
گوجرخان، گزشتہ روز صندل روڈ پر دوہرے قتل کی واردات ، لڑکی لڑکے کے ورثاء کی تھانہ گوجرخان کوالگ الگ درخواستیں ،لڑکی کے والد کی درخواست پر چار افراد جبکہ لڑکے کی والدہ نے لڑکی کے والد اور بھائی کو نامزد کردیا،اسطرح مذکورہ دوہرے قتل کی واردات میں 6افراد کو نامزد کردیا گیا تفصیلات کے مطابق لڑکی کے والدپرویز اختر نے تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج کرائی کہ اس کی بیٹی کی شادی گیارہ نومبر2018ء کو ہونا طے پائی تھی جس کی شادی کے کارڈ دینے کے آدڑہ عثمان زادہ گیا واپسی پر بیوی نے فون پر کال کی کہ ہماری بیٹی اپنے بھانجے عالیان علی کو سکول سے واپس لے کر گھر آرہی تھی کہ گلی میں افضال اور بلال پسران عابد ، حمزہ ، نعیم جو آپس میں گہرے دوست ہیں ، روزانہ ہمارے گھر کے سامنے آکر گالی گلوچ ،ہوائی فائرنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں انہوں نے باہم صلاح مشورہ ہو کر ہماری بیٹی کو فائر کر کے قتل کردیااور بعد ازاں بلال نے خود ہی اپنے پسٹل سے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی وجہ عناد یہ ہے کہ آج سے چند ماہ قبل میرے بیٹے جہانزیب علی نے ملزمان کیخلاف لڑائی جھگڑے اور دھمکیوں کی درخواست تھانہ میں دی تھی جس پر پولیس نے 302/34ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ادھر لڑکے کی والدہ روبینہ کوثر نے درخواست میں لڑکی کے والد پرویز اور بھائی علی کو نامزد کیاجس کی بابت پولیس تھانہ گوجرخان نے رپٹ درج کرلی
Gujar Khan; Bilal and Asma both were found shot dead on Sandhal road, Now each parent have accused of other killing their son and daughter, Gujar Khan police have registered both cases and are investigating.
سپریم کورٹ کا فیصلہ ، گوجرخان میں بھی تحریک لبیک کے سینکڑوں کارکن سڑکوں پر نکل آئے جی ٹی روڈ پر دھرنا، جی ٹی روڈ بلاک
Tehreek e Labbaik hold protest in Gujar Khan over Asia Molana court verdict
سپریم کورٹ کا فیصلہ ، گوجرخان میں بھی تحریک لبیک کے سینکڑوں کارکن سڑکوں پر نکل آئے جی ٹی روڈ پر دھرنا، جی ٹی روڈ بلاک، سنی تحریک، تحریک لبیک یارسولؐ اللہ اور جماعت اسلامی سمیت متعدد جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کی دھرنا میں شرکت ،حاجی محمد رمضان چشمی، راجہ محمد جواد، مفتی مختارعلی رضوی، علامہ حافظ محمد اکبر، قاری محمودالحسن، مفتی آصف کراچی والے، فیصل محمد نقشبندی، عبدالوہاب، سیف اللہ، چوہدری زعفران، ساجد وارثی، قاری سبحان رضا سبحانی، قاری شبیر عثمانی، علامہ عمر فیض،سید دیوان علی حضوری،عبدالصبور کیانی ودیگر احتجاج میں شامل ہوئے گوجرخان، مندرہ ،کلیام ،بھائی خان ودیگر علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ، جگہ جگہ ٹریفک بلاک ہونے سے گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئیں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اے ایس پی گوجرخان شہزادہ عمر عباس ، ایس ایچ او ملک رفاقت پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موجود رہے ادھرجے یو آئی کے رہنماؤں خالد مبین،مولانا ریاض عثمانی،مولانا اقبال،مولانا صدیق الرحمن،مولانا انعام الرحمن نے چوک گوجرخان میں احتجاج کیمپ میں شرکت کی اور اظہار یکجہتی کیا




