ڈی ایس پی سرکل کہوٹہ ملک خلیل کے تبادلے کے بعد اے ایس پی سعود ضان کو سرکل کہوٹہ میں تعینات کر دیاگیا ۔ کہوٹہ و کلر سیداں کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کر کے دم لیں گے ۔ قیمتی اور لگثری گاڑیوں کی چیکنگ اور ٹریفک کے نظام کو درست کر کے غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کا خاتمہ کریں گے ۔ سعود خان نے ہمراہ ایس ایچ اوکہوٹہ ندیم ظفر اور ایس ایچ او کلرسیداں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل اپنے فرائض لاہور میں ایمانداری کے ساتھ سر انجام دے رہا تھا اور آئندہ بھی دونگا۔ انھوں نے کہا کہ انشا اللہ کہوٹہ اور کلر سیداں سے منشیات ، چوری، ڈکیتی و دیگر جرائم کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ ہمارے پاس قابلیت رکھنے والی ٹیم ہے۔ آئی جی پنجاب کے حکم کے مطابق ٹریفک کے نظام کو بہتر کرینگے۔ جعلی نمبر پلیٹس گاڑیاں ہوں یا بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والے سب کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔اور قانون پر عمل در آمد کرایا جائیگا ۔انشا اللہ عوام علاقہ ، اور اعلیٰ افسران کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ راجہ ندیم اور ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں بھی ہمراہ تھے۔
After the transfer of DSP Kahuta circle Malik Khalil, ASP Saud Khan has been appointed at Kahuta police station. Speaking to pothwar.com he said that all efforts will be done to clear criminal; elements from Kahuta an Kallar region with cooperation of the public.