DailyNews

Rawalpindi; EISCO staff fail to find faults in elven hours of search in 5km area of Chak Bale Khan

آئیسکو چک بیلی خان کا نا اہل عملہ صرف 5کلومیٹر کی لائن کے اندر مسلسل گیارہ گھنٹے فالٹ تلاش کرنے میں ناکام رہا

 آئیسکو چک بیلی خان کا نا اہل عملہ صرف 5کلومیٹر کی لائن کے اندر مسلسل گیارہ گھنٹے فالٹ تلاش کرنے میں ناکام رہا چک بیلی خان شہر کی بجلی صبح چار بجے خراب ہوئی جو گیارہ گھنٹے بعد سہہ پہر تین بجے بحال کی گئی چک بیلی خان سب ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا کہ وڈالہ پل سے چک بیلی خان شہر تک کی لائن میں فالٹ کی نشاندہی نہیں ہو پا رہی جس کے باعث بجلی بند ہے اس طرح صبح چار بجے بند ہونے والی بجلی سہہ پہر تین بجے بحال ہوئی عوامی حلقوں نے بتایا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل یہاں طویل عرصہ سے تعینات لائن سپرنٹنڈنٹ سجاد کے تبادلے کے حکم کے بعد پہلے بھی ایک دفعہ اسی طرح فالٹ تلاش نہ ہونے کا بہانہ بنا کر دن بھر کے طویل دورانئے کے لئے بجلی بدن کی گئی تھی تا کہ لوگوں کو مذکورہ لائن سپرنٹنڈنٹ کے اس سب ڈویژن کے لئے نا گزیر ہونے کا احساس ہو سکے آج کا طویل بریک ڈاؤن بھی اسی سلسلے کی کڑی لگتا ہے عوامی حلقوں نے آئیسکو کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ چک بیلی خان میں کئی کئی بار مسلسل دس دس گھنٹے سے زائد کے بریک ڈاؤن کا نوٹس لے کر اصلاح احوال کی جائے

نادار ا آفس چک بیلی خان میں عملہ کے خود ساختہ اوقات رائج کرنے اور عوام کے بدکلامی

Lack of customer service at Nadra office in Chak Bale Khan

نادار ا آفس چک بیلی خان میں عملہ کے خود ساختہ اوقات رائج کرنے اور عوام کے بدکلامی کے معاملات کے باعث عوام خوار ہونے لگے عملہ کی من مرضی سے کھلنے والے اس دفتر میں دن دس بجے دفتر نہ کھلنے معاملے پرعوام اور عملہ کی بات لڑائی تک پہنچ گئی معاملہ اس وقت زیادہ خراب صورتحال اختیار کر گیا جب چک بیلی خان آفس میں تعینات ندیم نامی اہلکار اور شناختی کارڈ بنوالے والے لوگوں کے درمیان بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی قرب و جوار کے لوگوں نے آ کر بیچ بچاؤ کروایا عوامی حلقوں نے بتایا کہ مذکورہ دفتر میں پہلے تو معلومات چوکیدار ہی دینا شروع کر دیتے ہیں لوگوں کو معلومات کاؤنٹر تک رسائی ہی نہیں دی جاتی اور اگر کوئی دھینگا مشتی سے چلا ہی جائے تو وہاں موجود بد کلام عملہ آنے والوں کی بے عزتی کے لئے اٹھ کھڑا ہوتا ہے عوامی حلقوں نے نادارا حکام سے معاملہ کی اصلاح کی اپیل کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button