ڈڈیال کے شمالی علاقہ بہاری پنورگی رابطہ سٹرک تارکین وطن مقیم برطانیہ نے 30لاکھ کی لاگت سے مکمل کر کے اپنی مدد آپ کے کے تحت احتماعی منصوبوں کی تکمیل کر کے باعث تقلید مثال قائم کی ہے سٹرک کی افتاحی تقریب کا اہتمام علاقہ کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار چوہدری محمد شریف نے کیا جس میں برطانیہ سے بطور خاص مہمان آئے جن میں بشارت آف چلایار چوہدری ظفر اور ھاجی عبدالخالق کے علاوہ دیگر بھی تھے مہانوں کی آمد پر ان پھولوں کی پتیاں نچھارور کر کے لوگوں کی بڑی تعداد نے والیانہ استقبال کیا اس موقع پر علاقہ کی ممتاز شخصیات چوہدری محمد اقبال ،سید فیاض الحسن شاہ ،ممبر گل داد ،چوہدری محمد طاستیاق ،چوہدری حمید اور سینکڑوں افراد تھے چوہدری بشارت نے سٹرک کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی حاجی لیاقت چوک پیر میاں محمد بخش سوسائٹی کے ڈی چوہدری نے کہا کہ تارکیں وطن مقیم برطانیہ بیرون ملک ہمارے بلاتنخواہ قومی سپاہی ہیں جوپاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے کے علاوہ بین الاقومی فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے اہم خدمات سرانجام دئے رہے ہیں انوہں نے چوہدری بشارت حاجی صابر چوہدری ظفر چوہدری طارق ابراہم ان کے ساتھیوں کی طرف سے لنک روڈ کی پختگی کیلئے 30لاکھ کے کثیر فنڈ عطیہ کرنے کو سراہتے ہو ئے اسے صدقہ جاریہ کیا کہ حکومت کو جو کام کرنے چاہیں بھائی کون پسینے کی کمائی سے از خود اپنی مد د ااپکے کے تحت کر رہے ہیں انہوں نے حلقہ کے ممبر اسبملی کی طرف سے علاقہ بہاری کو ترقیاتی کاموں میں نظرانداز کر کے عوام دشمنی پالیسی پر کڑی تنقید کی اس موقع پر نمبردار محمد شریف نے تارکین وطن کی طرف سے منصوبی مکمل کرنے پر شکریہ ادا کیا
Dadyal, AJK; British Pakistani community has paid 30 Lakh Rps to construct Dadyal link road with Bahari Panorgi , Ch M Shareef had arrived from UK for the inauguration ceremony, where guest of honour was Ch Basharat.
ڈڈیال شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں جشن عیدمیلاد البنیﷺکی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں داخلٍ
Millad preparation reach final phase in Dadyal region
ڈڈیال شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں جشن عیدمیلاد البنیﷺکی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں داخلٍ ہو چکی ہیں بازاروں گلیوں ،محلوں ،مساجد دوکانوں پر بجلی کے رنگ برنگے قمقموں کی گویا بہاری آئی ہو ئی ہے مساجد اور گھروں میں محافل میلاد کا سلسلہ عروج پر ہے خوش الحان نعت خوانوں کی سرور بھری آواز یں اور پنجااور آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں سے خطاب کیلئے آنے والے ممتاز خطباء کی شعلہ نوائی جارہی ہے جماعت اہل سنت ڈڈیال کے صدر الحاج ملک جمیل اقبال صدر میلاد کمیٹی چوہدری زبیر ،سیکرٹری جنرل کے ڈی چوہدری تحریک تحفظ اسلام کے صدر سیدابرار حسین شاہ ایڈووکیٹ ،میلاد یوتھ فورس کے ارشاد بھٹی ،چےئر مین مالیاتی بورڈ میلاد کمیٹی چوہدری ارشد محمود ،قاری حفیظ الرحمن کے علاوہ ممتازعلماء کرام آئمہ عظام نے جملہ انتظامات جلوس کو