چک بیلی خان کے پنڈوری آئل فیلڈ سے ملحقہ پانچ کلومیٹر کے اندر آنے والی آبادیوں کو گیس کی فراہمی کے لئے سروے کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جن میں سے موضع پاپین اور محمودہ کا سروے کیا جا چکا ہے جبکہ باقی دیہاتوں میں موضع کھبہ بڑالہ، لس ملائی، روپڑ کلاں، رائیکا میرا، کولیاں گوہرو، رنوترہ ، پنڈوڑی، باہیا، بندوٹی ٖ،ڈھوک بھٹی، ٹھلہ خورد، ٹھلہ کلاں، دھندہ، لڈوہ ، برجی اور ڈھوک معزولہ شامل ہیں ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرِ پٹرولیم جناب غلام سرور خان اپنے حلقۂ انتخاب این اے 59میں موضع پڑیال ، چونترہ، اور تھانہ روات کے کچھ علاقوں کو بھی دیگر روٹس سے گیس کی فراہمی کا ارادہ رکھتے ہیں جس کا کچھ وقت بعد تک اعلان بھی متوقع ہے دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پہلے چک بیلی خان کے محدود حصہ کو گیس کی فراہمی کی گئی تھی جسے اب توسیع دے کر پورے شہر تک پھیلایا جا رہا ہے پی ٹی آئی چک بیلی خان کی جانب سے حاجی عاشق حسین ، چوہدری مسعود جیلانی، حافظ منصور احمداور حاجی امجد حسین نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے برسرِ اقتدار آنے سے پہلے صرف 32صارفین کے گھروں میں میٹر لگانے کا عمل مکمل ہوا تھا جو اب پی ٹی آئی کے دور میں صرف تین ماہ کے عرصے میں ڈیڑھ ہزار کے قریب پہنچ چکا ہے پی ٹی آئی چک بیلی خان نے یہ بھی واضح کیا کہ چک بیلی خان اور مضافاتی دیہاتوں کا علاقہ جو پچھلے 35سالوں سے اپنے گھر سے نکلنے والی گیس کی سہولت سے محروم تھا جلد اس کا کونہ کونہ گیس کی سہولت حاصل کر لے گا۔
Rawalpindi; Five km area surrounding Pindori oil field, Chak Bale Khan, is to get gas supply, A survey is being carried out currently. Ghulam Sarwar Khan has also pledged to supply gas in further villages of Rawat nearby.
Pindori Oil Field is a Joint Venture comprising of Pakistan Oilfields Ltd (POL) 35% working interest, The Attock Oil Company (AOC) 15% and Oil & Gas Development Company Ltd (OGDCL) 50% working interest. Pindori D & P Lease area is located approximately 50 kilometers south of Islamabad.