DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan City News; Uncle and nephew both killed while cleaning water well in village Phanre

گوجرخان نواحی قصبہ میں کنویں کی صفائی کرتے ہوئے ماموں بھانجا جاں بحق ہوگئے

گوجرخان نواحی قصبہ میں کنویں کی صفائی کرتے ہوئے ماموں بھانجا جاں بحق ہوگئے ،پولیس اور ریسکیو1122کی امداد ٹیم موقع پر پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ پھانڑے میں محمد ازرم کنویں کی صفائی کررہا تھا کہ گیس کے باعث اس کی حالت غیر ہوگئی جس کو بچانے کیلئے اس کا بھانجا متین بھی کنویں میں اتر گیا اور محمود ازرم کی باہر نکالنے کی کوشش کرتا رہا اس دوران متین کی طبیعت بھی خراب ہونا شروع ہوگئی شور سن کر ازرم کا بھائی اظہر ودیگر اہل علاقہ وہاں پہنچ گئے جنہوں نے دونوں کو کنویں سے باہر نکالا لیکن اس وقت دونوں دم توڑ چکے تھے اس دوران پولیس اور ریسکیو1122کی امداد ٹیم موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا

Gujar Khan; Mohammad Azram was cleaning water well in his village Phanre, when he got in to breathing difficulty, his nephew Moteen went to the well to help and got suffocated too, both men died. The rescue services were called and both bodies were pulled out and taken to hospital for post mortem.

Suffocation inside a water well happens mainly due to presence of carbon dioxide, methane and carbon monoxide. Methane or carbon monoxide is generally formed from the decomposition of bio-degradable carbon compounds such as twigs, plants, leaves and flesh in dark and swampy places. Carbon monoxide is converted into carbon dioxide after it reacts with oxygen.

گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 گوجرخان میں منعقدہ تقریب

Black day function held at Primary school no 2 in Gujar Khan

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ رانا جاوید اقبال نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوج نے جس ظالمانہ فوجی جارحیت کا مظاہرہ کیا تھا ھم آج بھی اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور آنے والی نسلوں کو بتا دینا چاھتے ہیں کہ آزاد کشمیر پاکستان کی شاہ رگ ہے اور ھماری آنے والی نسلیں اس کی آزادی کے لئے بھرپور کردار ادا کرتی رہیں گی ھم آج اس بھارتی فوجی جارحیت کے اقدام کی بھرپور شدید مذمت کرتے ہیں وہ گزشتہ روز گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 گوجرخان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے جوکہ بھارتی فوجی جارحیت کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے منعقد کی گئی تقریب میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر گوجرخان افتخار حسین اور دیگر مرکز کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ز نے شرکت کی ، تقریب کا اہتمام گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 کے ہیڈ ماسٹر چوھدری عابد حسین نے کیا،اس موقع پرراجہ محمد جہانگیر بھی موجود تھے سکول کے طلباء نے رانا جاوید اقبال اور دیگر افسران کے ساتھ زبردست انداز میں بھارتی فوجی جارحیت کے خلاف نعرے لگائے رانا جاوید اقبال اور تمام شرکاء نے سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں آخر میں رانا جاوید اقبال نے کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کرائی

معروف صحافی عبدالستار نیازی کے گھر مہریہ نصیریہ ہاؤس بھائی خان میں منعقدہ جشن نصیر ملت

Jashn e Naseer held at the residence of journalist Abdul Sattar Niazi

نبی اکرمؐ اور ان کی آل سے محبت ایمان کا حصہ ہے، ان کی اطاعت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا، ہمیں سرکار دوعالمؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر زندگیوں کو سنوارنا چاہیے، ان خیالات کااظہار معروف مذہبی سکالر سید مزمل احمد شاہ ، امجد رشید صائم ، احسان الحق چشتی، اسامہ خالد، توقیر ساجد، شارق شہزاد مدنی و دیگر نے گزشتہ روزمعروف صحافی عبدالستار نیازی کے گھر مہریہ نصیریہ ہاؤس بھائی خان میں منعقدہ جشن نصیر ملت سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ثناء خوان حضرات نے سرکار دوعالم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے، محفل پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی آف گولڑہ شریف کے عرس کے سلسلہ میں منعقد کی گئی تھی جس میں دوست احباب نے شرکت کی 

راجہ محمد جواد کو جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کا امیر بننے پر مبارک باد

Raja M Jawad congratulated after being appointed President Jammat e Islami Distt Rawalpindi

سابق کونسلر ٹھیکیدار محمد بنارس اور معروف سماجی کارکن راجہ ساجد یوسف نے راجہ محمد جواد کو جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کا امیر بننے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھائیں گے

Show More

Related Articles

Back to top button