Kallar police crackdown on drug dealers
کلر سیداں پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن
کلر سیداں پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران دو منشیات فروشوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر 1410 گرام چرس برآمد کر لی۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ کو مخبر کے ذریعہ اطلاع ملی تھی کہ دو منشیات فروش مراد حسین سکنہ اسلام آباد اور احتشام حسین سکنہ درکالی شیر شاہی بھاری مقدار میں چرس لئے گاہکوں کی انتظار میں کھڑے ہیں جس پر پولیس کے سب انسپکٹرز محمد اقبال اور مظہر سجاد فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور جامعہ تلاشی کے دوران مراد حسین کے قبضہ سے 1200 جبکہ احتشام کے قبضہ سے 210 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔یاد درہے کہ رواں ماہ میں چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے تین کے خلاف 9cکے مقدمات درج ہوئے ۔
Kallar Syedan; Kallar Syedan police have launched a crackdown on drug dealers in the tehsil, Muraad Hussain of Islamabad and Eitsham Hussain of Darkali Sher Shai were both arrested.
چو کپنڈوری اور شاہ باغ پٹرولنگ پولیس اور ٹریفک وارڈن کی مشترکہ کروائی 66 چالان اور 24500 روپے کا جرمانہ کیا
Over 66 drivers handed fines in Chauk Pindori and Shah Bagh
چو کپنڈوری اور شاہ باغ پٹرولنگ پولیس اور ٹریفک وارڈن کی مشترکہ کروائی 66 چالان اور 24500 روپے کا جرمانہ کیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کلرسیداں کے علاقہ شاہ باغ اور چوکپنڈوری میں سی ٹی او محمد بن اشرف کی ہدایت پر ڈی ایس پی جنید محسن کی نگرانی میں انچارج عنصر ساگر کیانی ، ڈیوٹی آفیسر عمران خان اور پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری چوکی انچارج قلزم ظہیر ، ملک آصف اے ایس آئی ، عاصم ، مختیار نے مشترکہ کروائی کرتے ہوئے ،روٹ کی خلاف ورزی ، اور بغیر ہیلمٹ اور دھواں دار گاڑیو کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے،66 چا لان اور24500 روپے کا جرمانہ کیا اور روڈ پر موجود غیر قانونی اسٹاپ اور اڈے ختم کروائے ۔
واٹر سپلائی بل ریکوری کلرک نے واٹر سپلائی کے لگائے جانے والے ڈائریکٹر کنکشنز کو کاٹ دیا
Water supply bill recovery clerk cuts connections after bill is not paid
ایم سی کلر سیداں کے چیف آفیسر خالد رشید کی ہدایت پر واٹر سپلائی بل ریکوری کلرک نے واٹر سپلائی کے لگائے جانے والے ڈائریکٹر کنکشنز کو کاٹ دیا جنہیں دوسرے روز ہی کونسلر بلدیہ کی مداخلت پر بحال کر دیا گیا ہے۔کلر سیداں شہر میں گزشتہ چھ برسوں سے 8عدد ایسے واٹر سپلائی کنکشنز پکڑے گئے تھے جن کا صارفین نے پرائیویٹ پلمبرز کے ذریعے پائپ لائنوں کیساتھ ڈائریکٹ کنکشن جوڑا ہوا تھا کو گزشتہ روز کاٹ دیا گیا تھا جس کے دوسرے روز ہی کونسلر کی مداخلت پر تمام کنکشنوں کو بحال کر دیا گیا۔ایم سی ذرائع کے مطابق ان بااثر صارفین کے ذمہ ہزاروں روپے کی رقم واجب الادا ہے جس کی ادائیگی کیلئے وہ ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔
سابق نائب ناظم یو نین کو نسل بشنڈوٹ راجہ ضیاء الحسن کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں
Wife of Raja Zia Ul Hassan passed away in Deri Maira Chauk, Pindori
سابق نائب ناظم یو نین کو نسل بشنڈوٹ راجہ ضیاء الحسن کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں مرحومہ کی نمازجنازہ ان کے آ بائی گاؤں دیری میرا چوک پنڈوری میں ادا کی گئیں نمازجنازہ میں سابق ایم پی اے محمود شوکت بھٹی، چوہدری طارق محمود، ڈاکٹر راجہ جہانگیر جنجوعہ ، راجہ سہیل جہانگیر جنجوعہ ، وائس چئیر مین راجہ مناظر حسین، حاجی محمد رمضان ، چوہدری محمد حنیف، شیخ سلیمان شمسی اور دیگر نے شرکت کی۔
تعزیت
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشر ف نے گاؤں بناھل جا کر پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن حاجی محمد بشیر کی اہلیہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پرراجہ شاہ رخ ،چوہدری محمد ایوب، راجہ یاسر بشیر، ماسٹر تصور حسین، چوہدری محمد ایوب اور دیگر بھی موجود تھے۔