DailyNewsKahuta

Kahuta; Beggar women caught with stealing 41,000 Rupees

بھکاری کے روپ میں نوسر باز عورتوں نے شہری سے(41) ہزار روپے لوٹ لیئے

بھکاری کے روپ میں نوسر باز عورتوں نے شہری سے(41) ہزار روپے لوٹ لیئے ۔ کہوٹہ پولیس نے شہریوں کی مدد سے گرفتار کر لیا ۔ ستائیس ہزار برآمد ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر میں تین بھکاری عورتیں شہری سے (41) ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہورہی تھیں کہ شہریوں نے پکڑ لیں ۔ اس موقع پر پولیس تھانہ کہوٹہ نے فوری طور پر پہنچ کر تینوں کو گرفتار کر لیا ۔ 27ہزار نقدی برآمد کر لی ۔

Kahuta; Three women beggars stole 41,000 in Kahuta bazaar and then fled, later they were caught by members of public and handed over to police, only 27,000 Rupees were recovered.

ممبر صوبائی اسمبلی کی پہلی مرتبہ تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے مرکزی آفس میں آمد

MNA Sadaqat Ali Abbassi visits PTI office in Kahuta

ممبر صوبائی اسمبلی کی پہلی مرتبہ تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے مرکزی آفس میں آمد ۔ تحصیل صدر خورشید ستی ، جنرل سیکرٹری راجہ الطاف ،راجہ سہیل ، سردار ارشد مجید ،شیخ طلحہ ، راجہ عبدالمنان مسعود سمیت بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور ورکروں نے ویلکم کیا ۔تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اورممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیراحمد ہر مہینے دو دن تحریک انصاف کے مرکزی آفس کہوٹہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں ،ورکروں اور عوام کودر پیش مسائل سنا کریں گے ۔ کہوٹہ میں سوئی گیس کے چار ہزار کیس ہیں ۔جن کو دسمبر تک کنکشن دینے پر عمل ہو رہا ہے ۔جبکہ بجلی کے108منصوبوں پر جلد کام شروع ہو گا۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کیے گے وعدے پورے کریگی ۔منتخب نمائندے ہر ماہ کھلی کچہری لگا کر عوام کے مسائل حل کرینگے۔ جبکہ نارہ میں کالج کہوٹہ میں یونیورسٹی ، کیڈٹ کالج بنایا جائیگا۔ اداروں سے کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی نے کہوٹہ میں دفتر میں عوام علاقہ اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انھوں نے عوام کے مسائل سننے اور انکو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انھوں نے کہا کہ ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور ہم ملکر عوام کے مسائل حل کرینگے۔ راجہ صغیر نے شاہد عباسی کو چھوڑ نے کا بھی اعلان کر دیا۔ اور آئندہ تمام معاملات تنظیم کے عہدیداران اور منتخب نمائندوں کی مشاورت سے ہونگے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button