DailyNewsHeadline

AJK; Dadyal municipality along with its administrator lead Black day protest

ڈڈیال انتظامیہ اور بلدیہ ایڈمنسٹریٹر ڈڈیال کی طرف سے 27اکتوبر یوم سیاہ کے حوالہ سے ریلی نکالی گئی

ڈڈیال انتظامیہ اور بلدیہ ایڈمنسٹریٹر ڈڈیال کی طرف سے 27اکتوبر یوم سیاہ کے حوالہ سے ریلی نکالی گئی اور ریلی کے بعد تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔تفصیل کے مطابق ڈڈیال انتظامیہ اور بلدیہ ایڈمنسٹریٹر ڈڈیال کی طرف سے 27اکتوبر یوم سیاہ کے حوالہ سے ریلی نکالی گئی اور ریلی کے بعد تقریب کا انعقاد بھی کیا گیاتھا ریلی میں انتظامیہ ملازمین ،بلدیہ ملازمین ،سیاسی وسماجی شخصیات ،عوام علاقہ اور سکول کے بچو ں نے بھرپور شرکت کی ۔ریلی کی قیادت تحصیلداد ڈڈیال عماد بشیر اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال کر رہے تھے ۔ریلی کے بعد تقریب سے ایڈمنسٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری ساجد نذیر ایڈووکیٹ ،تحصیلدار ڈڈیال عماد بشیر ،نائب تحصیلدار ڈڈیال راجہ زاہد حسین ،ڈی ایس پی ڈڈیال سردار غالب حسین ،صدر انجمن تاجرا ں انور ڈار لطیف ،صدر تحصیل پریس کلب ڈڈیال چوہدری عبد الشاہد اور ہیڈماسٹر ہائی سکول ڈڈیال نے خطاب کیا ۔مقررین خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ 27اکتوبر1947 کا دن ہماری تاریخ میں ایک سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور کشمیری عوام کی آواز کو دباتے ہوئے اپنی ناپاک فوجیں کشمیر میں اتاریں اور ریاست کے نصف سے زائد حصے پر غاصبانہ قبضہ جمادیااور کشمیریوں کو ان کے آزادانہ حق رائے دہی سے محروم کردیا اور اب تک کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے ان پر اندوہناک مظالم ڈھا رہا ہے حریت قیادت کو نظر بندکر دیا جاتا ہے، پیلٹ گن کے ذریعے نوجوانوں کو اندھا کیا جارہاہے اور پڑھے لکھے لوگوں کو شہید کیا جارہا ہے مگر اس کے باوجود کشمیریوں کے عزم میں ایک تنکے برابر بھی کمی نہیں لاسکا۔ انہو ں نے کہا کہ آزاد خطہ کے غیور عوام نے 1947میں اپنا علاقہ مہاراجہ کے جبرواستداد سے اپنی قوت بازوؤں سے آزاد کرایا اور بھارت پر واضح کیا کہ ریاست کا بقیہ حصہ جب تک آزاد نہیں ہو جاتا وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتا رہے گااور آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 27اکتوبر1947کو اپنی افواج سری نگرمیں اتار کر فوجی جارحیت کا مظاہر ہ کیا او رابھی تک کشمیریوں کے بنیادی حقوق غصب کرکے انتہا پسندی اور دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کر رہاہے71سال گزرنے کے بعد بھی مقبوضہ کشمیر میں قربانیوں کا تسلسل جاری ہے نہتے کشمیری اور حریت قیادت دیدہ دلیری سے بھارتی مظالم کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

Dadyal; Dadyal municipality along with its administrator lead Black day protest on 27th October.The people of Pakistan and Azad Jammu Kashmir (AJK) observed October 27 as Black Day on Thursday to convey a message to the international community that India’s occupation of Kashmir’s territory was totally illegal, unjust and contrary to the Kashmiris’ aspirations.

The day was marked as a Black Day to protest against India which sent its troops to Srinagar on October 27, 1947 and illegally occupied Jammu Kashmir. Protest rallies and demonstrations were held across the country and AJK. The people expressed solidarity with their brethren and vowed to provide moral, political and diplomatic support till the liberation of Indian-held Kashmir from the Indian clutches.

