DailyNewsOverseas news

Norway; Senator Faisal Javed visit Oslo city council and meet Pakistani community

ناروے۔ سینیٹر فیصل جاوید اور شوکت یوسف زئی کا اوسلو سٹی کونسل کا دورہ اور وائس میئر فنانس روبرٹ ستین سے خصوصی ملاقات

سینیٹر فیصل جاوید اور خیبر پختونخواہ اسمبلی کے ممبر شوکت یوسف زئی نے اوسلو سٹی کونسل کا دورہ کیا اور بعد ازاں انہوں نے اوسلو کے وائس میئر فنانس روبرٹ ستین سے وفد کے ہمراہ خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں روبرٹ ستین کے مشیر وں نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کا اہتمام لیبر پارٹی اوسلو کے مرکزی رہنما اور ممبر اوسلو سٹی کونسل ڈاکٹر راجہ مبشر بنارس نے کیا۔ملاقات میں ماحولیاتی آلودگی کے بڑھتے مسائل اور انکے سدباب کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ خاص طور پر ناروے اور پاکستان کے وفود نے اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں سے ایک دوسرے کوآگاہ کیا۔ روبرٹ ستین نے بتایا کہ یورپ بھر کے دارلخلافوں میں اوسلو کو بہترین ماحولیاتی کارکردگی پر پہلا نمبر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کے پی کے میں اپنے دور میں ایک ارب درخت لگائے جو کہ دنیا بھر میں ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پورے پاکستان میں بھی اربوں درختوں لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت پاکستان کی طرف سے ماحولیاتی کارکردگی کو بہتر کرنے کے منصوبہ جات کا بھی ذکر کیا۔ اوسلو سٹی کونسل کے وزٹ کے موقع پر سینٹیر فیصل جاوید اور شوکت یوسفزئی کو اوسلو سٹی کونسل کا وزٹ کرایا گیا اور اوسلو، ناروے کی تاریخ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر مبشر بنارس نے اوسلو کی مقامی حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ 

 

Show More

Related Articles

Back to top button