France; Pakistani companies participate in exportation show in Paris
پاکستانی کمپنیوں نے پیرس میں منعقد ہونے والی تین روزہ 27 ویں ایکسپو پروٹیکشن جو 6 سے 8 نومبر2018 تک جاری
پاکستانی کمپنیوں نے پیرس میں منعقد ہونے والی تین روزہ 27 ویں ایکسپو پروٹیکشن جو 6 سے 8 نومبر2018 تک جاری رہے گی میں اپنی خصوصی مصنوعات کے سٹالز لگائے جس میں حفاظتی دستانے،حفاظتی آلات اور خطرے سے بچاؤ کیلئے استعمال ہونے والی خصوصی مصنوعات شامل ہیں۔
اس نمائش میں بیس ہزار سے زائد لوگوں اور 33 ممالک کے نمائش کنندگان نے پاکستانی سٹالز کا دورہ کیا اور پاکستانی کمپنیوں کی اعلی اور معیاری مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
جناب معین الحق سفیر پاکستان نے نمائش کا دورہ کیا اوریورپ کی اس معروف نمائش میں پاکستانی نمائش کنندگان کا شرکت کرنے اور اپنی اعلی و معیاری مصنوعات کو شاندار اوربہترین انداز میں پیش کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
سفیر پاکستان نے امید ظاہر کی کہ اس نمائش میں شرکت سے پاکستانی نمائش کنندگان کو اپنے یورپین ہم منصبوں سے روابط، شراکت داری کو فروغ دینے، نئے تعلقات بنانے اور اپنی مصنوعات کو فرانس اور یورپین مارکیٹ تک رسائی دینے میں مدد ملے گی۔
اس تین روزہ بین الاقوامی نمائش میں 33 ممالک کے 550 نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