Slough; Public concern over redevelopment of Tower house in chalvey area of Slough
ٹاور ہاؤس ر ی ڈویلپمنٹ منصوبے سے متعلق عوامی خدشات دور کئے جائیں ۔ کمیونٹی نمائندوں کی پریس کانفرنس
ٹاور ہاؤس ر ی ڈویلپمنٹ منصوبے سے متعلق عوامی خدشات دور کئے جائیں ۔ کمیونٹی نمائندوں کی پریس کانفرنس۔ سلاؤ بارو کونسل انگلینڈ یوکے کے چالوے وارڈ سے کونسلر شریف چوہدری، کونسلر عتیق سندھو، حاجی محمد صدیق چوہدری سابق صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ ، افتخار احمد چوہدری راہنماء لیبر پارٹی سلاؤ اور چوہدری محمد بشارت سیکرٹری لیبر پارٹی وارڈ نے اپنی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبر پارٹی کی لوکل گورنمنٹ نے مقامی سطح پر سلاؤ میں بہت سے عوامی کام کروائے۔ جبکہ مجوزہ منصوبے عوامی فلاح و بہبود کے لئے تشکیل دئیے ہیں۔ ان میں سے اب تک بہت سے منصوبے پایائے تکیل کو پہنچے جبکہ کئی ایک مکمل ہو نے کو ہیں۔ اب ایک نیا ہاؤسنگ اسکیم کا منصوبہ چالوے یں شروع ہونے کو ہے۔ جو ٹاور ہاؤس اینڈ ایشبورن ہاؤس ری ڈویلپمنٹ Tower House & Ashbourne House redevelopment پروجیکٹ کے نام سے ہے۔ ابھی یہ نقشہ جات اور کونسل کی منظوری کے لئے حتمی مراحل سے گزر رہا ہے۔ جس پر لاکھوں پاؤنڈز کے حساب سے خطیر رقم خرچ ہو گی۔ اور جلد ہی اس رہائشی اسکیم پر کام شروع ہو جائے گا۔ ہمیں بہت خوشی ہے کہ سلاؤ کے عوام کو رہائش سے متعلق مشکلات پر قابو پانے کے لئے چالوے میں یہ منصوبہ دو پرانے دس دس منزلہ بلاکس کو گرا کر نئی اور جدید طرز کی عمارتیں کھڑی کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے کام کو سراہتے ہیں۔ کونسل شہریوں سے ٹیکس لیکر ایسے منصوبے بڑی فرض شناسی اور جانفشانی سے پایۂ تکمیل کو پہنچاتی ہے ۔ تاکہ عوام کو سہولت میسر آئے۔ مگر اب جو ٹاور ہاؤس اور ایشبورن ہاؤس چالوے میں بننے جا رہے ہیں۔ ان پر ہمارے کچھ تحفظات بھی ہیں۔ اس سلسلہ میں تجاویز و آراء دی گئی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو درپیش مشکلات کو بھی مد نظر رکھا جائے۔ ایک تو بہت زیادہ اونچا ٹاور تعمیر نہ کیا جائے۔ اور عوامی پارک اور بچوں کے کھیلنے کے لئے بھی کشادہ جگہ بنائی جائے۔ زمین کونسل کی ہے اور کونسل عوام کی خیرخواہی چاہتی ہے۔ سولہ منزلہ ٹاور کی بجائے اسے پانچ منزلوں تک محدود کیا جائے۔ تاکہ ارد گرد رہنے والے شہریوں کی پرائیویسی ( نجی زندگی ) متاثر نہ ہو۔ ہائی اسٹریٹ اور ٹاؤن سینٹر سے نزدیک ہونے کہ وجہ سے اس جگہ پر کار پارکنگ کی زیادہ گنجائش رکھی جائے۔ جتنے فلیٹس بنیں اس ھساب سے پارکنگ بھی ہیا کی جائے۔ تاکہ مکینوں کو دقت پیش نہ آئے ۔ تبھی اس نئی رہائشی اسکیم سے استفادہ حاصل ہو سکے گا۔ دونوں پرانے بوسیدہ اور خالی دس منزلہ بلاکوں کو کونسل نے یہ کہہ کر گرانے کا تہیہ کر رکھا تھا کہ انکی جگہ نئی تعمیرات زیادہ اونچی نہیں بنیں گی۔ عوام کو تو زیادہ بلند عمارتوں کی منظوری نہیں دی جاتی جبکہ کونسل نے خود دوہرا معیار اپنا رکھا ہے۔ بلند و بالا بلڈنگ کھڑی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس سے ماحولیات اور آس پاس کے رہائشیوں کی نجی زندگی پر بھی اثر پڑے گا۔ ہم اس منصوبے کے مخالف نہیں مگر شہریوں کے خدشات بھی دور کئے جائیں۔ کونسل کے اچھے کاموں کو سراہتے ہیں اور ان میں رکاوٹ نہیں ڈال رہے۔ مگر یہاں ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور والا معاملہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ نئی تعمیرات میں عوام کی سہولتوں کا خیال رکھا جائے۔ نئے مکینوں کو معقول کار پارکنگ دستیاب ہو۔ پبلک پارک اور بچوں کے کھیلنے کیلئے وسیع جگہ بنائی جائے جبکہ ٹاور ہاؤس کی بلندی کم رکھی جائے۔ سرسبز و شاداب سبزہ زار کیلئے موزوں جگہ ہونی چاہیے تاکہ ماحول پر بھی اچھا اثر پڑے ۔ اس سلسلہ میں کونسل سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔
Slough; Residence in Chalvey area of Slough are very concerned about redevelopment of Tower house, a press conference was held and local members of community have asked the council to cooperate with local residents.
