DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Police fail to arrest land mafia head who had taken over overseas Pakistani owned land

اوور سیز پاکستانی کی زمین پر زبردستی قبضہ کرنے کے الزام میں سرغنہ کے خلاف مقدمہ درج گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی

اوور سیز پاکستانی کی زمین پر زبردستی قبضہ کرنے کے الزام میں سرغنہ کے خلاف مقدمہ درج گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی روات پولیس کے مطابق مدعی پرویز اختر ولد راج علی سکنہ جھمٹ نے تحریری درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ 50 سال سے بیرون ملک مقیم ہوں میرا روات جی ٹی روڈ پر پٹرول پمپ ہے گزشتہ روز پرویز بھٹی ولد محمد انور ساکن کھینگر خورد سنگھوری نے دیگر نامعلوم افراد کی مدد سے میرے سیکورٹی گارڈ سہیل ایوب کو زبردستی کمرہ میں بند کر دیا اور پمپ پر موجود افراد کو یرغمال بنا کر بشکل پٹرول پمپ کے کچھ حصہ پر دیواریں تعمیر کر کے ناجائز قبضہ کر لیا تاہم روات پولیس نے ناجائز قبضہ کے الزام میں پرویز بھٹی و دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

Rawalpindi; Parvez Akhtar who has lived overseas for past 50 years registered a police report after his land was taken over by Parvez Bhatti of village Khingar Khurd, Sanghori.

Pravez Akhtar who owns the petrol pump on Rawat GT road, which parts of the land was forced taken over by the land mafia. Rawat police have registered a police case but had failed to make any arrest.

روات چک بیلی روڈ پر ٹریفک حادثہ ،ایک شخص ہلاک ،3 افراد شدید زخمی

One dead three injured in a fatal accident on Rawat Chak bale road

روات چک بیلی روڈ پر ٹریفک حادثہ ،ایک شخص ہلاک ،3 افراد شدید زخمی ،تفصیلات کے مطابق روات چک بیلی روڈ پر ٹرک  تیز رفتاری کے باعث سوزوکی گاڑی سے ٹکرا گیا جسکے نتیجہ میں سوزوکی گاڑی میں سوار میر زمان خان موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ دیگر 3 مسافر ڈرائیور صدام ،عبدالرحمان ،اور فاروق شدید زخمی ہو گئے جنھیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم روات پولیس نے حادثہ کے مرتکب ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

سواں ناکہ پر تعینات ٹریفک وارڈن عملہ کی ملی بھگت روات میں 7 نمبر روٹ کی گاڑیاں غیر قانونی طور پر داخل ہونے لگیں

Vehicles being let to enter restricted area of route no 7 by traffic wardens 

سواں ناکہ پر تعینات ٹریفک وارڈن عملہ کی ملی بھگت روات میں 7 نمبر روٹ کی گاڑیاں غیر قانونی طور پر داخل ہونے لگیں ،بااثر گروہ ماہانہ لاکھوں روپے کمانے لگا ، سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی اور ٹریفک عملہ بھتہ مہم کے باعث کاروائی کی بجائے خاموش تماشائی ،من مانے کرائے بٹورے جانے لگے تفصیلات کے مطابق مسافروں محمد نیاز علی ،بدر رحمان ،محمد یاسر ،ارشد محمود ،عبدالعزیز ،عاصم علی ،شہزاد احمد ،محمد جمیل ،عامر محمود نے بتایا کہ سواں ناکہ پر تعینات وارڈن ہارون نامی کی مبینہ ملی بھگت، نااہلی کے باعث روٹ نمبر7 کی سینکڑوں گاڑیاں ٹیوٹا ہائی ایس غیر قانونی طور پر روات پہنچ رہی ہیں جنکا اصل روٹ روات کی بجائے سواں اڈہ سے گولڑہ موڑ ہے مگر انتظامیہ کی ملی بھگت سے یہ گاڑیاں غیر قانونی طور پر سواں اڈہ سے روات داخل ہو رہی ہیں جنمیں سواں ناکہ پر تعینات وارڈن اہلکار کی اپنی ٹیوٹا ہائی ایس بھی شامل ہیں مسافروں کے مطابق روٹ کی خلاف ورزی کی مرتکب ان گاڑیوں سے روات پہنچ کر فی گاڑی60 روپے پھیرا وصولی کی جا رہی ہے قبل ازیں بھی بیشتر شکایات کے باوجود سٹی ٹریفک پولیس اور سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی کی جانب سے مؤثر حکمت عملی اور ٹھوس اقدامات کی بجائے فرضی خانہ پری لمحہ فکریہ ہے معززین نے وزیراعلیٰ پنجاب ،آر پی او راولپنڈی اور سی ٹی او راولپنڈی محمد بن اشرف سے فوری اور ذاتی نوٹس کی اپیل کی ہے ۔

