Dadyal, AJK; Tehsildar Dadyal, Hamad Bashir takes action against land mafia in Aunah region
تحصیلدار ڈڈیا ل حما د بشیر کی اونا ع کے مقام پر قبضہ ما فیا کے خلا ف کا روا ئی قابل تحسین
خطہ اندرہل کی معروف سیاسی وسما جی شخصیت نمبردار را جہ آزاد خان نے کہا ہے کہ تحصیلدار ڈڈیا ل حما د بشیر کی اونا ع کے مقام پر قبضہ ما فیا کے خلا ف کا روا ئی قابل تحسین ہیں ۔حلقہ ایل اے ون ڈڈیا ل کو حما د بشیر جیسے فر ض شنا س اور ایما ندار افسروں کو اشد ضرورت ہے حما د بشیر نے قبضہ ما فیا کے خلاف کاروائی کر کہ مافیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب یو نین کو نسل اونا ع میں قبضہ ما فیا کو کسی صورت بھی قبضہ نہیں کر نے دیں گے حماد بشیر نے جس جرت اور دلیری سے اس ما فیا کے خلا ف کا روائی کی اس کی ما ضی میں بھی مثال نہیں ملتی ۔ماضی میں انتظامی افسرو ں کی ملی بھگت سے قبضے ہو تے رہے یو نین کو نسل اوناع میں جن لوگو ں نے قبضے کر رکھے ہیں ان میں سے بڑی تعداد غیر ریا ستی افراد کی ہیں امید ہے حما د بشیر غیر قانونی طور پر کیے گے مزید قبضوں کو بھی مسمار کریں گے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ یو نین کو نسل اوناع قبضہ ما فیا کے لیے سو نے کی چڑیا بنا ہواتھا ہر طرف قبضو ں کی بھر ما ر تھی حما د بشیر کی ڈڈیا ل تعنیا تی کے بعد قبضہ ما فیا اب قبضے کر نے سے گریزا ں ہے گزشتہ روز قبضہ ما فیا کے خلا ف جس طرح تحصیلدار نے کا روا ئی کی اس پر حما د بشیر کو خرا ج تحسین پیش کرتاہوں انہو ں نے کہا کہ حما د بشیر نے محکمہ ما ل کے اندر حقیقی تبد یلی لا کر دیکھا ئی ہے موصوف اپنے پیشہ کے ساتھ انتہائی مخلص ہیں ما ضی میں مقامی انتظامی سربراہ کی ملی بھگت سے قبضے ہو تے تھے قبضہ ما فیا اتنا طاقتور تھا کہ مقامی افسرا ن بھی ان کے خلا ف کا روائی کر نے سے قاصر تھے مگر تحصیلدار ڈڈیا ل حما د بشیر نے قبضہ ما فیا کو جس انداز میں نکیل ڈالی ہے اس پر واقع ہی وہ مبارکبا د کے مستحق ہیں۔انہو ں نے کہا کہ حما د بشیر ایک دلیر افسر ہے جس کا مقصد ہی لو گو ں کو ریلیف دینا ہے عوا می خدمت کے جذبے سے سر شار اس افسر کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ ایل اے ون ڈڈیا ل کے لو گو ں کو چاہیے کہ وہ انتظامی افسرا ن کے اچھے کا مو ں کی تعریف کر یں اچھے کا م کی تعریف سے ایک تو انتظا می افسر کی حو صلہ افزائی ہو تی ہے اور دوسرا وہ دلیری سے کام کر تاہے تحصیلدار حما د بشیر ایک ایما ندار اور دیانت دار افسر ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ یو نین کو نسل اوناع میں قبضہ ما فیا نے مقامی لو گو ں کی ملکیتی زمینو ں پر قبضے کر رکھے ہیں ۔جس کی وجہ سے مقامی لو گ شدید زہنی ازیت کا شکا ر ہیں ۔مجھے امید ہے کہ تحصیلدار حما د بشیر قبضہ ما فیا کے خلا ف نہ صرف کا روائی کریں گے بلکہ لوگو ں کی ملکیتی زمینو ں کو بھی قبضہ ما فیا کے چونگل سے آزاد کروا ئیں گے انہوں نے کہا کہ مو جو دہ حکومت کا میں بے حد مشکو ر ہو ں کہ جہنو ں نے ایک ایما ندار فر ض شناس افسر کو ڈڈیا ل تعنیات کیا ۔مجھے امید ہے کہ اب ان کی تعنیاتی کے بعد محکمہ ما ل کے ملا زمین بھی اپنی ڈیو ٹی ایما نداری اور دیا نتداری سے سر انجام دیں جس سے لو گو ں کے مسائل حل ہو ں گے انہو ں نے کہا کہ تحصیلدار حما د بشیرسے توقع رکھتا ہو ں کہ وہ اپنے پیشہ سے مخلص ہو کر تحصیل بھر سے قبضہ ما فیا کے نا سور کو ختم کریں گے
ہجیرہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان حکومت کی گڈ گورننس میرٹ انصاف اور تعمیر و ترقی کا نتیجہ ہے
Hajira election victory credited to success of PM Raja Farooq Haider Khan
مسلم لیگ ن کے بانی رہنماء و سابق ٹکٹ ہولڈر علی زمان راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہجیرہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان حکومت کی گڈ گورننس میرٹ انصاف اور تعمیر و ترقی کا نتیجہ ہے فاروق حیدر کی حکومت نے اڑھائی سالہ دور اقتدار میں تاریخی کارنامے سر انجام دیے این ٹی ایس ،پبلک سروس کمیشن ، عدالتی نظام میں اصلاحات ، آزا د کشمیر کے تمام حلقوں میں مساوی فنڈز تعمیر ق ترقی کے یکساں کام کرپشن کے خاتمے سمیت ایکٹ 74میں ترمیم ریاست کو بااختیار بنانے سمیت طلباء یونین کی بحالی تاریخی فیصلے ہیں جس پر ہم انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا علی زمان راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے عوام کو مایوس کیا جس کا منہ بولتا ثبوت ہجیرہ ضمنی الیکشن ہے پاکستان میں لیگی قائدین کے ساتھ انتقامی کاروائیوں کا ہجیرہ کی عوام نے ووٹ کی پرچی سے جواب دیتے ہو ئے عامر الطاف کی شکل میں میاں نوازشریف ، راجہ فاروق حیدر خان ، میاں شہباز شریف کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں انشاء اللہ آخری دم تک وفا نبھائینگے اور ماضی کی طرح مستقبل میں بھی جماعت کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ حلقہ ڈڈیال کی عوام کے لیے میرے دروازت چوبیس گھنٹے کھلے ہیں کسی سے زیادتی وانصافی نہیں ہو نے دینگے کارکنوں ،عوام کا تحفظ میری ذمہ داری ہے انشاء اللہ
ڈڈیال بازار میں صفائی کا نظام ناکام جگہ جگہ کوڑا کرکٹ پڑئے من پسند جگہوں پر جاکر صفائی کرنا اور شہر جانور سر عام پھر رہے ہیں
Dadyal Bazaar left with rubbish dumped everywhere
ڈڈیال بازار میں صفائی کا نظام ناکام جگہ جگہ کوڑا کرکٹ پڑئے من پسند جگہوں پر جاکر صفائی کرنا اور شہر جانور سر عام پھر رہے ہیں سابق ایڈمنسٹر بلد یہ خالد بھلوٹ نے مقبول بٹ شہیدچوک پر لاکھ روپے کے فنڈ لگے لیکن ان کے بعد ان کے بعد آنے والے ایڈمنسٹر یوں نے کوئی توجہ نہیں دی بلکہ اب وہ جانوروں آباد گاہ بنی ہو ئی ہے ہم وزیر حکومت اور وزیر بلدیات سے مطالبہ کرتے ہیں مقبول بٹ شہید چوک ایک خوبصورت جگہ اگریہاں کوئی پارک کی جگہ بنایا کر کسی کو ٹھیکہ پر دیا جائے تو اسکی ایک خفاطت ہو جائے گئی اور بلد یہ کو آمد ہو جائے گئی عوامی حلقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر شہر کی نئی روڈ بنے گئی ہے تو اس کو صاف رکھے جائے اگر اسی طرح رہا تو شہر کی روڈ چند دنوں کی مہمان ہے جگہ جگہ سٹرک کے کنارے پانی پڑے ہو تا ہے نالی نہ ہو نے وجہ سے سٹرک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گئی اس جلد ازجلد تعمیر کیا جائے اور شہر میں جہان گندی کے ڈھرے ہیں پر صفائی کی جائے
ضیاء الامت فاؤنڈیشن چکسواری کے عہدیداروں کاانتخاب
