DailyNews

London; Reception held for Haji Abdul Raheem of Morra Bhuttian in Watford

حاجی عبدالرحیم کے اعزاز میں پوٹھوار ڈاٹ کوم کی طرف سے پارٹی کا اہتمام وٹفورڈ میں کیا گیا

پاکستان سے آئے ہوئے حاجی عبدالرحیم کے اعزاز میں پوٹھوار ڈاٹ کوم کی ٹیم کی طرف سے پارٹی کا وٹفورڈ میں اہتمام کیا گیا جس میں پوٹھوار ڈاٹ کوم کے چیرمین محمد نصیر راجہ، راجہ عمر حیات ، حبیب الرشید، راجہ احسان ، راجہ خالق داد، حاجی اشرف ،حاجی حنیف، چوہدری ساجد، خان صاحب اور دیگر نے شرکت کی۔

چوہدری ارشد آف موڑہ بھٹیاں نے اپنے نئے کاروبار کا افتتاح کر دیا

Ch Arshad of Morra Bhuttian inauguration ceremony of AMC Auto

برمنگھم میں مقیم موڑہ بھٹیاں کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ارشد نے برمنگھم واش ووڈ ہیٹ روڈ پر اپنے نئے کاروبار اے ایم سی آٹوز لمیٹڈ کا افتتاح کر دیا جس کے مہمان خصوصی پاکستان سے آئے ہوئے حاجی عبدالرحیم اور چئرمین او پی ایل چوہدری اشتیاق تھے افتتاح کی تقریب میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور چوہدری ارشد صاحب کو نئے کاروبار پر مبارکباد پیش کی ۔ افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور کاروبار کی برکت کے لیے خصوصی دعا کی گئی اس کے بعد مہمان خصوصی حاجی عبدالرحیم اور چئرمین او پی ایل چوہدری اشتیاق نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ طور پر افتتاح کیا۔ دوست احباب کی طرف سے چوہدری ارشد صاحب کو مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ۔

Son of Zubair Gull PML-N arrested in Manchester

پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل کے بیٹے سلمان گل کو ہتھیار رکھنے اور سات کروڑ کے زیورات غیرقانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام ہے ۔ سلمان گل کو لاہور سے مانچسٹر پہنچنے پر نیشنل کرائم ایجنسی نے گرفتار کر لیا برطانیہ کی پولیس سلمان گل کو اگست سے تلاش کر رہی تھی ۔ مزید تفتیش جاری ہے 

 

 

 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button