پولیس تھانہ کہوٹہ ی بڑی کاروائی چوری ڈکیتی کے دس ملزمان گرفتار 22لاکھ روپے وصول جبکہ سات پسٹل اور وارداتوں میں ملوث ایک موٹر سائیکل بھی بر آمد تفصیل کے مطابق سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر پولیس تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او راجہ ندیم ظفر کی نگرانی میں انسپیکٹر ندیم کیانی، ہیڈ کانسٹیبل سہیل کیانی اور انکی ٹیم نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں ہونے والی چوری ڈکیت کی وارداتوں میں ملوث تین گینگ وارکے دس ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ 22لاکھ روپے بر آمد کر لیے 17مقدمات درج کیے گے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اپریشن جاری ہے ایس ایچ او کہوٹہ ندیم ظفر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نجی بنک کی گاڑی سے لوٹی گئی رقم بھی بر آمد کر لی ڈکیٹی انکے ہی اپنے عزیزے نے کرائی انھوں نے مزید کہا کہ منشیات کے ہول سیل ڈیلرز کو بھی گرفتار کر لیا ہیپہلی دفعہ 9cکے دس پرچے دیے جبکہ اشتہاریوں کے خلاف بھی کاروائی جاری ہے انھوں نے کہا کہ قتل کے بھی سات مقدمات درج کر دیے گے ہیں عوام عللقہ نے تھانہ کہوٹہ کیا س کاروائی پر انکی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ تھانہ کہوٹہ ٹاؤٹ مافیا کا بھی خاتمہ کیا جائے ۔
Kahuta; The Kahuta police have arrested 10 men in a raid, 22 Lakh rupees were recovered along with fire arms and a stolen motorbike.
معروف سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیت راجہ ارشد محمودآف چھنی کہوٹہ کے والد محترم حاجی راجہ گلزار احمدحسین وفات پا گئے
Haji Raja Gulzar Ahmed Hussain passed away in Channi, Kahuta
معروف سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیت راجہ ارشد محمودآف چھنی کہوٹہ کے والد محترم حاجی راجہ گلزار احمدحسین وفات پا گئے ۔نمازے جنازہ میں سیاسی ، سماجی ،مذہبی شخصیات ، اعلی افسران ، سیاسی نمائندوں سمیت ہزاروں افراد کی شر کت ۔راجہ ارشد محمود کے والد محترم حاجی راجہ گلزار احمدحسین کی نمازے جنازہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے گراوئنڈ میں ادا کیا گیا ان کی نمازے جنازہ ممتاز عالم دین امیر اہلیسنت و جماعت کہوٹہ پیر سید زبیر احمد شاہ نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں سابق وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب خان ، MPAحلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد ، کرنل تنویر احمد ، چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر ،خطیب جامع مسجد مکی مولانا عثمان عثمانی ،خطیب جامع مسجد فیضان مدینہ مولانا حافظ ظہور نقیبی ممبر ان MCکہوٹہ آصف ربانی قریشی ،قاضی عبد القیوم ، عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ ،، مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ، سید ذرین شاہ ، ماسٹر نواز قریشی ، سر ناظم قمر قریشی ، لیگی کارکن راشد مبارک عباسی ، نمبردار فدا حسین آف بھون ،ملک اسلم چھنی اعوامن کہوٹہ ، شیخ خالد محمود ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ ، پریس کلب کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری حاجی اصغر حسین کیانی ، فنانس سیکرٹری راجہ عمران ضمیر ، پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان ، یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ ، راجہ الطاف حسین آف مٹور ، ممبران پریس کلب کہوٹہ ارسلان کیانی ، کبیر احمد جنجوعہ سمیت سیاسی ، سماجی ،مذہبی ، کاروبای شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شر کت کی ۔
تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی ، سماجی اور مذہنی شخصیت حکیم نعیم علی شمسی کے بڑھے بھائی اشرف شمسی کی دعائے چہلم
Dua e chelum held for late Ashraf Shamsi
تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی ، سماجی اور مذہنی شخصیت حکیم نعیم علی شمسی کے بڑھے بھائی اشرف شمسی کی دعائے چہلم سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات کی شر کت ۔ان کی دعائے چہلم کی دعائیہ محفل میں ممتاز روحانی اور مذہبی شخصیت دربار عالیہ قصور شریف کے خلیفہ حاجی محمد افضل شاہ نقیبی ، خلیفہ حبیب شاہ نقیقی ،ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی عبدا لقیوم ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ ، پریس کلب کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری حاجی اصغر حسین کیانی ، فنانس سیکرٹری راجہ عمران ضمیر ، پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان ، یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ ، راجہ الطاف حسین آف مٹور ، ممبران پریس کلب کہوٹہ ارسلان کیانی ، کبیر احمد جنجوعہ سمیت تحصیل کہوٹہ کی سیاسی ،سماجی ،شخصیات ،سلسلہ نقیبی کے کثیر تعداد میں معززین نے شر کت کی ۔