حتمی شکل دینے کیلئے روزانہ اجلاسوں اور عاشقان مصطفےٰ سے روابطہ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اایس ڈی ایم ڈڈیال چوہدری نعیم اختر ،ڈی ایس پی پولیس سردار غالب خان نے 12ربیع الاول کے جلوس اور جلسوں کا انعقاد کر کے لوگوں کو 12ربیع الاول کے جلوس میں شرکت کی دعوت کا انفرادی اور احتماعی سلسلہ شروع کر رکھا ہے مرکزی میلاد کمیٹی ڈڈیال اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ طے کردہ مشترکہ اور متفقہ فیصلہ کے مطابق خادم آباد ،سیاکھ ،چھتروہ ،رائے پور،رٹہ ،کھٹاڑ،بہاری ،سورکھی ،سالک آباد ،چنارتھب ،چلایار ،نیوٹاؤن ،تروٹہ ،اور دیگر علاقوں کے جلوس 12ربیع الاول کو صبح دس بجے تک بہر صورت بھلوت چوک ڈڈیال شہر پہنچ جاہیں گئے اور وہاں سے پوری تحٰصیل کا بڑا مشترکہ اور مرکزی جلوس اپنے طے کردہ روٹ پرسے ہو تا ہوا انب کے مقام پر اختتام پزیر ہو گا گزشتہ شام میلاد یویوتھ فورس کے زیر اہتحام موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جر مرکزی جامع مسجد حنفیہ سے شروع ہو کر انب مقبول بٹ چوک اور کچہری روڈ سے ہوتی ھوئی بھلوٹ چوک پر اختتام پزیر ہوئی الحاج جمیل اقبال ملک ، چوہدری زبیر علامہ تبریز ،ارشاد بھٹی، آصف جمیل،عنصر یعقوب ، و دیگر نے قیادت کی ،کے ڈی چودری سیکر ٹری جزل میلاد کمیٹی نے ریلیمیں شریک سینکڑوں نوجوانوں اور غلامان مصطفےٰ ﷺ کے بڑئے جلوس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بزرگوں اور اسلاف کی دینی و روحانی اقدار کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے حضورﷺ کے یوم ولادت کا دن پورے مذہبی جوش وخروشسے بناہیں گئے انہوں نے کہا کہ تاجدار کائناتﷺ سب ابنیاء سے آ خری میں آئے اور آپؑ امام الانبیا، وخاتم الانبیا، بن کر آئے صبح قیامت تک ہمارئے آقاﷺ کے بعددوسرا نبی نہیں ائے گا انہوں نے کہاکہ حضور کا یوم ولادت خاتم الابنیا سے ھماری عقیدت محبت اور عشق کا نکتہ عروج ہے ہم منظم پر امن ہو کر دیگر کے سامنے مثال پیش کر ینگے شرکاء جلوس نے آمدرسولﷺ کے سلسلہ میں فلک شگاف نعرے لگائے
چوہدری لال حسین کی اہلیہ گزشتہ روز انتقال کر گیں مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی قبرستان کنڈو ڈڈیال ملخقہ آڑجٹان میں ادا کی گئی
Wife of Ch Lal Hussain passed away in Arra Jattan
ایڈمنسٹر ٹر بلدیہ ڈڈیال ساجد نذیر ایڈووکیٹ کی چچی اور ڈاکٹر لیاقت چوہدری کی ساس اور چوہدری لال حسین کی اہلیہ گزشتہ روز انتقال کر گیں مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی قبرستان کنڈو ڈڈیال ملخقہ آڑجٹان میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں ڈڈیال شہر کے علاوہ سیالہ ،منڈی بھلوٹ رٹہ ،سورکھی ،بہاری چھتروہ اوردیگر بڑی تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی اور چوہدری ساجد نزیر ایڈووکٹ اور چوہدری لال حسین سے اظہار فسوس کیا
ڈڈیال یونین کونسل کھٹاڑدلاؤر خان کے ٹاؤن ڈگار رجوء میں اچانک میڈ یکل سٹور کا معائنہ
Pharmacy shop run without licence in UC Khattar Dilawar Khan
ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر میرپور چوہدری عجائب نے ڈڈیال یونین کونسل کھٹاڑدلاؤر خان کے ٹاؤن ڈگار رجوء میں اچانک میڈ یکل سٹور کا معائنہ کیا جاد میڈیکل سٹور کے نام پر بغیر لائسنس بلڈنگ کے اندر غیر معیاری ادویات فروخت کررہا تھا جیسے جانچ پڑتال کے بعد لائسنس نہ ہو نے وجہ سے سٹور سیل کر دیا ہے مالک سٹور کشمیر ویلی ریسٹورنٹ کے کمرے میں انسان کی جانوں پر کھلنے کا دہندکر رہا تھا ڈرگ انسپکٹر نے اس کے علاوہ ڈڈیال کی ہر یونین کونسل میں خفیہ طور پر لائسنس کام کرنے والوں کی اچانک چیکنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
صوفی باصفاعاشق رسول الحاج محمدعارف نوشاہی قادری رحمتہ اللہ علیہ کے تیسرے دوروزہ عرس مبارک
Annual urs Mubarak held in Sufi Al haj M Arif Noshai Qadri
عالمی مبلغ اسلام حضرت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے کہاہے کہ ہرامتی عاشق رسول ہوتاہے الحاج محمدعارف نوشاہی قادری رحمتہ اللہ علیہ عاشق رسول اور نامورنعت خوان تھے کمال کی نعت پڑھتے تھے عقیدت ومحبت سے نعت رسول مقبول ﷺ پڑھتے تھے ان کی اولادنیک اورصالح ہے اللہ تعالی ان کی اولاد کوان کے نقش قدم پرچلائے صدقہ جاریہ بنائے انہوں نے ان خیالات کااظہار صوفی باصفاعاشق رسول الحاج محمدعارف نوشاہی قادری رحمتہ اللہ علیہ کے تیسرے دوروزہ عرس مبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے عرس مبار ک کا اہتمام صاحب عرس کے بڑے بھائی الحاج محمدریاست چوہدری اورالحاج علی شان چوہدری (ر) بینک منیجرنے کیاتھاعرس کی تقریبات کی نگرانی صاحب عرس کے صاحبزادگان صاحبزادہ حاجی عطاء المصطفے صاحبزادہ حافظ رضاء المصطفے ا ور صاحبزادہ حاجی فداء المصطفے نے کیاتھاعرس مبار ک کی تقریب مسجدابوبکرصدیق ومدرسہ نوشاہیہ تنگ دیو میں کیاگیاتھامہمان خصوصی قبلہ حضرت صاحب کاتنگ دیوآمدپروالہانہ استقبا ل کیاگیا صاحب عرس کے فرزندصاحبزادہ حافظ رضاء المصطفے حاجی علی شان چوہدری حاجی چودھری محمدسوار خان چودھری محمدگل بہارحاجی محمدامین مغل خواجہ محمدحسیب خواجہ محمداسحاق مووی میکر نے استقبال کیانقابت کے فرائض اللہ دتہ بسمل نے انجام دیے عرس کی محفل کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاحافظ امجدحسین نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی مولانا محمدفاروق نقشبندی اوردیگرمقامی نعت خوانوں نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے کہاکہ نعت رسول ﷺ درود شریف کاایک رنگ ہے نعت رسول ﷺ میں قرآن پاک اوراحادیث مبارکہ کامفہوم ہوناچاہیے میلادپاک کاموقعہ ہے یہ عمل مقبول ہے الحاج محمدعارف نوشاہی کی ساری زندگی نعت شریف اور درودشریف پڑھنے میں گزری انہوں نے کہاکہ دنیاکی زندگی عارضی ہے دنیاآخرت کی کھیتی ہے ہمیں حقوق اللہ اورحقوق العباد کاخاص خیال رکھناچاہیے موت کی تیاری کرناہوگی اللہ تعالی کاارشاد ہے کہ ہم ہی مردوں کوزندہ کریں گے انسان کیا اعمال دوطرح کے ہوتے ہیں ایک مرنے کے بعدختم ہوجاتے ہیں اورکچھ اعمال کاثواب مرنے کے بعدبھی جاری رہتاہے وہ صدقے جاریہ ہیں ان میں مساجدمدارس کنوئیں سڑکیں اورراستے ہیں عرس کی تقریب کے آخرمیں الحاج محمدعارف نوشاہی قادری رحمتہ اللہ علیہ کے درجات کی بلندی اورایصال ثواب کے لئے دعاکرائی گئی قبلہ حضرت صاحب نے دعاکرائی عوام علاقہ نے عرس کی تقریب میں بھرپورشرکت کی