DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Young boy and girl from ward 14, found shot dead on Sandhal road

گوجرخان صندل روڈ پرپر نوجوان لرکا لڑکی کو قتل کردیا گیا

گوجرخان صندل روڈ پرپر نوجوان لرکا لڑکی کو قتل کردیا گیا ،پولیس مصروف تفتیش ،رات گئے مقدمہ درج نہ ہوسکا،اطلاعات کے مطابق شہر کی نواحی آبادی صندل روڈ پرنوجوان بلال اور ا نامی لڑکی کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ،بتایا جاتا ہے کہ دونوں ایک ہی محلہ وارڈ نمبر14 کے رہائشی تھے دونوں کی عمریں 18سے 20سال بتائی جاتی ہیں ،پولیس کوبلال کی لاش کے قریب سے تیس بور پستول بھی ملا ہے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ گوجر خان موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کیا ،پولیس تھانہ گوجر خان مصروف تفتیش ہے رات گئے مقدمہ کا اندراج نہ ہوسکا

Gujar Khan; Bilal, 20 ( pictured above) and Asma, 18, both of ward 14, have both been found shot dead on Sandhal road. Police are investigating the incident. According to reports Asma was being married to some one else and Bilal shot Asma before shooting himself according to the latest reports.

گوجرخان بانٹھ موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ، موٹرسائیکل روڈ پر کھڑے ٹرک سے جاٹکرایا موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق

Sohail, 18, of Dhok Muqaddam killed in fatal accident at Banth Morr

گوجرخان بانٹھ موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ، موٹرسائیکل روڈ پر کھڑے ٹرک سے جاٹکرایا موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق ڈھوک مقدم کا رہائشی پچیس سالہ سہیل اپنے موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ سڑک پر کھڑے ٹرک سے جا ٹکرایا جس سے اسے شدید چوٹیں آئیں اوروہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کی نعش کو آر ایچ سی مندرہ منتقل کردیا گیا 

جے یو آئی کے رہنماؤں مولانا ریاض عثمانی،مولانا اقبال،مولانا صدیق الرحمن،مولانا انعام الرحمن نے دیگر علماء کے ساتھ گوجرخان چوک میں مظاہرہ

JUI activist hold protest at Gujar Khan chauk

خالدمبین ناظم اطلاعات جے یو آئی گوجرخان نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ آج اسلامی جمہوریہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب کہ ایک ملعون اقراری گستاخ کو ملک کی اعلی عدلیہ نے بین الاقوامی دباؤ پر رہا کرنے کا فیصلہ سنا دیاپورے ملک کے عوام نے گھروں سے باہر نکل کر اس فیصلہ کی مذمت میں احتجاج شروع کر دیا ہے۔اس فیصلے نے تمام مسلمانوں کے قلوب کو زخمی کر دیا ہے قائد جمعیت کی بات روز روشن کی طرح ثابت ہو چکی ہے کہ ہماری آزادی وخودمختاری کو بیرونی قوتوں کی طرف سے سخت خطرات درپیش ہیں حکمران جلد اس سیاہ فیصلے کی نحوست کا شکار ہونگے جے یوآئی کی مرکزی عاملہ کے اجلاس میں طے پانی والی احتجاجی تحریک کو بھرپور کامیاب کیا جائے گاان خیالات کا اظہارجے یو آئی کے رہنماؤں مولانا ریاض عثمانی،مولانا اقبال،مولانا صدیق الرحمن،مولانا انعام الرحمن نے دیگر علماء کے ساتھ گوجرخان چوک میں مظاہرہ میں شرکت کے بعد کیا

ڈائریکٹر رفاہ انٹرنیشنل نے فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

Free medical camp held in Jand Nijar

علاقے میں انسانیت کی خدمت میں فلاح امت سوسائٹی کا کردار قابل تحسین ہے اللہ تعالیٰ کے منتخب شدہ لوگ ہی انسانیت کی خدمت کرتے ہیںیہ بات ڈاکٹر اظہر حلیم ماہر امراض جلد ڈائریکٹر رفاہ انٹرنیشنل نے فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر کہی اس کیمپ میں ڈاکٹر اظہر حلیم کے علاوہ لیڈی ڈاکٹرزاہدہ نے 455مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات دیں فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی نے رفاہ انٹرنیشنل کے تعاون سے تیسرا بڑا کیمپ فلاح امت ویلفئیر کمپلیکس ڈہوک چوہان جنڈ نجار میں منعقد کیا جس میں سینکڑوں مردوخواتین مستفید ہوئے اس کے علاوہ فلاح امت تین فری آئی کیمپ بھی منعقد کرا چکی ہے جس میں متعدد لوگوں کے آنکھوں کے آپریشن کے علاوہ ادویات اور نظر کی عینکیں مفت تقسیم کی گئیں ڈاکٹر اظہر نے رفاہ کی طرف سے فلاح امت کو ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایاانہوں نے فلاح امت کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیاکیمپ میں صدر قاضی قیصر محمود ،فضل حسین شاہ ،راجہ زاہد الیاس ،صوبیدار انورقریشی ،اخلاق حسین شاہ،ظہور الحق ،ذاکر محمود،احمد علی ذاکر ،راجہ شہزاد کونسلر،چوہدری آصف نواز نے شرکت کی 

راجہ محمد جواد کو جماعت اسلامی کا ضلعی امیر بننے پر مبارک باد

Raja M Jawad congratulated on his appointment 

جو لوگ خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ان کو اللہ تعالیٰ کی ذات کامیابیاں عطا کرتی ہے غریب نادار مستحق لوگوں کی دعاؤں کی بدولت آج حاجی راجہ محمد جواد کو ایک سیاسی سماجی جماعت کا ضلعی عہدہ ملا ہم امید کرتے ہیں کہ وہ پہلے سے بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے اور غریب کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر عوام کا ساتھ دیں گے ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی کے رہنما ایم مقصود قریشی نے راجہ محمد جواد کو جماعت اسلامی کا ضلعی امیر بننے پر مبارک باد کے موقع پر جاری اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حاجی راجہ محمد جواد کو جماعت اسلامی کا ضلعی امیر بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھائیں گے اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقہ سے ادا کریں گے

اس وقت ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ,خواجہ جہانگیر

Currently their is no government in Pakistan, Khawaja Jhangir, PML-N

سیاسی اداروں میں مداخلت نہ کرنے والے آج معمولی معمولی باتوں پر افسران کو گھروں میں بھیج رہے ہیں الیکشن سے پہلے جلسوں میں عوام کو میرٹ پر عملدرآمد اور سفارشی کلچر کو دفن کرنے کے وعدے کرنے والے عمران خان نیازی اقتدار میں آتے ہی سب کچھ بھول گئے آئی جی اسلام آباد کو معطل کرنے پر سپریم کورٹ کا ایکشن قابل تحسین ہے ان خیالات کااظہا یوتھ ونگ گوجرخان کے رہنما خواجہ محمد جہانگیر نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت نے پہلے ساٹھ دنوں میں ہی پاکستانی عوام کو تارے دکھادیے اس وقت ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں خواجہ جہانگیر نے کہا کہ پولیس کلچر کو تبدیل کرنے کا دعویٰ کرنے والوں نے پولیس فورس میں سیاسی مداخلت کر کے اسے تختہ مشق بنا رکھا ہے ڈی پی او پاکپتن، آئی جی پنجاب کے بعد آئی جی اسلام آباد کیخلاف انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیں آئی جی اسلام آباد انتہائی محنتی اور ایماندار آفیسر ہیں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button