سردار عبدالشکور صدیقی ایک محنتی اور فرض شناس آفیسر ہیں

Sardar Abdul Shakoor praised for his hard work and honesty 

راجہ فاروق حیدر خان وزیر اعظم آزاد کشمیر ،بیرسٹر افتخار گیلانی وزیرتعلیم اور راجہ امجد پرویز سیکرٹری تعلیم ودیگر کا شکریہ اداکرتے ہیں کہ انہوں نے سردار عبدالشکور D,D,S کو بہتر سکیل ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سخاوت محمود غوری ریٹائرڈ صدر معلم نے کیا انہوں نے کہاکہ سردار عبدالشکور صدیقی ایک محنتی اور فرض شناس آفیسر ہیں محکمہ تعلیم کے لیے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں سخاوت محمود غوری نے کہاکہ تعلیم اور اعلیٰ منتظم کو 20 گریڈ ملنے پر مبارک پیش کرتے ہیں حکومت آزادکشمیر خصوصاََ راجہ فاروق حیدر خان وزیر اعظم آزاد کشمیر ،بیرسٹر افتخار گیلانی وزیرتعلیم اور راجہ امجد پرویز سیکرٹری تعلیم ودیگر کا شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے ایک باصلاحیت اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل شخص کو 20 گریڈ عطاکرکے اساتذہ آزادکشمیر کی حوصلہ افزائی کی ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ راجہ اورنگزیب کنٹرولرامتحانات ضلعی ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری بورڈ میرپور، سابق تحصیل صدر چوہدری محمد امین ، ٹیچرز راہنما یاسر ملک، تبارک حسین، اصغرعلی،سکندرشاہ سمیت دیگر موجود تھے۔

گورنمنٹ ڈگری کالج ڈڈیال کے سٹاف نے تقسیم ایوارڈ کی منعقدہ تقریب

Staff awards day held at gov degree college Dadyal

آزادجموں کشمیر کلچرل اکیڈمی کی طرف سے پروفیسر محمد نزیر مسکین کو گوجری میں نثری خدمات پر 2018 کے ادبی ایوارڈ سے نوازا کیا جس پر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈڈیال کے پرنسپل راجہ صدیق کیانی ،پروفیسر محمد شبیر چوہدری، پروفیسر عبدالمنیر بزمی، پروفیسر جلیل خان، پروفیسر توصیف لطیف سمیت دیگر سٹاف نے پروفیسر محمد نذیر مسکین کو آزاد جموں کشمیر کلچرل اکیڈمی کی طرف سے گوجری میں نثر ی خدمات پر 2018 ادبی ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی اس موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج ڈڈیال کے سٹاف نے تقسیم ایوارڈ کی منعقدہ تقریب میں وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کا شرکت کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔

وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے ڈڈیال کی عوام کی قسمت بدل دی

Minister Ch Masood Khalid praised for his contributions 

وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد جس دلچسپی سے ڈڈیال میں کام کروارہے ہیں انشا ء اللہ بہت جلد ڈڈیال میں ترقیاتی کامو ں کا جال بچھ جائے گا اور کوئی کام باقی نہیں رہے گا ڈڈیال میں ترقیاتی دور شروع ہے یہ سب وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کی محنت کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری جہانگیر اکبر نے صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کی زند گی کرپشن سے پاک ہے ان پر کوئی آدمی ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکتا ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے اپنے سابقہ دورے حکومت میں بھی بیشمار ترقیاتی کام کروائے تھے اس بار بھی ترقیاتی کا تیزی سے جاری ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے صرف ہوائی اعلانات ہی کیے تھے اور لوگو ں کو ان کے بنیا دی حق سے بھی دورہ رکھا ڈڈیال کھنڈرات بن چکا تھا لیکن اب وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے دوسال میں ڈڈیال میں تعمیر اتی کامو ں کا جال بچھا دیا ہے تمام مین روڈز کا کام تیزی سے جاری ہے لنک روڈ ز کا کام بھی جاری ہے ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے ڈڈیال کی عوام کی قسمت بدل دی ہے انشا ء اللہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کا نام تاریخ میں سنہر ی خروف میں لکھا جائے گا ۔

پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی تین سال انتظار کرے کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ اقتدار میں آئیں گے

PPP and PTI will come in power due to their development contributions 

پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی تین سال انتظار کرے کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ اقتدار میں آئیں گے فاروق حیدر کی قیادت میں ڈڈیال کو کھنڈرات کی دنیا سے نکال دیا مقامی ایم ایل اے کی ساری توجہ عوامی فلاح پر ہے اپوزیشن روپوش اور کچھ مفرور ہے کسی کی پرواہ کئے بغیر آگے بڑھیں گے مخالفت براے مخالفت اور زاتی رنجش کو ایک ساہیڈ پر رکھ کر مسائل کی نشاندہی کی جائے آدھا تیتر اور آدھا بٹیر کی سیاست کو زندہ درگور کریں گے جب ناجائز قبضہ جات کے عالمی ریکارڈ قائم ہو رہے تھے تو اس وقت کچھ نادان دوست خاموشی اور بزدلی کا عالمی دن منایا کرتے تھے اس وقت بھی ہم نے ہی اپوزیشن کا جاندار رول ادا کیا تھا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر چوہدری جاوید ظفر نے صحافیو ں سے ایک ملاقات میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے بننے کے بعد کچھ لوگوں نے زمین کو تولنا شروع کر دیا تھا لیکن ان کو خود یہ علم نہیں تھا کہ وہ گھاس میں پھنسے ہوے تھے ڈڈیال کے عوام جانتے ہیں کہ انکو کھنڈرات کی دنیا سے کس نے نکالا وزیر اعظم اور مقامی ایم ایل اے نے دھان گلی پلاک کٹھاڑ اور سیاکھ روڈ کو مکمل کر کے عوام کو ریلیف دیا اور آج عوام سکھ کا سانس لے رہے ہیں ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم زاتی رنجشوں کو سیاست کے ساتھ نتھی کر دیتے ہیں ایک طرف وزیر اعظم کی حکومت کی تعریف اور مقامی ایم ایل اے پر تنقید کی جاتی ہے یہ کیا معیار ہے اور سیاست کا کون سا فارمولہ ہے ۔انہوں نے کہا تبدیلی تبدیلی رٹ لگانے والوں کو بتا دوں کہ آپکے اندر سے تبدیلی آے گی جس کا آغاز ڈڈیال سے ہونے جا رہاہے کیونکہ حکومت بننے کے بعد جو حال ہوا ہے وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے تعمیری اور مثبت تنقید ہر کسی کا حق ہے لیکن محض دل کی تسلی کے لئے بات کرنا فضول مشق ہے جس کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا مسلم لیگ اپنا مشن جاری رکھے گی۔