وفاقی دارالحکومت کے قصبہ روات میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار

Encroachment on its height in Rawat bazaar area 

وفاقی دارالحکومت کے قصبہ روات میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار ،سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ گروپ نے پنجے گاڑ لئیے مقامی دکانداروں نے سرکاری جگہ پر تجاوزات قائم کروا کر کرایہ کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ وصولی شروع کر دی ضلعی انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے تفصیلات کے مطابق روات جی ٹی روڈ کے کنارے ،جاوا روڈ ،بازار کے وسط میں واقع سروس روڈ پر بااثر قبضہ مافیاء نے ریڑھیاں اور کھوکھے لگوا کر ماہانہ لاکھوں روپے کرایہ بٹورنا شروع کر رکھا ہے جبکہ دکانداروں نے دیکھا دیکھی دکانوں کے سامنے واقع فٹ پاتھوں پر بھی ماہانہ ہزاروں روپے کرایہ کے عوض ریڑھیاں اور کھوکھے لگوا رکھے ہیں جاوا روڈ سرکاری شاہراہ کے دونوں اطراف قبضہ گروپ نے پختہ کنکریٹ سے ٹھیلے بنا رکھے ہیں جہاں سے گاڑی کا گزرنا بھی شدید دشوار بن چکا ہے رورل انتظامیہ نے متعدد بار تجاوزات مافیاء کو نوٹس تو جاری کئیے مگر ہر بار بااثر قبضہ گروپ کے آگئے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہونا پڑا عوام علاقہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزیرداخلہ سے فوری نوٹس لیکر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

چک بیلی خان تا روات روڈ کی تعمیرنو کا کام فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث بند کر دیا گیا

Construction work on Chak Bale Khan to Rawat stopped due to funds delay

چک بیلی خان تا روات روڈ کی تعمیرنو کا کام فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث بند کر دیا گیا ہے روڈ کی از سرِ نو تعمیر کا کام کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے لیکن چک بیلی خان تا جوڑیاں کا کام ابھی نامکمل ہے روڈ بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے کام ادھورا چھوڑ دینے کا باعث لوگوں کو سفر میں شدیدمشکلات پیش آ رہی ہیں خاص کر اگر موسم سرما کی بارشیں شروع ہو گئیں تو چک بیلی خان کاراولپنڈی اور اس سے ملحقہ علاقوں سے رابطہ منقطع ہو جائے گا عوامی حلقوں نے پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے حکام اور بالخصوص وزیر اعلیٰ پنجاب سے فنڈز کے اجرأ اور روڈ کا کام جلد مکمل کروانے کے احکامات جاری کرنے کی اپیل کی ہے 

آئیسکو چک بیلی خان سب ڈویژن میں لائن سپرنٹنڈنٹ کی تمام اسامیں خالی ہو گئیں

Vacant jobs to filled at EISCO Chak Bale Khan sub division 

 آئیسکو چک بیلی خان سب ڈویژن میں لائن سپرنٹنڈنٹ کی تمام اسامیں خالی ہو گئیں لائن سپرنٹنڈنٹ جس پر تمام سب ڈویژن کا انحصار ہوتا ہے اس کے لئے پہلے بھی صرف دو لائن سپرنٹنڈنٹ کام کر رہے تھے جن میں سے ایک ریٹائرڈ ہو گیا ہے جبکہ دوسرے کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اب اگر ایس ڈی او کو کوئی ایمر جنسی چھٹی کرنی پڑ جائے تو پورا سب ڈویژن لائن مینوں کے حوالے ہو جائے گا اور لائن مینوں کے اپنے جاب ڈسکرپشن سے ہٹ کر کام نہ کرنے کی صورت میں چک بیلی خان سب ڈویژن سے متعلقہ علاقے کی بجلی کسی بھی وقت لا محدود بند ہو سکتی ہے عوامی حلقوں نے ذمہ دار حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button