DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; M Najeeb achieves Ph.D at NUML Uni Islamabad at the young age of 71 years

کہوٹہ کے71سالہ بزرگ محمد نجیب نے نمل یونیور سٹی اسلام آباد سے پی اچ ڈی(ڈاکٹر آف فلاسفی) کی ڈگری حاصل کر لی

ارادے مضبوط ہوں تو عمر کی کوئی حد نہیں ۔کہوٹہ کے71سالہ بزرگ محمد نجیب نے نمل یونیور سٹی اسلام آباد سے P.H.D(ڈاکٹر آف فلاسفی) کی ڈگری حاصل کر لی ۔گذشتہ روز قبل نمل یونیور سٹی کے12ویں کنویشن میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پی ایچ ڈی کر نے والے طلبا و طالبات میں کو ڈگری سے نوازہ جس میں کہوٹہ کے رہائشی ڈاکٹر محمد نجیب پاکستان کے وہ واحد بڑی عمر طالبعلم ہیں جنہوں نے71سال کی عمر میں P.H.Dکی ہے ۔کہوٹہ کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی ،ادبی اور علمی شخصیات نے ڈاکٹر محمد نجیب کو مبارکبا د پیش کی ہے ۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے رہائشی محمد نجیب جن کا آبائی گاؤں گف یوسی کلر ہے انہوں نے1964میں گورنمنٹ ہائی سکول کلر سیداں سے میڑک کی کچھ عر صہ P.O.Fمیں ملازمت کی اور بعد میں K.R.Lکہوٹہ میں ملازمت اختیار کی اور2007میں بطور پرنسپل ریٹائر ہوئے 60سا ل کی عمر میں ریٹائر ہونے کے بعد گھریلو زمہ داری کیساتھ ساتھ کتاب سے دوستی بھی جاری رکھی M.Aاورایم فل اسلامیات کی ڈگری علامہ اقبال یونیورسٹی سے حاصل کی اکتوبر2011میں نمل یونیورسٹی میں بطور P.H.Dسکالر داخلہ لیا اور 2016میں اپنا مقالہ”قرآن مجید کا تصور اور فوزوفلاح “جمع کرا یااور ساتھ ہی نمل سے عربی زبان میں ڈپلومہ بھی حاصل کیا اس علاوہ وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایم اے اسلامیات کے ٹیوٹر ہیں ۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر انسان کے دل میں لگن ہو اور ارادے پختہ ہوں تو عمر رکاوٹ نہیں بنتی ناں ہی یاداشت کم ہوتی ہے بلکہ تجر بے کے ساتھ ساتھ کارکردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔کہوٹہ کے علمی حلقوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد نجیب نے آپ ﷺ کی احادیث ماں کی گود سے لے کرگور تک علم حاصل کر و پر عملی طور پر عمل کر کے دیکھایا ان کی یہ کاوش محنت و لگن آج کے نوجوانوں کے ایک مشعل راہ ہے اور تحصیل کہوٹہ کے لیے کسی اعزاز سے بھی کم نہیں ہے ۔

Kahuta; Mohammad Najeeb, 71 has achieved  Ph.D at NUML university in Islamabad, He was handed the degree by education Minister Shafqat Mahmood. Mohammad Najeeb was the only senior citizen to achieve degree.

صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت سے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور کی ملاقات

Raja M Basharat meets with MPA Raja Sagheer Ahmed

صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت سے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور کی ملاقات ۔ تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں میں ہونے والے جرائم اور منشیات فروشی کے حوالے سے گفتگو ۔ محکمے کو کاروائی کر نے کے لیے سختی سے احکامات کر نے کا مطالبہ ۔راجہ محمد بشارت کا محکمے پولیس کا احکامات جاری کر نے کی یقین دہانی ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور نے صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت سے ملاقات کی اور ان سے اپنے علاقوں میں بڑھتے جرائم بلخوص منشیات فروشی کے حوالے بات چیت کی اور کہا کہ آپ متعلقہ محکمے کو ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کر نے کے احکامات صادر فرماہیں جب پر صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت نے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور کا محکمے کے اعلیٰ افسران کو احکامات جاری کر نے کی یقین دہانی کر ائی ۔ رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور نے صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت کا شکر یہ ادا کیا ۔