آزاد کشمیر کی ممتاز دینی و روحانی تنظیم میاں محمد بخش سو سا ئیٹی نے آسٹرین ملعونہ کے خلاف یورپی عدالت برائے انسانی حقوق کے فیصلہ کو عادلانہ منصفانہ اور تاریخ سا ز قرار

آزاد کشمیر کی ممتاز دینی و روحانی تنظیم میاں محمد بخش سو سا ئیٹی نے آسٹرین ملعونہ کے خلاف یورپی عدالت برائے انسانی حقوق کے فیصلہ کو عادلانہ منصفانہ اور تاریخ سا ز قرار دیتے ہوئے کہا ھے۔کہ دنیا میں مذہبی ہم آہنگی اور امن کے قیا م کیلئے یہ فیصلہ مشعل راہ کا کام دئے گا ۔سوسا ئیٹی اجلا س چےئرمین با بو محمد صدیق چوہدری کے زیر صدارت منعقد ہو اجس سے صدر کے ڈی چوہدری، کرامت علی بجاڑ ،الحاج محمد رمضان جانی ،صا حبزادچوہدری عبدالرحمن، انجینئرراجہ حفیظ الرحمن ، نمبردار چوہدری محمد شریف آف پنور ،حاکم دین صابری ، جا وید چوہدری ، راجہ مظہر اقبال حاجی عبدالخاق طا ہر اور دیگر نے حطاب کیا ۔ صدر سو سا ئیٹی کے ڈی چوہدری نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی عدالت انسانی حقوق نے آسٹرین ملعونہ کے خلاف توہین رسالتؐکی سزاکو برقرار رکھنے کے حکم غلا مان رسولؐکے لئے خوش آیندھے۔فرانس کے شہر سٹراس برگ میں قائم یورپی عدالت کے سات 7) ( ۔ججوں کے متفقہ فیصلہ میں قرار دیا گیا ھے۔ کہ حضور نبی کریم ﷺ کی تو ہین و گستا خی آزادی اظہار کے زمرے میں نہیں آتی ھے اور اس تا ریخ سا زعادلانہ فیصلہ کی روشنی میںھا لینڈکے گستا خ ممبر پارلیمنٹ کو بھی عدالتی کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکتا ھے۔کے ڈی چوہدری نے کہا کہ دشمنان اسلام اور مفکرین ختم نبوت نے اسلام اور مسلما نوں کے خلاف سا زشیں کرنے اور تا جدارکا ئنات حضرت محمدمصطفےؐکی گستا خی وتوہین وطیرہ بنا لیا تھا ۔سام بسائل ،تسلیمہ نسرین، ٹیری جونز،سلمان رشدی ،اور گیرٹ ولڈرز جیسے گستا خ نبی آخری الزما نؐاور ان پر اترنے والی کتا ب مقدس قرآن مجید کی توہین و گستا خی کرکے دنیا میں بین المذاہب ہم آہنگی وامن تبا ہ کرنے کی سازشیں کرتے رہے اس فیصلہ سے سب کی آنکھیں کھل جانی چاہیں۔کرامت 
علی بجاڑ نے کہا کہ پا کستان وآزاد کشمیر کے سرکاری نجی تعلیمی اداروں میں قادیا ینوں کی اشتعال انگیزسرگرمیوں کا نو ٹس لیا جائے۔ محکمہ صحت وتعلیم میں قادیا نی عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سرگرم ہیں۔ صدر اجلاس ؂با بو محمد صدیق چوہدری نے کہا کہ یورپی عدالت کا فیصلہ منصفانہ ھے۔ہم حکمرانوں کو خبردار کرنا دینی فریضہ سمجھتے ہیں کہ قانون توہین رسالتؐوقوانین ختم نبوت کو چھیڑنا آگ و خون سے کھیلنے کے مترادف ہوگا۔ وارثان محراب ومنبر کواس سلسلہ میں سرفروشانہ کردار ادا کر ن اہوگا ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button