DailyNews

Dadyal, AJK; Millad functions start in Tehsil Dadyal with opening public rally

تحصیل ڈڈیال میں ربیع الاول شریف کے آغاز سے پہلے ہی میلاد البنی ﷺ کے جلسوں اور دیگر تقریبات کا آغا

جشن میلاد البنی ﷺ عاشقان وغلامان مصطفےٰکی خوشیوں و مسرتوں کا نکتہ عروج پر ہے تحصیل ڈڈیال میں ربیع الاول شریف کے آغاز سے پہلے ہی میلاد البنی ﷺ کے جلسوں اور دیگر تقریبات کا آغا کر دیا ہے اور 12ربیع الاول کو ڈڈیال شہر اور اس کی تما م یونین کونسلوں سے عاشقان مصطفےٰ اپنے علاقوں سے جلوس کی شکل میں ڈڈیال شہر آٗئیں گئے اور بھلوٹ کے مقام پر تمام جلوس باہم مل کر بڑے مرکزی اور مشترکہ جلوس میں شامل ہو جائے گئے اور اس دوران آداب نظم وضبطہ کی مکمل پابندی کی جائے گی اس بات کا فیصلہ جا مع مسجد حنفیہ ڈڈیال میں الحاج جمیل اقبال ملک صدر جماعت اہل سنت کی زیر صدارت منعقد ایک بڑے نمائندہ اجلاس میں کیا گیا جس میں پوری تحصیل سے علما ء اکرام آئمہ عظام دینی مذہبی و روحانی تنظیموں کر عہدیداران اور مغرزین علاقہ کی کشیر تعداد نے شرکت کی اجلاس سے پیر سید کبیر حسین شاہ ،چوہدری محمد زبیر علامہ خلیل چشتی ،چوہدری ارشد محمود ،کے ڈی چوہدری نیازخان نیازی منیر احمد صدیقی ،عاشق حسین چشتی ،اور دیگر نے خطاب کیا اجلاس میں منعقد متفقہ طور پر میلاد کمیٹی تحصیل ڈڈیال کے نئے عہدیداران کا چنا ؤ عمل میں لایا گیا اورطے پایا کہ تحصیل ڈڈیال کے تمام اہم مقامات پر میلاد کمیٹیوں و علماء کرام اور معززین علاقہ کے تعاون سے میلادمصطفےٰ جلسوں کا اہتما م کیا جائے گا اور 12ربیع الاول کو انشاء اللہ تمام دہی علاقوں سے جلوس ڈڈیال شہر پہنچیں گئے بھلوٹ کے مقام سے بڑے مرکزی جلوس میں شامل ہو جائیں گئے جو اپنے مقررہ طے کردہ راستوں سے ناموس رسالتﷺکے خوبصورت نعروں کے ساتھدرود پاک اور صلوو السلام کے ورد کے ساتھ آداب کو ملحوظ خاطر رکھیں مقررین نے تبلیغ اسلام اور اشاعت دین کیلئے الحاج جمیل اقبال ملک کی جماعت یقین دلاتے ہو ئے ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے مصطفےٰ کا خطہ جمے ہم عظمت وناموس مصطفےٰ کے تحفظ کیلئے کس بھی بڑی قربانی سے دریغ نہیں کرنیگے انہوں نے کہا کہ جلسے جلوسوں کی سکیورٹی انتظامیہ اور پولیس کی سرکاری زمہ داراں ہے تاہم میلاد یوتھ فورس کے نوجوانوں نے ہمیشہ بہتر خدمات سرانجام دی ہیں انہوں نے کہا ہم تبلیغ اسلام اشاعت دین اور لوگوں کو عشق رسول ﷺکے جام پلانے کیلئے چوکیداری کے فرائض سرانجام دینے کیلئے تما م وسائیل بروئے کارلائیں گئے الحاج جمیل اقبال ملک نے اپنے خطاب میں حضرت شاہ احمد بریلویؓ کی گرانقدر خدمات کو زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہا کہ وہ 55علوم کے ماہر تھے انہوں نے پوری زندگی ناموس رسالت ﷺکے تحفظ اور عقائد اسلام کی پہریداری میں گزاری انہوں نے فتنہ قادیانیت کے خلاف قلمی و عملی جہاد کیا دو عظیم تصانیف،نتاوی عالمگیر یہ اورنتاویٰرضویہ ہماری دینی اور روخانی ورثہ ہیں دیگر مقررین نے امام اہلسنت شاہ احمد بریلوی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ حضرت مجددی ایف ثانی کو دوقومی نظریہ کا بانی قرار دیتے ہو ئے کہا کہ انہوں نے دین اکبری کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکی اور آخرکے سامنے سجدہ تحظیمی سے انکار کرتے ہو ئے تصوف طریقت اور تبلیغ و معروفت کے اعلیٰ اصولوں کی لاج رکھی لی تھی آخرمیں ممتاز رونی شخصت حضرت پیر سید کبیر حسین شاہ نے اسلام کی سربلندی پاکستان نظام مصطفےٰ کے نفاذامت مسلمہ کی عظمت رفتہ کی بحالی قبلہ اول کی بازی یابی مقبوضہ کشمیر کی بھارتی مسلطہ سے آزادی اورحضرت شاہ احمد رضا خان بریلوی وحضرت مجدد ایف ثانی کے درجات کی سربلندی کیلئے خصوصی دعا کرائی اور ان بررگان کے ایصال ثواب کیلئے لنگر بھی تقسیم کیا گیا –

