جی پی او کہوٹہ میں پر وقار تقریب ۔ریٹائر ہونے والے ملازمین میں آغا سید مشتاق حسین نقوی نے تحائف تقسیم کیے ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل جی پی او کہوٹہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ڈیر ہ مشتاق شاہ کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ تھے جبکہ تقریب میں انچارج جی پی او کہوٹہ تنویر مغل ، راجہ یاسر پوسٹ ماسٹر نلہ مسلماناں ،راجہ تیمور اختر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کینھتل ،راجہ راشد صحافی ، سید سخاوت حسین شاہ ، محمد فیاض وارثی، مسعود الرحمن ، اظہر اقبال ، حسن اختر ، شرافت محمود ،عبد الحمید ، اکرم علوی ،حاجی نثار اور دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر ریٹائر ہونے والے تمام ملازمین میں مہمان خصوصی آغا سید مشتاق حسین نقوی نے تحائف تقسیم کیے اور اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ پوسٹ سے میری دلی لگاو ہے میرا اس محکمے سے بہت واسطہ پڑا ہے انتہائی ایماندار عملہ ہے جو فرض شناسی سے کام کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ میرا کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے مگر میں نے وہ کام ہمیشہ کیا ہے جس میں علاقے اور ملک کی فلاح ہو انشاء اللہ میری تمام خدمات محکمہ پوسٹ سروس کے لیے حاضر ہیں جہاں میری مدد کی ضرورت ہوگئی میں حاضر ہو ں گا ۔
Kahuta; The General post office in Kahuta held a reception for retiring members of staff, guest of honour at the occasion was Agha Syed Mushtaq Hussain Naqvi who presented retiring members of staff with presents.
دربار عالیہ موہر شریف میں پچیس واں سالانہ عرس مبارکاانتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
Annual urs Mubarak celebrated at Morra Shareef darbar
دربار عالیہ موہر شریف میں پچیس واں سالانہ عرس مبارکاانتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔تحصیل کہوٹہ سے ملک حبیب الرحمن اعوان کی قیادت میں بہت بڑھے جلوس نے شرکت کی جبکہ MPAحلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور،راجہ ثقلین آف ممیام کی خصوصی شر کت۔ پچیس واں سالانہ عرس مبارک پیر طریقت ، تاجدار تصوف ،عظیم عالمی تبلیغ اسلام حضرت الحاج خواجہ محمد معصوم ؒ بروز جمعتہ المبارک اوربروز ہفتہ مورخہ 2اور3اکتوبربمقام دربار عالیہ نقشبندیہ ، مجددیہ ، خواجیہ ، معصومہ موہر ی شریف تحصیل کھاریاں ضلع گجرات میں انتہائی ادب و احترام کے ساتھ منایا گیا۔جس میں ملک بھر سے مشائخ عزائم،علمائے کرام اور یاران طریقت تشریف لا ئے ۔ عرس مبارک کی تقریب میں تحصیل کہوٹہ بھون اعوان سے ملک حبیب الرحمن معصومی کی قیادت میں جلوس عرس کے ساتھ شر کت کی اس موقع پر ملک ناصر شہزاد کونسلر ، ملک مدثر معصومی ، ملک عاصم حبیب معصومی ، راجہ بابر پٹواری ،ملک ندیم اشرف معصومی ، ملک زبیر معصومی، ملک قاسم معصومی ، ملک سجاد معصومی سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی ۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے پر مبارکبا د
Ex PM Shahid Khaqan Abbassi takes oath at the parliament
وائس چیئرمین اسد محمود ستی ، راشد مبارک عباسی ،نمبردار ملک فدا حسین اعوان اور سید نجم الحسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان
