے باسی مچھلی کی فروخت کو قانوناً جرم قرار دیا ہے لیکن ناجائز منافع خور اور لالچی شہر بھر میں باسی مچھلی فروخت کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں

بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کیلئے مشکلات

Public suffering after price raised on gas and electricity 

مسلم لیگی رہنما چوہدری مظہر حسین وارثی نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی ابتدائی مدت میں ہی عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کیلئے مشکلات کھڑی کر دی گئی ہیں جبکہ عوام کو ریلیف دینے کے تمام تر دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے عوام آج مسلم لیگ ن کے سنہری دور کو یاد کررہے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے اور ان کے مسائل ختم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے میگاپراجیکٹس کے ذریعے عوام کو سہولیات فراہم کی گئیں انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوام کے ساتھ بڑے بلندوبانگ دعوے کئے اور ان کو سبزباغ دکھائے مگر اقتدار میں آتے ہی عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا مہنگائی اور بے روزگاری میں بے بہا اضافہ ہوا ہے تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے عوام کا اس حکومت پر اعتماد ختم ہو چکا ہے اور وہ میاں نوازشریف کے دوراقتدار کو یاد کررہے ہیں جنہوں نے ہمیشہ اقتدار میں آکر عوام کے مسائل کا خاتمہ کیا

ملزم فرخ شہباز سکنہ گلیانہ کو بھی گرفتار کر لیا ملزم چند روز قبل اپنی بیوی کوقتل کر کے فرار ہوگیاتھا

Farakh Shabaz of Guliana arrested for the murder of his wife

ایس ایچ او تھانہ گوجرخان ملک رفاقت کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کیخلاف جاری مہم کے دوران پولیس تھانہ گوجرخان نے زبیر خان سکنہ پشاور سے سوا کلو چرس برآمد کر کے اس کیخلاف زیر دفعہ 9/Cکے تحت مقدمہ درج کر لیا ادھر ایس ایچ او ملک رفاقت نے پولیس نفری کے ہمراہ قتل کے ملزم فرخ شہباز سکنہ گلیانہ کو بھی گرفتار کر لیا ملزم چند روز قبل اپنی بیوی کوقتل کر کے فرار ہوگیاتھا جس کو پولیس نے گرفتار کر لیا

Show More

Related Articles

Back to top button