کروڑوں روپے سے زائد فنڈز شہر کی سٹریٹ لائٹ پرلگا دیے گئے لیکن شہر تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے عوام کا پیسہ عوام پر خر ہونا چاہیے شہر کی صفائی کا نظام اگرکمپنی نہیں چلا سکتی تو میونسپل کمیٹی کے حوالہ کیا جائے ان خیالات کااظہار سٹی کونسلر شہزادہ خان نے بلدیہ گوجرخان کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام کی فلاح کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا کسی کی جیب میں نہیں جانے دیں گے ہم نے اجلاس میں واضح کیا ہے کہ شہر کی سٹریٹ لائٹ پر کروڑوں روپے سے زائد خرچ ہو چکے ہیں لیکن شہر تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے اتنی رقم خرچ کرنے کے باوجود شہریوں کو سٹریٹ لائٹ کی سہولت میسر نہ ہے دو دن میں مکمل رپورٹ ہاؤس میں پیش کی یجائے کہ اتنی بڑی رقم کہاں خرچ ہوئی ہے شہزادہ خان نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 30سینٹری ورکر نوکری سے فارغ کر دیے یہ عمل بھی ناقابل برداشت ہے اگر کمپنی اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتی تو کنکریٹ ختم کیا جائے
Gujar Khan; City councillor Shezada Khan speaking to journalist told that, Millions of Rps have been spent on street lights in Gujar Khan city but it is unfortunate that city is left in darkness, Their were also concerns over waste management company sacking 30 workers.
انجمن آڑھتیاں کا اجلاس ،نئی فروٹ منڈی میں جانے کیلئے اپنی شرائط پیش کردیں
Fruit and veg wholesalers hold meeting and submit their demands
انجمن آڑھتیاں کا اجلاس ،نئی فروٹ منڈی میں جانے کیلئے اپنی شرائط پیش کردیں ،انتظامیہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ورکنگ آڑھتیوں کوپہلی تین لائنوں میں واقعہ 107دوکانات میں ایڈجسٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا ،حقیقی آڑھتیوں کے حقوق دیئے جائیں ،اپنے حق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ،خواجہ ناصر نواز صدر انجمن آڑھتیاں کے جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز انجمن آڑھتیاں گوجرخان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نئی فروٹ منڈی میں جانے کے حوالہ سے امور زیر غور لائے گئے متفقہ رائے سے طے پایا کہ تمام ورکنگ آڑھتی نئی فروٹ منڈی حیلیاں میں جانے کیلئے تیار ہیں بشرط منڈی انتظامیہ نوٹیفکیشن کے مطابق پہلی تین لائنوں میں جو کہ 107دوکانات پر مشتمل ہیں ان میں ہمیں ایڈجسٹ کرے جو کہ ہمارا بنیادی حق ہے اور اگر ہمارے حقوق ہمیں نہ دیے گئے تو ہم اپنے حقوق کا ہر فورم پر دفاع کریں گے اور اپنا حق لے کر رہیں گے اجلاس میں ڈی سی او راولپنڈی اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان ڈائریکٹر ایگری کلچر اور سیکرٹری بلدیات سے اپیل کی گئی کہ وہ ورکنگ آڑھتیوں سے ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیں
معروف صحافی اور منیجنگ ڈائریکٹر جناح انسٹی ٹیوٹ راجہ محمد اقبال کی والدہ محترمہ گزشتہ روز انتقال کر گئی
Journalist Raja M Iqbal’s mother passed away in Gujar Khan
معروف صحافی اور منیجنگ ڈائریکٹر جناح انسٹی ٹیوٹ راجہ محمد اقبال کی والدہ محترمہ گزشتہ روز انتقال کر گئی ان کی نماز جنازہ آج دن ساڑھے تین بجے باباشیخ طالب والے قبرستان میں ادا کی جائے گی
گرلز ٹیبل ٹینس ٹیم نے بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے انٹرتحصیل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
Girls table tennis team wins tehsil championship
راجہ اصغر سعید کیانی کے جاری اعلامیہ کے مطابق تحصیل سپورٹس کمیٹی گوجرخان کی انڈر16ٹیموں نے شاندار کامیابیوں سے انٹرتحصیل مقابلوں کا آغاز کیا گرلز ٹیبل ٹینس ٹیم نے بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے انٹرتحصیل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیت لی اس کے علاوہ بیڈمنٹن گرلز ٹیم نے انٹرتحصیل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں دوسری اور والی بال گرلز ٹیم نے انٹرتحصیل والی بال چیمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی انڈر16انٹرتحصیل مقابلے گزشتہ روز شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں منعقد ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عمر جہانگیر افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جس میں ٹیبل ٹینس والی بال اور بیڈمنٹن کے مقابلے منعقد ہوئے ان مقابلوں میں ضلع راولپنڈی کی ساتوں تحصیلوں کی ٹیموں نے حصہ لیا تحصیل گوجرخان کی ٹیموں نے تحصیل سپورٹس آفیسر گوجرخان مظہر شیر کی قیادت میں ان مقابلوں میں بھرپور انداز میں حصہ لیا
مکی جامع مسجد وارڈ نمبر11میں محمدؐ عربی کانفرنس آج مورخہ 17نومبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منعقد ہو رہی ہے
Muhammad PBUH conference to be held on 17th Nov at Makki Masjid, Ward 11
مکی جامع مسجد وارڈ نمبر11میں محمدؐ عربی کانفرنس آج مورخہ 17نومبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منعقد ہو رہی ہے جس میں ہدیہ نعت سجاد علی معاویہ کوہ مری والے اور ممتاز عالم دین مفتی کفایت اللہ عثمانی اور مولانا نذیر احمد خان کا خطاب ہوگا شرکت فرما کر اپنے ایمانوں کاتازہ کریں