ممبراسلامی نظریاتی کونسل پاکستان اور ممتازعلمی وروحانی شخصیت پروفیسرڈاکٹرساجدالرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ بگھارشریف نے کہاہے کہ حضورﷺ کی پیدائش کی جس قدرخوشیاں منائی جائیں کم ہیں لیکن مقصدبعثت ہمارے پیش نظر رہناچاہئے۔ وہ بگھارشریف میں نمازجمعہ کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ پیغمبراسلام ﷺ کی بعثت کے مقاصد میں سب سے پہلا مقصدتلاوت کلام پاک ہے، ہمیں قرآن سے لو لگانی چاہئے۔ دوسرا مقصدتزکیہ نفس ہے، ذہن وقلب کی پاکیزگی کے بغیرکوئی معاشرہ فلاح نہیں پاسکتا، تیسرامقصدقرآن پاک کی تعلیم تھا، پیغمبرﷺ کی زندگی کامطالعہ کیاجائے آپ ﷺ چلتاپھرتاقرآن تھے اور چوتھا مقصدحکمت ودانش کی تعلیم تھا، سیرت طیبہ سراسرحکمت ودانائی ہے۔ انھوں نے کہاکہ صرف نعرے لگانے سے بات نہیں بنے گی جب تک ہم تعلیمات مصطفوی ﷺ پر عمل پیرانہیں ہوں گے ، ہماری فلاح ممکن نہیں۔ انھوں نے کہاکہ نئی نسل کو عشق رسول ﷺ کی دولت عطا کی جائے اور عشق ومحبت مصطفی ﷺ کاتقاضا ہے کہ ہم سنت نبوی ﷺ پر عمل پیر ا ہوکراپنی دنیا وعاقبت سنواریں۔ ہمارا وجود انسانیت کے باعث نفع ہوناچاہئے۔ انھوں نے کہا کہ آج عالم کفرہمارے درپے ہے اور حیلے بہانوں سے ہمارے ایمانوں کی چیک کیاجارہاہے کہ ہمارارشتہ کس قدر اپنے نبی کے ساتھ مستحکم ہے۔ اپناتعلق رسول اللہ ﷺ سے مستحکم سے مستحکم بناکر ہی ہم دنیا میں عزت وآبرو کے ساتھ زندہ رہ سکتے ہیں۔
Kahuta; Dr Sajid Ur Rehman made public address at Baghar Shareef shrine after months due to being hospitalised after a fall at his residence, Large number of people gathered for Dr Sajid Ur Rehman khatab at Friday prayers in Baghar Shareef.