سردار خالد ابراہم کی المناک وفات پر گہرے افسوس کااظہار

Tributes paid to late Sardar Khalid Ibrahim 

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما ملک محمد نذیر نے سابق صدر سردار محمد ابراہم خان مرحوم کے صاحبزاد ے سردار خالد ابراہم کی المناک وفات پر گہرے افسوس کااظہار کرتے ہوئے مقامی صحافیوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کہا کہ سردار خالد ابراہم ایک بااصول باوقار اور دلیرشخصیت تھے جنہوں نے کبھی بھی اصول پر سودہ بازی نہ کی حتی کہ انہوں نے اصولوں اور انصاف کی خاظر دومرتبہ اسمبلی کی نشت سے استفعی دیا پانچ بار اسمبلی سے رکن رہے اور کبھی تنحواہ تک حاصل نہ کی جب گزشتہ حکومت نے عید الفظر پر آپس میں زکو ۃٰکی رقم تقسیم کی اور کہا کہ اس رقم کا آڈٹ نہ ہو توبہ واحد ممبر اسمبلی تھے جنہوں نے زکوۃٰرقم نہ لی اور کہا ہم لوگ زکوۃٰ کے حقدار نہ ہیں رقم کو ایک دفعہ کچری چوک رلاوکو ٹ میں دھرنے میں شریک ہو نے کا شرف حاصل ہو اتو انکو انتہائی شریف النفس انسانی شکل میں دیکھاانہوں نے کبھی مفادات کی سیاست نہ کی وہ سیاست میں دیانتداری کا روشن ستارہ تھے انکی وفات سے دیانتداری اور شرافت کاباب بند ہو گیا جس کاخلاکبھی پورا نہیں ہو گا ہم غم کی اس گھڑی میں ان کے خاندان کے ساتھ غم کے برابر کے شریک ہیں انکو جنت فردوس میں جگہ عطاکر یں آمین

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )سیاسی وسماجی راہنماؤں چودھری محمداعظم المعروف لالہ مندری راجہ حمیداللہ خان المعروف راجہ بابو چودھری محمدیوسف المعروف کرنل یوسف چودھری اورنگ زیب اورچودھری محمدسجادرزاق آف ڈھانگری بہادرنے جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کے قائد سردار خالدابراہیم خان ممبرآزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتقال پرملال پرگہرے رنج والم کااظہارکیاہے سوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کی سیاسی ملی سماجی شاندارخدمات پرخراج عقیدت پیش کیاہے مرحوم کی شاندارخدمات پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ایک بااصول دیانتدار سیاستدان تھے وہ کردارکے غازی تھے انہوں نے ساری زندگی اصولوں کی پاسداری کی اورایک باوقار زندگی گزاری 

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیریونین کونسل فیض پور شریف کے صدر حاجی میاں محمدمسعود اورسیکرٹری جنرل خواجہ محمداحتشام نے جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کے قائدوممبرقانون سازاسمبلی آزادکشمیر سردار خالدابراہیم خان کے انتقال پرملال پرگہرے رنج والم کااظہارکیاہے سوگوارخاندان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے مرحوم کوان کی شاندارسیاسی ملی سماجی خدمات پرخرا ج عقیدت پیش کیاہے اورکہاہے مرحوم کی شاندارخدمات پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ایک بااصول دیانتدار سیاستدان تھے وہ کردارکے غازی تھے انہوں نے ساری زندگی اصولوں کی پاسداری کی اورایک باوقار زندگی گزاری 

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )خواجہ محمداحتشام چودھری محمدمشتاق آف سسرال اورچودھری اللہ دتہ بسمل نے گزشتہ روزپلاک جاکرپوسٹ مین حاجی چودھری تاسب حسین پلاکوی کے بھائی چوھری آصف حسین پلاکوی کی وفات پرسوگوار ان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے 

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )حاجی اخلاق احمددانش صدر معلم قائداساتذہ چودھری مہربان علی راجہ شہباز خان چودھری محمدیاسین نگیال نے پوسٹ مین حاجی چودھری تاسب حسین پلاکوی کے بھائی چودھری آصف حسن پلاکوی کی وفات پرسوگوار ان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے ۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )چودھری محمدخلیق الزمان ڈپٹی کسٹوڈین حاجی چودھری محمدسلیم چودھری غضفنراقبال منشی چودھری عبدالرشید اورچودھری عمران مانی نے پوسٹ مین حاجی چودھری تاسب حسین کے بھائی کی وفات پرسوگوار ان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button