DailyNewsOverseas news

Norway; PML-N Norway hold reception for Mayor of Lahore

پاکستان مسلم لیگ ن ناروے کی طرف سے لارڈمئیر لاہور کرنل مبشر جاوید ملک کے اعزاز میں پرُوقار تقریب منعقد

 لارڈ مئیر لاہور ریٹائرڈ کرنل مبشر جاوید ملک نجی دورہ پر اوسلو تشریف لائے تو پاکستان مسلم لیگ ن ناروے کی طرف ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا او ر انہیں ناروے آمد پر خوش آمدید کہاگیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن ناروے کے چیف آرگنائزر نذیر خالد بٹ، جوائنٹ سیکریڑی شاہد تنویر بٹ ، جنرل سیکریڑی عادل منصور اور دیگر نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ بعد ازاں مبشر جاوید ملک کے اعزاز میں پاکستان مسلم لیگ ن ناروے کی طرف سے ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن کے وابستگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر نذیر خالد بٹ نے مبشر جاوید ملک کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور اس سلسلے میں انہیں جلد حل کروانے کی معاونت کی اپیل کی۔مبشر جاوید ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پوری تاریخ میں وہ ترقیاتی کام نہیں ہوئے جو مسلم لیگ ن اور باالخصوص شہباز شریف نے پنجاب میں کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر بڑے شہر میں کئی بڑے بڑے ہسپتال اور تعلیمی درسگائیں بنائی گئی ہیں اور نئی حکومت کے آتے ہی ترقی کا یہ سلسلہ رک چکا ہے اور خدشہ ہے کہ ان کی نادانیوں کی وجہ سے پاکستان کئی دہاہیاں پیچھے نہ چلا جائے۔ اس موقع پر منصور عادل اور شاہد تنویر بٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کی۔ تقریب میں جن رہنماؤں نے شرکت کی ان میں فضل الہیٰ، محمد حسین، ملک پرویز مہر، سید سبطین شاہ نمائندہ جنگ، راجہ اکرم، چوہدری شمعون اور دیگر شامل ہیں۔

Norway;  The PML-N Norway party officials held reception for Mayor of Lahore Col (r) Mubashar Javed Malik who was on short tour of Oslo.

 

Show More

Related Articles

Back to top button