Zia Ulamat foundation select new members in Chakswari
علامہ آفتاب حسین سرپرست اعلے علامہ رشیدتبسم صدر اورعلامہ عتیق قریشی سیکرٹری جنرل اورعلامہ محمداسرارالحق سیکرٹری مالیات علامہ محمدنویدسیکرٹری نشرواشاعت منتخب ہوئے
چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ضیاء الامت فاوئڈیشن چکسواری کے عہدیداروں کاانتخاب علامہ آفتاب حسین سرپرست اعلے علامہ رشیدتبسم صدر علامہ خورشیدچوراہی نائب صدرعلامہ عتیق قریشی سیکرٹری جنرل علامہ محمداسرار الحق سیکرٹری مالیات علامہ محمدنویدسیکرٹری نشرواشاعت علامہ محمداظہررابطہ سیکرٹری علامہ جنیدعابدکوآرڈی نیٹر اورعلامہ محمدمعروف ممتاز حاجی آفتاب بشیرمعاونین منتخب ہوئے انتخابی اجلاس کی صدارت علامہ آفتاب حسین پرنسپل دارالعلوم محمدیہ حیدریہ بڑوٹیاں چکسواری نے کی اجلاس میں علامہ محمدفیصل علامہ اورنگ زیب علامہ غلام مصطفے علامہ عبدالحلیم علامہ محمدعتیق علامی محمداشتیاق علامہ قاری محمدرفیق علامہ وحیدعالم علامہ غلام جیلانی اوردیگرعلماکرام نے شرکت کی ۔شرکااجلاس نے نومنتخب عہدیداروں کومبار کبادپیش کی اوران کے انتخاب پردلی مسرت کااظہارکیا۔
پلاک سے چکسواری تک نئی تعمیر ہونے والی سڑ ک غیر معیاری اور ناقص میٹریل سے تعمیر کی جارہی ہے
Public concern over low standard material used on Palak to Chakswari road
آل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ باوا محمد شریف نے کہا کہ پلاک سے چکسواری تک نئی تعمیر ہونے والی سڑ ک غیر معیاری اور ناقص میٹریل سے تعمیر کی جارہی ہے سڑک کا بیڈ بھی معیاری طریقے سے نہیں بنایا گیا سڑک کے دونوں اطراف میں کالا تیل ڈال کر ٹر خا یا جا رہا ہے جو چند دنو ں کے بعد سڑک دوبارہ ٹوٹ جا ئے جس سے کروڑ وں روپے قومی خزانے کو نقصان ہونے کا اندیشہ ہے محکمہ شاہرات سڑک کی تعمیر میں ٹھیکیدار کو معیار کے مطابق کا م کرنے کی تلقین کرے اگر نئی تعمیر ہونے والی پلاک سے چکسواری تک کی سٹرک پر ٹھیکیدار کو معیاری کام کرنے کیلئے پابند نہ کیا گیا تو اہل علاقہ کے لوگ احتجاج کرنے پر مجبورہو جا ئیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا اس موقع پر چودھری واجد حسین پلاک محمد ندیم ایسر واجد حسین سہگل بھی موجود تھے انہو ں نے کہا کہ سابق سال بعد پلاک سے چکسواری تک مین روڈ تعمیر کی جارہی ہے جس پر غیر معیاری نا قص میٹریل لگایا جارہا ہے ۔
چودھری محمد شیش آف ڈکی کلیال چکسواری کاجواں سال بیٹا چودھری محمد ابرار جو گزشتہ دنوں برطا نیہ میں انتقال
Ch M Ibrar of Daki Kalyal, Chakswari passed away in UK
چودھری محمد شیش آف ڈکی کلیال چکسواری کاجواں سال بیٹا چودھری محمد ابرار جو گزشتہ دنوں برطا نیہ میں انتقال کرگیا تھا گزشتہ روز چودھری ابرارکا جسد خا کی برطا نیہ سے اپنے ابائی گھر کلیال پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیاجس کے بعد مرحوم کی نما ز جنازہ کلیال گاؤ ں کے بوڑھی والے قبرستان میں ادا کی گئی نما ز جنازہ میں سابق چیئر مین ضلع کونسل چودھری محمد انور سابق امید وار اسمبلی چودھری ظفرا نوار اسسٹنٹ کسٹو ڈین آ فیسر چودھری خلیق الزمان ایڈ منسٹر یٹر میونسپل کمیٹی چکسواری خواجہ محمد ایوب صدر انجمن تاجران چکسواری چودھری منیر حسین سیٹھی