DailyNewsKahuta

Kahuta; Land mafiz allegations against Kahuta traders deplored

قبضہ گروپ اور لینڈ مافیا کی ملی بھگت سے شریف تاجر اور اس کے بیٹو ں کو خود ساختہ ،جھوٹے اور من گھڑت مقدمہ میں پھنسا دیا گیا

قبضہ گروپ اور لینڈ مافیا کی ملی بھگت سے شریف تاجر اور اس کے بیٹو ں کو خود ساختہ ،جھوٹے اور من گھڑت مقدمہ میں پھنسا دیا گیا۔ سابق مزارع چلے آنے والوں نے مالکان زمین سے تھانہ کہوٹہ میں جرگہ کی موجودگی میں 15لاکھ روپے کی زمین ، عمرہ کروانے کا مطالبہ کیا۔ بصورت دیگر کہا کہ مقدمہ کے لیے تیار ہوجاؤ۔جرگہ میں میونسپل کمیٹی کے کونسلر،صحافی ،معززین علاقہ ،دیگر شہری اور پولیس افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔ مدعی مقدمہ نے انگلی خود توڑ کر خود ساختہ مقدمہ درج کرایا مزارع قبضہ گروپ اور لینڈ مافیا سے مل کر قیمتی شہری زمین ہتھیانے کے لیے ناجائز دباؤ اور جھوٹے مقدمے کا سہارا لے رہا ہے ۔آئی جی پنجاب ، آر پی او اور سی پی او راولپنڈی بھرے بازار اور سرعام چوراہے میں انکوائری کرائیں ۔جھوٹے الزامات اور من گھڑت مقدمہ سے دبایا نہیں جاسکتا۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے شہریوں کونسلر وں معززین علاقہ اور تاجروں نے اپنے ایک تحریری بیان میں شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری سیف الدین اور ان کے بیٹے صوم و صلوۃ کے پابند اور عرصہ تقریباً50سالوں سے کہوٹہ شہر میں دکانداری کے پیشے سے منسلک ہیں ان پر لگائے گئے الزامات اور بنایا جانے والا مقدمہ سراسربدنیتی اور جھوٹ پر مبنی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام کام صرف اور صرف زمین پر قبضہ کرنے اور لینڈ مافیا کی کارستانی ہے۔ ہم اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ مقدمہ جوکہ حقائق کے منافی ہے اس کو فی الفور ختم کیا جائے ۔مدعی مقدمہ محکمہ مال کے کاغذات میں مزارع کے طور پر باقاعدہ درج ہیں۔

Kahuta; The land mafia in Kahuta have been deplored after fake allegations were made against Kahuta traders Ch Saif Ul Din  and his sons who have been trading for past 50 years in Kahuta bazaar, The traders were given demand to pay 15 lakh rps and Umrah trip or threatened with fake action.

آسیہ مسیح کے بری ہونے پر کہوٹہ کلر چوک میں جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

Jammat e Alie Sunnat hold protest at Kahuta Kallar Chauk

آسیہ مسیح کے بری ہونے پر کہوٹہ کلر چوک میں جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔آسیہ کو چھوڑ دینا اور ممتاز قادری کو سزا دینا معنی خیز ہے۔ عوام کی عدالت میں جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید زبیر احمد شاہ، صاحبزادہ حافظ ظہور نقیبی، خطیب مکی مسجد قاری عثمان عثمانی و دیگر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ راولپنڈی ، روات و دیگر علاقوں مین سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی جسکی وجہ سے ملازمین اور دیگر مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا مقررین نے کہا کہ احتجاج کے لیے دیگر علماء کرام سے مشاورت جاری ہے۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button