ذرائع کے مطابق گوجرخان پولیس کی بڑی کاروائی سابق جج ہائی کورٹ چوہدری اختر محمود کے قاتل گرفتار ۔چند روز قبل ترکوال کے قریب موٹر سائکل سواروں نے چوہدری اختر محمود کی گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جس پر وفاقی اور صوبائی حکومت نے سخت نوٹس لیتے ہوے گوجر خان پولیس کو قاتل گرفتاری کا ٹاسک دیا اے ایس پی شہزادہ عمر عباس نے اس پر جدید خطوط پر تفتیش کی اور گرفتاری کے لئے ایس ایچ او ملک رفاقت اور ایس ایچ او تنویر اشرف کی سرکردگی میں پولیس ٹیم تشکیل دی جس میں ایلیٹ فورس کے جوان بھی شامل تھے پولیس کی بھاری نفری نے شیخو پورہ اور ننکانہ صاحب میں چھاپے مار کر ملزمان کو گرفتار کر لیا اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا
ذرائع کے مطابق اے ایس پی عمر عباس اور دیگر پولیس افسران مکلمل تفصیل پریس کانفرنس میں بتائیں گے
Gujar Khan; Gujar Khan police have arrested people responsible for the murder of ex Judge Ch Akhtar Mahmood in a raid, their will be press conference later in day for full detail of the arrest.