حاجی اورنگزیب حاجی بشیر پرواز مولانا عبدالغفور سابق اے ای او حاجی اخلاق احمد دانش ڈاکٹر مشتاق احمد عمران بلال کے علاوہ تما م مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی نما زجنازہ مولانا عاشق رضا خطیب اعظم جامعہ اسلامیہ رضویہ چکسواری نے پڑ ھائی اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا ئے مغفرت اور سوگوار خا ن کے لئے صبر وجمیل کی دعا کی گئی جس کے بعد مرحوم کو ان کے ابائی قبرستان کلیال میں سپرد خاک کیاگیا ۔
قاضی محمد یونس سابقہ لدڑ حال نیو سٹی چکسوری کو کار کی ٹکرلگنے سے دائیں ٹانگ ٹوٹ گئی
Qazi M Younis injured in a accident in Ban Barootian
بن بروٹیاں کے قریب موٹر سائیکل اور تیز رفتار کار کے درمیان حادثہ موٹر سائیکل سوار قاضی محمد یونس سابقہ لدڑ حال نیو سٹی چکسوری کو کار کی ٹکرلگنے سے دائیں ٹانگ ٹوٹ گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تقریباً شام پانچ بجے کے قریب قاضی محمد یونس جو پولیس میں ملازم تھا نے نماز ادا کرنے کے بعد گھر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آ نے والی کار نمبر LEF1985جس کو محمد عادل گا ڑیوں کو اوورٹیک کررہا تھا کہ سامنے سے آنے والے مو ٹر سائیکل سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں مو ٹر سائیکل کارکے نیچے آ گیا اور قاضی محمد یونس کی ٹانگ ٹوٹنے کے علاوہ سر اور جسم پر چوٹیں آ ئیں جس کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میر پور لے جایا گیا تھانہ پولیس چکسواری کے اے ایس آ ئی راجہ شاہنواز ہمراہ نفر ی موقع پر پہنچ گئے بعد ازاں قاضی محمد یونس نے کار ڈرائیور کو معاف کر دیا اور پولیس کارروائی سے انکار کردیا جس کے حوصلے کی عوام علاقہ نے داد دی ۔
بے نظیر بھٹو شہید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چکسواری ضلع میرپور میںیوم سیاہ کے حوالے سے ایک سادہ سی تقریب کا انعقاد کیا گیا
Black day function held at girls degree college Chakswari
بے نظیر بھٹو شہید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چکسواری ضلع میرپور میںیوم سیاہ کے حوالے سے ایک سادہ سی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تلاوت کلام پاک کی سعادت سال سوم کی سمیرا نے حا صل کی اورسال چہارم کی سفیر بانو نے نعت رسول مقبولﷺ کی سعادت حاصل کی۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف طالبات نے ہم آواز ہو کر نعرے لگائے۔اسی موضوع پر سال سوم کی اقراء نے نظم پیش کی اور قدسیہ ارم جالب نے ترانہ پیش کیا۔تقریب کے آخر میں مظلوم کشمیری عوام کے لئے سال چہارم کی اقراء قیوم نے دُعا کروائی۔
تعزیت
پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا نے اپنے تعزیتی پیغام میں سابق ریٹائرڈ ڈی آئی جی راجہ سلطان زمرد کی وفات پر اُن کے بیٹے راجہ عتیق اختر خان ایکسئین تعمیرات عامہ آزادکشمیر سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت کی اللہ تعالیٰ مرحوم ریٹائرڈ ڈی آئی جی راجہ سلطان زمرد کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے ۔ مرحوم کے لواحقین اہل خانہ کو یہ صدمہ صبرو جمیل کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق و ہمت دے۔