DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; GT road blocked in a protest as court clears murder accused

مشہور زمانہ ساہنگ میں ہونے والے تہرے قتل کیس کے ملزمان کے عدالت سے بری ہونے بعد مدعی اور ملزم پارٹی کے درمیان لڑائی ہوائی فائرنگ ۔ مدعی پارٹی نے جی ٹی روڈ بلاک کردی۔

گوجرخان، چوہرے قتل کیس کا فیصلہ آنے پر مدعی مقدمہ نے درجنوں افراد کے ہمراہ شدید احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ کو بلاک کردیا ٹائروں کو آگ لگا دی شہرکی ایک شخصیت پر بھی مقدمہ کی بابت شدیدالزام عائد کئے ٹریفک تین گھنٹے سے زائد بندرہی جس کے باعث گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئیں تفصیلات کے مطابق گوجرخان کے نواحی قصبہ ساہنگ میں 2011ء میں خاتون سمیت چار افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیاگیا جس پر تھانہ مندرہ میں بارہ افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہفتہ کے روز ایڈیشنل سیشن جج خواجہ طارق خورشید نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے سات ملزمان کو مقدمہ سے بری کر دیا جس پر مدعی مقدمہ ضیاء حسین رفاقت حسین نے اپنے درجنوں ساتھیوں کے ساتھ جی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سے بلاک کردیا جی ٹی روڈ مسلسل تین گھنٹے بند رہنے سے گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئیں اطلاع ملنے پر اے ایس پی گوجرخان عمرعباس بابر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کئے جس پر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار اس مقدمے کے فیصلے کانوٹس لے کر ہمیں انصاف دلائیں احتجاج کے بعد مظاہرین نے پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سات سال ہو گئے ہیں ہمارے چار افراد قتل ہوئے ڈی ایس پی سے لے کر تفتیشی آفیسر تک کسی نے بھی ہمارے ساتھ تعاون نہ کیا اورآج اس فیصلے سے سات افراد کابری ہونا انصاف نہ ملنے کے مترادف ہے ملزمان میں سات افراد بری کر دیے گئے اورکچھ اشتہاری ہیں ہمیں بتایا جائے کہ پھر چار افراد کو قتل کس نے کیا ہے ہماری چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ وہ ہمیں انصاف دلائیں بصورت دیگر تین روز بعد پھر ہم جی ٹی روڈ پر آکر احتجاج کریں گے

Gujar Khan; A Protest was held in Gujar Khan after the judge cleared 7 men out of 12 for alleged murder of four people in Sahang. The family who’s members were also at the court held the protest by burning tyres and blocking GT road and are demanding they get justice.

لوڈشیڈنگ نے کاروباری حضرات کی کمرتوڑ دی

Load shedding hitting badly the business community in Gujar Khan

لوڈشیڈنگ نے کاروباری حضرات کی کمرتوڑ دی تفصیلات کے مطابق گوجرخان اور گردونواح میں بہیمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ حاری ہر گھنٹے بعد بجلی بند کر دی جاتی ہے پورا شہر تاریکیوں میں ڈوب گیا عوامی حلقوں میں شدید غم و غصے کی لہر نئی حکومت کو بددعائیں نو منتخب ارکان اسمبلی ووٹ لینے کے بعد شہر سے غائب ہیں نہ تو انھیں عوام سے دلچسپی ہے اور نہ مسائل سے ہمیں سہولیات کون فراہم کرے گا عوام سراپہ احتجاج گوجرخان میں فورس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی لوگوں کا کہنا ہے نہ تو پنکھے چل رہے ہیں اور نہ اے سی چل رہے ہیں پھر کیوں ہمیں اس ازیت سے دوچار کیا جا رہا ہے عوام نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کے ہمارے شہر کو کیوں زیر عتاب رکھا گیا ہے نہ پانی ہے نہ بجلی ہے اور نہ صفائی ہے ہمارے جائز مطالبات کو حل کر کے ہماری دادرسی کی جاے

گوجرخان کے دیرینہ مسائل کو اجاگر کرنے پر حلقہ کے عوام نے جاوید کوثر کی کارکردگی کو سراہا

Ch Javed Kausar praised for raising issues of Gujar Khan

ٹراماسنٹر کو فنکشنل کر نے گوجرخان کو ضلع کا درجہ، دولتالہ کو تحصیل اور یونیورسٹی کے قیام کیلئے ممبر صوبائی اسمبلی رہنما تحریک انصاف چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے پنجاب اسمبلی کے فلور پر بھرپور آواز بلند کی گوجرخان کے دیرینہ مسائل کو اجاگر کرنے پر حلقہ کے عوام نے جاوید کوثر کی کارکردگی کو سراہا کہ انہوں نے اسمبلی یں بھرپور انداز میں گوجرخان کی نمائندگی کی جاوید کوثر نے اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میری تحصیل گوجرخان جو دونشان حیدر کی سرزمین ہے یہاں صحت اورتعلیم کے حوالہ سے کوئی خاص سہولیات میسر نہ ہیں یونیورسٹی کیلئے سینکڑوں ایکڑ اراضی موجود ہے گوجرخان کو ضلع اور دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دے کر عوامی مطالبہ کو پورا کیا جائے جاوید کوثر نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ آپ کے وزیراعلیٰ پنجاب کے دور میں ٹراماسٹر کی عمارت کی افتتاحی تقریب کی تختی موجود ہے لیکن دس برس اقتدار میں رہنے والی مسلم لیگ ن کی حکومت نے اسے فنکشنل نہ کیا ٹراماسنٹر کو فوری طور پر فنکشنل کر کے گوجرخان کے عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات گوجرخان میں ہی ملنی چاہیے گوجرخان کے دیہی مراکز کی حالت زار سکو کالجز میں سٹاف کی کمی کو بھی دور کیا جائے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کی اپ گریڈیشن کی جائے اہل علاقہ نے چوہدری جاوید کوثر کی طرف سے گوجرخان کے دیرینہ مطالبات کے حل کیلئے اسمبلی کے اندر آواز بلند کرنے کو سراہا ہے

مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں صحیح معنوں میں عوام کے مسائل اور مشکلات کا خاتمہ کیا

PML-N led gov relived public on two occasion during their term 

مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں صحیح معنوں میں عوام کے مسائل اور مشکلات کا خاتمہ کیا عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا گیاآج جس طرح مہنگائی کا طوفان برپا ہے یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہو چکی ہے ان خیالات کااظہار سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص نے شاپنگ سنٹر کے معروف تاجر مرزا منور کی خوشدامن کی وفات پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین شاہد صراف سید ندیم عباس بخاری ودیگر بھی موجود تھے جاوید اخلاص نے کہا کہ جو لوگ پانچ سال ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتے رہے عوام کی فلاح کے منصوبوں پر بلاجواز تنقید کی ان کی سیاست سے سب بخوبی آگاہ ہیں ہمارے دوراقتدار میں عوام کو بھرپور ریلیف دیا گیا مہنگائی کو کنڑول کئے رکھا بجلی وگیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے دیا آج تحریک انصاف کی حکومت ہر طرح سے ناکام نظر آرہی ہے مہنگائی کے طوفان نے عوام کی قوت خرید کو ختم کر دیاہے آئے روز عوام کے مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button