عباسی کو قومی اسمبلی میں بطور MNAحلف اٹھانے پر مبارکبا د پیش کرتے ہیں ۔شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن کا قیمتی سرمایہ ہیں ضمنی الیکشن میں شاہد خاقان عباسی کی کامیابی میاں برادران سے وفا ء کا نتیجہ ہے ۔شاہد خاقان عباسی نے مشکل سے مشکل ترین دور میں بھی اپنی پارٹی اور قائدین کے ساتھ وفا ء کی لاج نبھائی جس کا نتیجہ ملک عوام نے حلقہ124کے الیکشن میں دیکھ لیا۔ شاہد خاقان عباسی کو بطورMNAحلف اٹھانے پر دلی مبارکبا د پیش کر تے ہیں ان خیالا ت کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیات وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی ، لیگی کارکن راشد مبارک عباسی ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک فدا حسین اعوان اور ممبر امن کمیٹی سید نجم الحسن نقوی نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں حلقہ این اے 124کی غیور عوام کی سیاسی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے تمام تر حالات کے باوجوداپنے قاہد میاں محمد نواز شریف کے عظیم وفادار ساتھی شاہد خاقان عباسی کو اپنا ووٹ دے کرکامیاب کیا انہوں نے کہا شاہد خاقان عباسی نے1988میں آزاد حثیت میں الیکشن میں حصہ لیا اور محترمہ بے نظیر بھٹوشہید کی طرف سے دو وزارتوں کی پیشکش کے باجود ان کی پارٹی میں شامل نہیں ہوئے بلکہ میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دیا اس کے بعد 1999میں سابق صدر پر ویز مشرف کے دور میں بھی وعدہ معاف گواہ بنانے کی پیش کش کی گئی مگر انہوں نے قید و بند کی صعوبتوں کو تو برداشت کر لیا مگر اپنے قاہد میاں محمد نواز شریف سے بے وفائی نہیں کی انہوں نے کہاالیکشن2018میں بھی حلقہ این اے57سے ان کو اسی لیے ہرایا گیا کہ انہوں نے اپنے قاہد کا ساتھ دیا ۔ہم مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان شاہد خاقان عباسی کو شاندار کامیابی اور حلف اٹھانے پر دلی مبارکبا د پیش کر تے ہیں۔
لیڈر ڈاکٹر انیقہ اور انکے عملہ کے ساتھ بدتمیزی اور دھمکیاں دینے کے خلاف دونوں صحافیوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر اور سی پی او راولپنڈی کو درخواستیں ارسال
Two journalist reported for threatening lady doctor
بی ایچ یو دکھالی میں چند روز قبل کلر سیداں کے دو صحافیوں کی طرف سے لیڈر ڈاکٹر انیقہ اور انکے عملہ کے ساتھ بدتمیزی اور دھمکیاں دینے کے خلاف دونوں صحافیوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر اور سی پی او راولپنڈی کو درخواستیں ارسال چےئر مین یو سی دکھالی راجہ شوکت ،راجہ عابد حسین ، کونسلر راجہ شاہد اجمل اور عوام علاقہ کی جانب سے شدید مذمت جبکہ کہوٹہ کی صحافی برادری نے یو سی دکھالی جا کر لیڈی ڈاکٹر اور دیگر عملہ سے اظہار یکجہتی اور اس واقع کی مذمت کی صحافت ایک مقدس پیشہ ہے کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ اختیار کرے تفصیل کے مطابق چند روز قبل دو نام نہاد صحافیوں نے بغیر ااجزت جا کر لیڈی ڈاکٹر انیقہ و دیگر عملہ کو حراساں کیا اور بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیتے رہے کہ ہم آپکو رحیم یار خان بھیجوا دینگے جس پر ڈاکٹر انیقہ نے سی پی او راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر اور ای ڈی او ہیلتھ کو درخواستیں دی ہیں جسکی انکوائری ڈی ایس پی کہوٹہ ملک خلیل کر رہے ہین گزشتہ روز چےئر مین یو سی دکھالی راجہ شوکت حسین ،کونسلرز راجہ شاہد اجمل اور معززین علاقہ بی ایچ یو پہنچ گے اس موقع پر کہوٹہ کی صحافی برادری بھی پہنچ گئی اس واقع کی شدید مذمت کی اس موقع پر چےئر مین شوکت نے کہا کہ بی ایچ یو دکھالی کی لیڈی ڈاکٹر انیقہ اور عملہ عوام کو ریلیف دے رہے ہیں ہم ایسے نام نہاد صحافیوں کی طرف سے لیڈی ڈاکٹر اور عملہ کو حراساں کرنے دھمکیاں دینے کی شدید مذمت کرتے ہیں جبکہ صھافیوں نیا س موقع پر کہا کہ یہ کہوٹہ کا علاقہ ہے اور اخلاقی طور پر بھی کسی صحافی کا حق نہیں بنتا کہ وہ مداخلت کرے صحافت مقدس پیشہ ہے انھوں نے جو کیا پوری صحافی برادری کے لیے باعث شرم ہے اگر کوئی شکایت ہو بھی تو اس کا طریقہ کار ہوتا ہے انھوں نے راجہ شوکت ،راجہ شاہد اجمل نے ڈی ایس پی سے مطالبہ کیا کہ وہ شفاف انکوائری کریں۔