رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور کی کوششوں سےٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کے 1کروڑ روپے کی زاہد رقم سے مشینری اور ادویات کی فراہمی ۔ ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان اور اہلیان علاقہ کی طرف سے MPAحلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور اور اعلیٰ حکام کا شکر یہ ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ ماہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدائیت پر رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ کا دورہ کیا اور ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان سے ملاقات کی اوران کو ہسپتال کے حوالے سے گفتگو کی اور پوچھا کہ آپ کو کن کن مسائل کا سامنا ہے آپ مجھے وہ تحریری دیں انشاء اللہ اس پر عمل ہو گا ۔ ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان نے اپنے مسائل ایک تحریر ی درخواست کے طور پر رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور کو دیے جس پر انہوں نے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری ہیلتھ سے ملاقت کر کے وہ تمام مسائل بتائے اور گذشتہ روز حکومت پنجاب کی طرف سے 1کروڑ روپے کی زاہد رقم سے مشینری ، قیمتی سامان ، ادویات ، لیباٹری کا سامان ، آپریشن تھیٹر کا سامان، ویل چیر ، سٹیچراور دیگر سامان کی ڈیلوری ہو گئی جس کوہسپتال انتظامیہ نے وصول کر لیا ۔ ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان اور لیبارٹری انچارج اظہر ستی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سامان سے ہستپال کے مختلف شعبہ جات میں بہتری آئے گئی اور غریب عوام کو مزید ریلیف ملے گا انہوں نے MPAحلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹوراور محکمہ ہیلتھ کے اعلیٰ حکام کا شکر یہ ادا کیا ہے ۔
Kahuta; K Over a Caror Rps machinery has been provided to THQ hospital in Kahuta by efforts of MPA Raja Sagheer Ahmed, MS Kahuta Dr Samina Khan thanked the MPA for his contribution in getting much needed machinery at the hospital.
شاہد خاقان عباسی کو شاندار کامیابی اور حلف اٹھانے پر دلی مبارکبا د
Shahid Khaqan Abbassi congratulated on taking oath of MNA at National assembly
راجہ گلزار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی میں بطور MNAحلف اٹھانے پر مبارکبا د پیش کرتے ہیں ۔شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن کا قیمتی سرمایہ ہیں ضمنی الیکشن میں شاہد خاقان عباسی کی کامیابی میاں برادران سے وفا ء کا نتیجہ ہے ۔شاہد خاقان عباسی نے مشکل سے مشکل ترین دور میں بھی اپنی پارٹی اور قائدین کے ساتھ وفا ء کی لاج نبھائی جس کا نتیجہ ملک عوام نے حلقہ124کے الیکشن میں دیکھ لیا۔ شاہد خاقان عباسی کو بطورMNAحلف اٹھانے پر دلی مبارکبا د پیش کر تے ہیں ان خیالا ت کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت جنرل کونسلر یونین کونسل ہوتھلہ راجہ گلزار احمد نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں حلقہ این اے 124کی غیور عوام کی سیاسی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے تمام تر حالات کے باوجوداپنے قاہد میاں محمد نواز شریف کے عظیم وفادار ساتھی شاہد خاقان عباسی کو اپنا ووٹ دے کرکامیاب کیا انہوں نے کہا شاہد خاقان عباسی نے1988میں آزاد حثیت میں الیکشن میں حصہ لیا اور محترمہ بے نظیر بھٹوشہید کی طرف سے دو وزارتوں کی پیشکش کے باجود ان کی پارٹی میں شامل نہیں ہوئے بلکہ میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دیا اس کے بعد 1999میں سابق صدر پر ویز مشرف کے دور میں بھی وعدہ معاف گواہ بنانے کی پیش کش کی گئی مگر انہوں نے قید و بند کی صعوبتوں کو تو برداشت کر لیا مگر اپنے قاہد میاں محمد نواز شریف سے بے وفائی نہیں کی انہوں نے کہاالیکشن2018میں بھی حلقہ این اے57سے ان کو اسی لیے ہرایا گیا کہ انہوں نے اپنے قاہد کا ساتھ دیا ۔ہم مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان شاہد خاقان عباسی کو شاندار کامیابی اور بطورMNAحلف اٹھانے پر دلی مبارکبا د پیش کر تے ہیں۔
سید امیر احمد شاہ ہمدانی کا سینئر صحافی و صدر پریس کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیرکی عیادت ، صحت یابی کے لیے دعاء کی
Syed Ameer Ahmed Shah Hamdani visits and prays for good health of journalist Haji Raja Gulshan Zamir
سابقTMOکہوٹہ سید امیر احمد شاہ ہمدانی کا سینئر صحافی و صدر پریس کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیرکی عیادت ، صحت یابی کے لیے دعاء کی۔اس موقع مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ ،سابق آفیسر ٹی ایم اے کہوٹہ راجہ محمد رفیع ، سابق چیف آفیسر بلدیہ سردار آمین ثاقب ،صحافی راجہ عمران ضمیر ، راجہ عثمان ضمیر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر سید امیر شاہ ہمدانی نے حاجی راجہ گلشن ضمیر کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے ساری زندگی اپنی قلم سے علاقے کے مسائل اعلیٰ ایوانوں تک پہنچائے جس پر عمل درآمد بھی ہوا اللہ پاک سے دعا ء ہے کہ اللہ پاک ان کو جلد صحت یاد فرماہیں ۔