Kahuta; Medical staff hold protest over transfer of Doctor by MPA Raja Sagheer Ahmed
ڈاکٹر فرحت ابراہیم کی ٹرانسفر کے احکامات جاری کرانے پر بنیادی مرکز صحت بیور کے انچارج ڈاکٹر جمشید کا تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ ملازمین کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ ۔ ایم پی اے پرسیاسی مداخلت کے الزامات
تحریک انصاف کے ایم پی اے راجہ صغیر کی جانب سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہوٹہ ڈاکٹر فرحت ابراہیم کی ٹرانسفر کے احکامات جاری کرانے پر بنیادی مرکز صحت بیور کے انچارج ڈاکٹر جمشید کا تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ ملازمین کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ ۔ ایم پی اے پرسیاسی مداخلت کے الزامات جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے تمام الزامات کو بے بنیاد من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری بیگم اور سالی پر جھوٹے الزامات لگائے گئے ۔ میری سالی گھوسٹ نہیں بلکہ اس کے بھرتی کے احکامات پکے ہیں ۔ کوئی دو نمبری نہ ہے ۔ اور نہ ہی میری بیگم نے ڈرائیور ارشد سے پیسے لیئے ۔ تفصیل کے مطابق ہیڈکواٹرہسپتال کہوٹہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہوٹہ ڈاکٹر فرحت ابراہیم کی ٹرانسفر کے احکامات کے بعد ڈاکٹر جمشید نے اپنے ساتھی مرد و خواتین ملازمین کے ہمراہ احتجاج کیا اور کہا کہ راجہ صغیر احمد ایم پی اے تحریک انصاف کے کہنے پر بغیر انکوائری ڈاکٹر فرحت ابراہیم کا تبادلہ زیادتی ہے ۔ اور سیاسی مداخلت ہے انہوں نے کہا کہ راجہ صغیر کی بیوی نارہ بنیادی مرکز صحت میں ایل ۔ ایچ ۔ڈبلیو ہے جوکہ کئی سالوں سے نارہ میں ڈرائیور ارشد کی تنخواہ خود کھا رہی ہے ۔ اب اس کی انکوائری کھلنے سے راجہ صغیر سیخ پا ہیں ۔ ڈاکٹر جمشید نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر فرحت ابراہیم ایک فرض شناس آفیسر ہے معاملے کی انکوائری کی جائے ۔جبکہ اسی دوران ممبر صوبائی اسمبلی تحریک انصاف راجہ صغیر احمد نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ میری بیگم پر لگائے گئے ۔ الزامات درست نہ ہیں ۔ ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کہا کہ دپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہوٹہ ڈاکٹر فرحت ابراہیم کے آفس میں آفس ٹائم گیا تو صحافیوں کی موجودگی میں ڈاکٹر فر حت ابراہیم دفتر سے غائب تھیں ۔ بنیادی مرکز صحت تحصیل کہوٹہ کی ہیلتھ کونسل کے بجٹ کے حوالے سے ایم پی اے راجہ صغیر نے بتایا کہ اس بجٹ میں گھپلے کی تحقیقات ہونگی۔ کرپشن کرنے والے بچ نہیں سکتے ۔ میں عوامی مفاد کی جنگ ہر محاذ پر لڑوں گا ۔ کسی سے ڈرنے والا نہیں ہوں ۔ میرا کسی سے کوئی پھڈا نہیں ۔ اور نہ ہی کوئی ناراضگی ہے ۔ دریں اثناء بنیادی مرکز صحت بیور کے انچارج ڈاکٹر جمشید کے خلاف بیور ہسپتال میں مریضوں اور ان کے لواحقین نے کونسلر راجہ سجاد اور دیگر معززین علاقہ کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ ڈاکٹر جمشید ہسپتال میں حاضری لگا کر آج بھی غائب ہے ۔ مریض روزانہ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ۔ اس موقع پر شرکاء نے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو بلا کر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ بنیادی مرکز صحت بیور کا کوئی پر سان حال نہ ہے ۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں ۔ ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف کا واضح پیغام ہے کہ کام نہ کرنے والا حلقہ میں ڈیوٹی نہیں کر سکتا ۔ کام چورکسی صورت برداشت نہیں ہے ۔ غریب عوام اور سائلیں و مریضوں کی خدمت ہمارا فرض ہے ۔
Kahuta; Dr Jamshaid along with staff at Tehsil Headquarter hospital, Kahuta held a protest after Dr Farhat Ibrahim was forced transferred after involvement of local MPA Raja Sagheer Ahmed. The medical staff deplored personal allegations made by the MPA.
The medical staff at THQ hospital also made allegations that Raja Sagheer Ahmed is involved because reality is that his wife who works at rural health centre in Nara is personally taking wages in the name of driver Arshad and we believe if a inquiry is held the truth will come out.