Slough Borough Council has agreed to continue to pursue the demolition of Tower House and Ashbourne Houses, both located in Burlington Avenue, Chalvey. The council hopes to demolish both buildings within six months with the site earmarked to build a new, 195-unit housing development.
چالوے کو ماڈرن اور جدید خطوط پر ترقی دے رہے ہیں۔ کونسلر نذیر چوہدری
Chalvey is getting modern look, Councillor Nazir Ch
چالوے کو ماڈرن اور جدید خطوط پر ترقی دے رہے ہیں۔ کونسلر نذیر چوہدری۔ سلاؤ بارو کونسل انگلینڈ یوکے نے چالوے میں ہاؤسنگ اسکیوں کا اجراء کرکے ترقی اور روزگار کے مواقع مہیا کئے۔ پرانی اور بوسیدہ عمارتوں کی جگہ اب نئی اور جدید طرز کی عمارتیں کھڑی کریں گے۔ تاکہ شہریوں کو رہائش سے متعلق درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے اور ان کے مسائل ختم ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار کونسلر و کیبنٹ ممبر سلاؤ بارو کونسل محمد نذیر چوہدری نے چالوے کمیونٹی سینٹر سلاؤ Chalvey Community Centre میں ٹاور ہاؤس اور ایشبورن ہاؤس ری ڈولیپمنٹ پروجیکٹ Tower House & Ashbourne House Redevelopment project سے منعقدہ نمائش کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کوٹاؤن سینٹر سے قریب تر نئی جدید رہائشی سہولتیں میسر آئیں گی۔ جبکہ ان کے ساتھ حفظان صحت کے اصولوں کے تحت سبزہ زار میدان اور بچوں کے کھیلنے کیلئے پلے ایریاء کی سہولتیں موجود ہوں گی۔ سلاؤ بارو کونسل Slough Borough Council کی حتی الامکان یہ کوشش ہے کہ وہ گزشتہ چار برسوں سے خالی اور بند پڑے پرانے فلیٹس پر مبنی دونوں بلاکوں کو کو گرا کر انکی جگہ نئی عمارتیں اور بلاک تعمیر کرے۔ تاکہ لوگوں کی آبادکاری اور رہائشی مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔ انہیں اچھی رہائش میسر آئے۔اور راحت و آرام ملے۔ انہوں نے کہا کہ 15 نومبر 2018ء بروز جمعرات کو چالوے کمیونٹی سینٹر میں اس پروجیکٹ سے متعلق نمائش کو چالوے کے رہائشیوں کی ایک بڑی تعداد نے دیکھا۔ اس سلسلہ میں انہوں نے اپنی اپنی تجاویز و آراء دیں جبکہ تحفظات سے بھی آگاہ کیا ہے۔ ان کی راہنمائی کے لئے چاک و چوبند و مسند اسٹاف خدمت کیلئے موجود تھا۔ نئی رہائشی اسکیم کیلئے آرکیٹک نے جو نقشے اور چارٹ بنائے تھے۔ عوام نے ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ چالوے کمیونٹی سینٹر میں منعقدی ایک روزہ نمائش دن کے 2pm بجے سے لے کر شام کے 7 بجے تک جاری رہی۔ اس موقع پر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ کے سابق صدور حاجی چوہدری محمد صدیق، چوہدری کرامت حسین، کونسلر عتیق سندھو ، کونسلر شریف چوہدری، افتخار احمد چوہدری، عثمان، چوہدری محمد بشارت اور افتخار عادل چوہدری کے علاوہدیگر افراد نے دیکھا۔ جبکہ خواتین کی بھی ایک نمایاں تعداد موجود تھی۔