یونین کونسل پنجاڑکے گاؤں پاٹیاں کے رہائشی مقصودجرال کے والد محترم گذشتہ دنوں وفات پا گے

Father of Maqsood Jarral passed away in Patiyan, UC Panjar

گاؤں پاٹیاں کے مقصود جرال کے والد کی وفات پر راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کا اظہار تعزیت۔ یونین کونسل پنجاڑکے گاؤں پاٹیاں کے رہائشی مقصودجرال کے والد محترم گذشتہ دنوں وفات پا گے تھے ان کی وفات پر پی ٹی آئی رہنماء راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ ،کوکب جرال،معروف کالم نگار و صحافی ملک عامر محمود اور سردار مظہر نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے تعزیت کی اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی ۔

پی ٹی آئی کی چھتری کا سہارا لے کر دو نمبر ن لیگیوں کو کارکنوں کے ساتھ زیادتی نہیں کر نے دیں گے

No2 PML-N activist will not be allowed face wrath of PTI supporters 

پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے سینئر رہنماؤں غلام مر تضیٰ ستی اور راجہ وحید احمد خان کی کارکنوں کے ساتھ اہم پر یس کانفرنس ۔پی ٹی آئی کی چھتری کا سہارا لے کر دو نمبر ن لیگیوں کو کارکنوں کے ساتھ زیادتی نہیں کر نے دیں گے ۔ہمارے کارکن ناں جھکنے والے ہیں ناں بکنے والے ہیں ہم اپنے تمام کارکنوں کا شکر یہ ادا کر تے ہیں اور میرے گھر کے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں ۔کلر سیداں میں پارٹی عہدیدارن اور پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے امیدوار پارٹی سے غداری ناں کرتے ہیں تو ہم حلقہ پی پی سیون سے سیٹ جا تے۔سیاسی سطح پر ہونے والے تبادلوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے رہنماؤں غلام مر تضیٰ ستی اور راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے ایک پر ہجوم پر ریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پرسردار شفاقت آف بیور، سردار مظہر ، راجہ ندیم احمد ،راجہ خورشید عالم،طاہر ارشاد ستی،معروف کالم نگار و صحافی ملک عامر محمود، حافظ غلام ربانی قریشی سیمیت دیگر کارکن موجود تھے۔پر یس کانفرنس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکومت نے اداروں پر اپنے طابع کیا ہوا تھا وہ ان اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے مگر ہماری پارٹی کا منشور تھا کہ وہ اداروں کو خود مختار کر یں گے مگر اب جو ہماری پارٹی میں نئے نئے آئے وہ تبادلے کر رہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ہماری پارٹی جس کی بنیاد انصاف پر مبنی ہے جس کا نام بھی پاکستان تحریک انصاف ہے ہم ایسا نہیں چلنے دیں گے انہوں نے کہا کہ جو دو نمبر افراد جو ابھی پارٹی میں شامل ہوئے ان کو ہم بتا دینا چاہتے ہیں ہماری پارٹی میں ایسانہیں چلے گا اور ناں ہی ہم ایسا کر نے دیں گے انہوں نے کہا ہمارے کارکنوں کو ناں کوئی ڈرا سکتا ہے اور ناں ہی دھمکا سکتا ہے ۔ انشاء اللہ اب آمدہ بلدیاتی الیکشن میں ہر یونین کونسل میں سے اپنے کارکنوں کو الیکشن لڑاہیں گے اور اپنے قاہد کے بازوں کو مضبوط کر یں گے ۔آخر میں اقبال ڈے کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button