سابق وزیراعظم آزادکشمیرچودھری عبدالمجیدنے صدرجموں وکشمیرپیپلزپارٹی وممبرآزادجموں وکشمیرقانون سازاسمبلی سردارخالدابراہیم کی وفات پرگہرے دکھ اورغم کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ سردارخالدابراہیم آزادکشمیرکی سیاست میں ایک سندکی حیثیت رکھتے تھے۔آپ کی وفات سے پیداہونے والے خلاء شایدصدیوں بعدبھی پُرنہ کیاجاسکے۔آپ نے ہمیشہ اُصولوں کی سیاست کی اورذاتی مفادات کے بجائے عوامی اجتماعی مفادات اورآئین وقانون کی بالادستی کے لیے تادم آخراپنی کوششیں جاری رکھیں۔سردارخالدابراہیم صرف ایک سیاسی شخصیت نہیں تھے بلکہ آپ کاخاندان آزادکشمیرکی سیاست اورتحریک آزادی کشمیرمیں اپنی ممتازحیثیت رکھتاہے۔آپ کے والدِ محترم سردارابراہیم خان ریاست کی ایک تاریخ سازشخصیت تھے اورنہ صرف آزادکشمیربلکہ ریاست کے دونوں اطراف اپناممتازمقام رکھتے تھے۔میرااس خاندان کے ساتھ طویل سیاسی سفراورذاتی تعلق رکھا اورمجھ سمیت آزادکشمیرکاہربااصول سیاست دان اس خاندان کی سیاست فہمی کاقائل ہے۔سردارخالدابراہیم کی ناگہانی وفات پردلی دکھ اوررنج ہواہے جسے الفاظ میں بیان کرناممکن ہی نہیں۔انہوں نے حکومت آزادکشمیرکومشورہ دیتے ہوئے کہاکہ عظیم راہ نماکی وفات پرآزادحکومت تین روزہ سوگ اورعام تعطیل کااعلان کرے اورسردارخالدابراہیم کی آخری رسومات سرکاری سطح پرمنائی جائیں۔انہوں نے کہاکہ سیاست میں سیاسی اختلافات ہونااپنی جگہ مگرسردارخالدابراہیم جیسے راہنما کے کرداراوراُصولی سیاست کوکبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔اس عظیم سانحے پرنہ صرف آپ کے اہل خانہ بلکہ ریاست بھرکے عوام سوگوارہیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی ایڈ یشنل سیکرٹری اطلاعات چوھدری عظیم بخش نے سردار خالد ابراہیم خان کی وفات کو عظیم قوم سانحہ قرار دیتے ہوئے مرحوم سردار خالد ابراہیم خان کی قومی و ملی خدمات پر انھیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے برطانیہ سے ٹیلی فون پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سردار خالد ابراہیم خان نے ساری زندگی اصولوں اور روا داری کی سیاست کی ہے اور ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے سردار خالد ابراہیم خان کی اچانک وفات سے پوری ریاست جموں و کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں کے دل غمزدہ ہیں اور ریاست کی فضا سوگوار ہے سردار خالد ابراہیم خان نے بھرپور سیاسی زندگی گذاری ہے اور شائستگی کا دامن کبھی بھی ہاتھ سے نہیں چھوڑا یہی وجہ ہے کہ انھیں پوری ریاست کے اندر عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا اور اصول پسندی کی وجہ سے سیاست کے حلقوں میں منفرد مقام رکھتے تھے چوھدری عظیم بخش نے سردار خالد ابراہیم کے بلندی درجات کے لیے دعا کی اور انکے خاندان اور پارٹی کارکنوں سے دلی عمدردی کا اظہار بھی کیا۔
چک سواری پر یس کلب کا ماہانہ اجلاس صدر پر یس کلب عنصر محمود غزالی منعقد ہوا اجلاس میں سابق صدور حاجی محمد ادریس چوھدری، محمد رفیق بھٹی، افراز محمود راجہ، نائب صدر معظم علی چوھدری، سیکرٹری مالیات محمد تاج جالب سیکرٹری نشر و شاعت قیصر عزیز نے اور مولانا حق نواز صدیقی نے شرکت کی اجلاس میں پر یس کلب کے درپیش مسائل اور انکے حل کے لیے تجاویز دی گئیں صدر پریس کلب عنصر محمود زالی نے ان دوستوں سے جو اجلاس میں نہیں آئے حاضری یقینی بنانے کو بھی کہا اور کہا کہ پریس کلب ہم سب کا ہے اور سب دوستوں کو اسکو فعال بنانے کے لیے اپنا کردار بھی ادا کرنا چاہیے اجلاس میں سردار خالد ابراہیم خان، چوھدری صبحت علی ، چوھدری سیش آف کلیال کے جوانسال بیٹے اور پوسٹ ماسٹر چوھدری تاسب حسین پلاک کے بھائی کی وفات پر انکے بلندی درجات کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی گئی اور لواحقین سے اظپار عمدردی بھی کیا گیا ۔
Chakswari; Veteran Kashmiri leader and chief of Jammu Kashmir Peoples Party (JKPP) Sardar Khalid Ibrahim died of brain haemorrhage on Sunday, plunging his family and friends into gloom. He was 71.
Mr Ibrahim is survived by his wife and two sons and as many daughters.
On Saturday night, he was struck by brain haemorrhage at his Islamabad residence. He was rushed to a hospital where he died on Sunday morning.