جنگ عظیم اول میں مارے جانے والے فوجیوں کی یاد میں منعقدہ تقریب۔ جنگ عظیم اول کے اختتام کو ایک سو برس مکمل ہونے پر مارے جانے والے فوجیوں کی یادگار پر پھول چڑھانے گئے۔11 نومبر 2018ء بروز اتوار کو ریمیبرس ڈے Rememberance Day پر قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد جنگم عظیم دوئم کے سابق فوجی پاکستانی نژاد برطانوی سپاہی دفعہ دار ( سارجنٹ ) چوہدری محمد حسین کے ہمراہ سابق بھارتی فوجی اور برطانوی فوج کے سابق نیپالی گورکھا فوجی بھی کھڑے ہیں۔
جنگ عظیم میں وطن کی حفاظت کے لئے کام آنے والے فوجیوں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ ہائی اسٹریٹ سلاؤ سے چچ تک مارچ کیا گیا اور وہاں منعقدہ دعائیہ تقریب کے بعد باہر قبرستان میں بنی فوجیوں کی یادگار پر پھول چڑھائے گئے۔
London; memorial day was held in UK and all the Pothwari community in UK observed memorial day in their towns in UK, Slough community observed remembrance day wit two minute of silent being observed.
سلاو کے رہائشی حسن اختر عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانہ
Raja Hassan Akhtar of Slough departs for Umrah Pilgrim
سلاو میں مقیم ڈھوک بلندیاں کے رہائشی حسن اختر عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو گئے عزیز و اقارب نے ہیتھرو ایئرپورٹ سے روانہ کیا حسن اختر صاحب دس دن مکہ اور مدینہ میں گزاریں گئے
برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ کی چوہدری یعقوب سے ملاقات
British member of Parliament meet with Ch Yaqoob
برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ کی چوہدری یعقوب سے ملاقات۔ کشمیری نژاد برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ جناب عطاء الرحمان چشتی ایم پی اور انکے والد محترم جناب حاجی عبدالرحمان چشتی آف انگلینڈ یوکے نے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سنیئر راہنماء و سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان و سابق ممبر آزاد جموں و کشمیر کونسل جناب چوہدری محمد یعقوب سے انکی رہائشگاہ پر جا کر ملاقات کی۔ انکی خیئریت دریافت کی جبکہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ چوہدری یعقوب حال ہی میں وطن عزیز آزاد کشمیر سے برطانیہ تشریف لائے ہیں۔ اور ان کا قیام اس وقت اپنے صاحبزادے چوہدری آفتاب کے ہاں ہے۔