پیریش کونسلر محترمہ شاہدہ اکبر پر لگے نسل پرستی کے الزامات مسترد۔ لیبر پارٹی سلاؤ کے اسٹنڈرڈ بورڈ نے تحقیقات اور چھان بین کے بعد بے گناہ قرار دے کر معاملہ ختم کر دیا۔پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لیبر پارٹی کی ویکسم پیریش کونسل کی خاتون کونسلر محترمہ شاہدہ اکبر جن پر ایک ٹیکسٹ مسیسج کے ذریعہ ایک مقامی انگریز خاتون کونسلر کے خلاف برطانیہ کی لوکل کونسل کے انتخابات کے دوران یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے مبینہ طور پر ووٹروں کو اکسایا ہے کہ گوری کو ووٹ نہ دیں بلکہ مسلم کونسلروں کو ووٹ دیکر کامیاب کروائیں۔ اور اس کی مقامی لیبر پارٹی کے دفتر میں شکایت بھی درج کروائی گئی تھی۔ یہ مقدمہ لیبر پارٹی کے اسٹنڈرڈ بورڈ کے سامنے پیش ہوا تھا۔ جس نے چند ماہ کی تحقیقات اور چھان بین کے بعد اسے مسترد ( ڈسمس ) کر دیا اور برطانوی نژاد پاکستانی مسلمان خاتون کونسلر محترمہ شاہد اکبر کو اکتوبر 2018ء کے آخری ہفتہ میں منعقدہ اجلاس میں کوئی ثبوت نہ ملنے پر ہر قسم کے الزامات سے کلئیر کر دیا ہے۔
London; A Slough Borough Council sub-committee has cleared a parish councillor Shahida Akbar of village Chak Mirza, Kallar Syedan and Slough of sending racist texts after it was deemed there was insufficient evidence to prove her guilty, despite an investigating officer’s report suggesting it was ‘highly unlikely’ that the messages were sent by someone else.
Wexham Parish Councillor Shaida Abkar was accused of allegedly sending the messages that called for a Muslim chair and vice chair for the Parish Council back in April 2016, but she was cleared by the council’s standards determination sub-committee.
سلاؤ، برکشائر کاؤنٹی، انگلینڈ یوکے میںمقیم کشمیریوں نے ستائیس اکتوبر کے حوالے سے یوم سیاہ منایا
London; Black day observed by Kashmiri community in Slough
کشمیریوں پر بھارتی فوجی مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ محمد زاہد راجہ۔ ریاست جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی مداخلت اور بھارتی جارحیت کے اکہتر برس مکمل ہونے پر برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے ستائیس اکتوبر کے حوالے سے یوم سیاہ منایا۔ اس سلسلہ میں سلاؤ، برکشائر کاؤنٹی، انگلینڈ یوکے میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماء PTI کشمیر ساؤتھ زون لندن (یوکے )کے سنیئر نائب صدر جناب محمد زاہد راجہ نے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں مختلف برٹش کشمیری سیاسی و سماجی تنظیموں کے راہنماء و سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔ جن میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون JKLF UK کے سنیئر نائب صدر مشتاق ملک، مسلم کانفرنس برطانیہ کے چیف آرگنائزر راجہ محمد اسحاق خان، پاکستان مسلم لیگ ن یوکے PMLN UK کے راہنماء چوہدری محمد افضل، جے کے ایل ایف سلاؤ برانچ انگلینڈ یوکے کے صدر راجہ گلنواز خان ، سید شجاعت بخاری، شیخ فیاض احمد، جموں کشمیر رائیٹرز فورم (یوکے) کے ترجمان ساجد جنجوعہ کشمیری، پی ٹی آئی کے حاجی راجہ ارشد محمود، راجہ اللہ دتہ خان، اور علی خان راجہ و دیگر موجود تھے۔ کشمیریوں نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم پر تشویش کا اظہار کیا اور ان کی پرزور مذت کی جبکہ اقوام متحدہ سے کشمیر میں مظالم رکوانے اور اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
LONDON: The Kashmiri community observed black day and held a function under the guidance of Mohammad Zahid Raja. Addressing the guest various speakers said peace could not be achieved in the region without solving the Kashmir issue.
کونسلر سیدہ عشرت شاہ نے آزاد کشمیر کی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف PTI کشمیر میں شمولیت
Ex Mayor of Slough Ishrat Shah announces to join PTI
تمام کشمیری طبقوں اور جماعتوں کو ساتھ لیکر چلوں گی۔ عشرت شاہ۔ کشمیری نژاد برطانوی خاتون کونسلر سیدہ عشرت شاہ نے آزاد کشمیر کی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف PTI کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد اپنی پہلی عوام رابطہ مہم کا آغاز کرتے ہوئے مسلم کانفرنس برطانیہ کے راہنماء راجہ شوکت علی خان کی رہائشگاہ پر آ کر ان سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