موٹر سائیکل سوارکی فائرنگ لاہورہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس چوہدری محمود جاں بحق جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے سابق جسٹس چوہدری محمود کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے اس وقت اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جب وہ اپنی بیوی اور بھانجی کے ہمراہ اپنے آبائی گاؤں ترکوال سے راولپنڈی کی جانب جا رہے تھے.ذرائع کے مطابق سابق جسٹس اپنی سوزوکی ویٹاری کار خود چلا رہے تھے جیسے ہی ان کی گاڑی جی ٹی روڈ پر پہنچی تو عقب سے آنے والے نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے ان پر فائرنگ شروع کر دی سابق جسٹس موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اس موقع پر ان کی بیوی اور بھانجی نے گاڑی سے باہر نکل کر قاتل پر پتھراؤ کیا اور اسے قابو کرنے کی کوشش کی اسی دوران قاتل نے پھر فائرنگ شروع کر دی اور قاتل جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا.واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ جاتلی کی پولیس اور ریسکیو 1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا بتایا جاتا ہے کہ مقتول جسٹس محمود چوہدری چکوال بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں انھوں نے مشرف دور میں عدلیہ بحالی تحریک میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا ان کا شمار پنڈی ڈویژن کے سینئر وکلاء میں ہوتا تھا انھیں اپنی قابلیت کی بناء پر لاہور ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا
Rawalpindi; Armed gang on motorbike have shot dead Ex Lahore High court Judge, Ch Mahmood , as he was travelling from his home in village Tarkwal to Pindi. The gunmen fled after committing the murder, the wife and niece of the judge travelling with were unhurt.