DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Women arrested by police in possession of large sum of quality heroin

ہیروئین اور چرس برآمد کر کے خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار

پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف بھرپورکارروائی لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئین اور چرس برآمد کر کے خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے اے ایس پی گوجرخان شہزادہ عمر بابر کی ہدایت پر سب انسپکٹر مرز اقمر جاوید نے مندرہ ٹول پلازوں پردوران ناکہ بندی راولپنڈی سے لاہور جانے والی ٹیوٹا ہائی ایس کو روک کر چیک کیا تو اس میں موجود خاتون سے اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئین دو کلو اور چرس تین کلو برآمد کر لی اور گرفتار کر لیا اس کیخلاف تھانہ مندرہ میں 9/Cایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھانہ جاتلی پولیس کے ایس ایچ او ملک تنویر اشرف کی ہدایت پر جاری سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم میں پولیس نے قدیر سے 15لیٹر شراب برآمد کر لی اور اس کیخلاف تھانہ جاتلی میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا

Gujar Khan; The Gujar Khan police have stopped a Toyota high ace at Mandra plaza, during check up found a women carrying 3kg heroin. The women was arrested and taken to Mandra police station.

ملعونہ آسیہ کیس کا فیصلہ گوجرخان میں تیسرے روز بھی چوک گوجرخان میں احتجاجی دھرنا جاری رہا اور جی ٹی روڈ کو مکمل طور پر بند کئے رکھا گیا

Public protest continue with GT road still closed with protestors 

ملعونہ آسیہ کیس کا فیصلہ گوجرخان میں تیسرے روز بھی چوک گوجرخان میں احتجاجی دھرنا جاری رہا اور جی ٹی روڈ کو مکمل طور پر بند کئے رکھا گیا چوک گوجرخان میں دینی جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود رہی آج بعد از نماز جمعہ بھی دینی جماعتوں کی طرف سے بھرپور احتجاج کی کال تفصیلات کے مطابق ملعونہ آسیہ کیس کے فیصلے کا ردعمل دوسرے روز بھی گوجرخان میں احتجاج جاری رہا جی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سے بڑے بڑے ٹرالر کھڑے کر کے مکمل طور پر بند رکھا گیا جس کے باعث جی ٹی روڈ پر آمد ورفت بند ہوگئی صرف ایمبولینس کو راستے دیے گئے چوک گوجرخان میں مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور چوک گوجرخان میں احتجاجی دھرنا دیا گیا سنی تحریک، تحریک لبیک یارسولؐ اللہ اور جماعت اسلامی سمیت متعدد جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کی دھرنا میں شرکت ،حاجی محمد رمضان چشمی، راجہ محمد جواد، مفتی مختارعلی رضوی، علامہ حافظ محمد اکبر، قاری محمودالحسن، حاجی چوہدری محمداقبال، فیصل محمد نقشبندی، عبدالوہاب، سیف اللہ، چوہدری زعفران، ساجد وارثی، قاری سبحان رضا سبحانی، قاری شبیر عثمانی، علامہ عمر فیض،سید دیوان علی حضوری، عبدالصبور کیانی ،مشتاق قادری ودیگر احتجاج میں شامل ہوئے اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالتؐ کیلئے ہماری جان بھی حاضر ہے سپریم کورٹ کے فیصلہ سے عاشقان رسولؐ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں مقررین نے مطالبہ کیا کہ ملعونہ آسیہ بی بی کے رہائی کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے اور اسے فی الفور دوبارہ گرفتار کر کے تختہ دار پر لٹکایا جائے تاکہ پھر کسی کو توہین رسالتؐ کی جرات نہ ہو سکے اس موقع پراے ایس پی شہزادہ عمربابر ، ایس ایچ او ملک رفاقت پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چوک گوجرخان میں موجود رہے

سروس روڈ کی مرمت کر کے عوام کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے

Demand to have Service road repaired 

ہریوں نے چیئرمین بلدیہ گوجرخان الحاج محمد شاہد صراف کی توجہ سروس روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کی طرف دلاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سروس روڈ گلیانہ موڑ، اے ایس پی آفس اور دیگر مقامات سے عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور گہرے گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے جس کے باعث ٹریفک کے مسائل اور راہگیروں کیلئے بھی مشکلات ہے بالخصوص اے ایس پی آفس کے سامنے روڈ انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے جس سے یہاں پر کالج چھٹی کے اوقات میں ان گہرے گڑھوں سے ڈرائیور گاڑی بچانے کیلئے ٹریفک جام کا باعث بن جاتے ہیں لیکن ان مقامات سے ٹوٹی پھوٹی سروس روڈ کی مرمت کر کے عوام کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے

Show More

Related Articles

Back to top button