Chakswari, AJK; Bradford Councillor Ch Nazam Azam visits boys high school Dangri Bahadur
چودھری ناظم اعظم کونسلربریڈفورڈبرطانیہ کا چودھری لعل حسین گورنمنٹ بوائزہائی سکول ڈھانگری بہادرمیں خطاب
چودھری ناظم اعظم کونسلربریڈفورڈبرطانیہ نے کہاکہ سرکاری تعلیمی ادارہ جات کی دیکھ بھال جہاں حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے وہیں مقامی لوگوں پربھی بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ عوامی فلاح وبہبودکے لیے بنائے گئے سرکاری ادارہ جات بالخصوص تعلیمی اداروں کے ساتھ بڑھ چڑھ کرتعاون کریں۔عوام علاقہ کے تعاون اورتعلیمی کمیٹیوں کی فعالیت سے معیارِ تعلیم کوبلندکیاجاسکتاہے۔زندہ قومیں عوامی بنیادی مسائل کے حل کے لیے حکومتوں کوتحریک کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی مددآپ کے تحت بھی کوششیں جاری رکھتی ہیں۔میں اپنی طرف سے اوراہلیانِ علاقہ کی طرف سے سکول انتظامیہ کویقین دلاتاہوں کہ انشاء اللہ جس قدرممکن ہوسکاادارے کے ساتھ اپناتعاون جاری رکھیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے چودھری لعل حسین گورنمنٹ بوائزہائی سکول ڈھانگری بہادرمیں اپنے اعزازمیں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔چودھری ناظم اعظم نے مزیدکہاکہ عوامی فلاح وبہبودکے لیے بنائے گئے ادارہ جات کی حفاظت اورمسائل کاحل اللہ کریم کی ذات کرتی ہے بس ہمیں اپنی کوششوں کوخلوص نیت سے جاری رکھناچاہیے۔ادارے کی انتظامیہ بالخصوص صدرمعلم مبارکباد کے مستحق ہیں جوانتہائی احسن اندازمیں سکول کاانتظام وانصرام چلائے ہوئے ہیں۔اس سے قبل تقریب کاباقاعدہ آغازتلاوتِ کلامِ پاک سے ہواجس کی سعادت قاری زبیرمدرس ادارہ ہذانے حاصل کی۔نعتِ رسول مقبولﷺپیش کرنے کی سعادت امان اللہ غازی مدرس ادارہ ہذانے حاصل کی اورنظامت کے فرائض احمدفرازمدرس ادارہ نے بخوبی سرانجام دیے۔تقریب سے نائب صدرمعلم ادارہ چودھری اکرام،سیاسی وسماجی راہ نماؤں چودھری محمدسلیم،چودھری محمداعجاز،چودھری محمدبشارت ایڈووکیٹ،چودھری بشارت صدر،مدرس ادارہ خواجہ محمدفاروق شادنے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ ادارے میں کمپیوٹرلیب توموجودہے مگراُستادنہیں جس وجہ سے 25لاکھ روپے سے زائدکی بنی کمپیوٹرلیب کاسامان ضائع ہورہاہے اورمقامی طلباء کمپیوٹر کی تعلیمی سے بھی محروم رہ رہے ہیں۔بلڈنگ کی تعمیرکے وقت ٹھیکیدارنے بددیانتی کرتے ہوئے پانی کے لیے ٹینکی تعمیرہی نہیں کی جس کی اشدضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ چودھری ناظم اعظم برطانوی کونسلرسمیت دیگرتارکین وطن کشمیری ہماراسرمایہ ہیں جورہتے تودیارِ غیرمیں ہیں مگراپنے آبائی علاقہ کے مسائل کے حل کے لیے ہم سے زیادہ جذبہ رکھتے ہیں۔ادارہ ہذاچودھری لعل حسین گورنمنٹ بوائزہائی سکول ڈھانگری بہادرہمارے آباؤاجدادکی کاوشوں سے قائم ہوا۔منگلاڈیم اپ ریزنگ سے متاثرہ تعلیمی ادارہ جات کے فنڈزشفاف طریقہ سے موجودتعلیمی ادارہ جات پرلگنے چاہیے۔تقریب میں موجودمہمانِ خصوصی ودیگرمہمانانِ گرامی حضرات نے ادارے کی سائنس لیب کے لیے مجموعی طورپر78ہزارروپے کے نقدعطیات دیے اس کے علاوہ نوجوان سیاسی وسماجی راہ نماعابدعلی عابدنے پانچ ہزارروپے ادارے کی لائبریری کے لیے عطیہ کیے۔قبل ازیں سکول آمدپرمہمانِ خصوصی چودھری ناظم اعظم کاشانداراستقبال کیاگیا۔پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں اورہارپہنائے گئے۔
چودھری محمدشکیل کی والدہ محترمہ اورڈاکٹرچودھری محمدادریس کی ہمشیرہ محترمہ کونمازجنازہ کے بعد گزشتہ روز تنگ دیوکے مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کردیاگیا
Mother of Ch M Shakil passed away in Tang Dio
صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگر ی بالافیض پورشریف کے نائب صدر معلم چودھری خورشیداحمدچودھری محمدخلیل چودھری محمدشکیل کی والدہ محترمہ اورڈاکٹرچودھری محمدادریس کی ہمشیرہ محترمہ کونمازجنازہ کے بعد گزشتہ روز تنگ دیوکے مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کردیاگیامرحومہ کی نمازجناز ہ مرکزی عیدگاہ فیض پورشریف میں ادکی گئی نمازجنازہ عالمی مبلغ اسلام مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پور شریف نے پڑھائی نمازجنازہ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگر ی بالافیض پورشریف