DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Ch Javed Kausar deplores allegation of plaque

تحریک انصاف تخٹی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ,چوہدری جاوید کوثر

تحریک انصاف سٹی گوجرخان کے صدرشہزادہ خان نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی کے ورکروں نے ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر نے صندل روڈ کا کام رکوایا ہے ایم پی اے روڈ کی تختی اپنے نام سے لگوانا چاہتے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے ورکروں نے جگہ جگہ وال چاکنگ کروائی ہے اور وہ اس کا کریڈٹ راجہ پرویز اشرف کو دینا چاہتے ہیں جبکہ حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہ ہے اور یہ فنڈز حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں اورسڑک کی تعمیر کا رکا ہوا کام ایم پی اے چوہدری جاویدکوثر کی کاوشوں سے شروع ہوا ہے تحریک انصاف تخٹی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی چوہدری جاوید کوثر پوٹھوہار پریس کلب میں برملا اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ میں اپنے حلقہ پی پی آٹھ میں تختی کی سیاست نہیں کروں گا بلکہ میرا منشور صرف اور صرف عوامی خدمت ہے جس کیلئے میں دن رت کوشاں رہوں گا وہ لوگ جو ہمیشہ تختی کی سیاست کرتے رہے وہ آج روزانہ کی بنیاد پر نیب اور دوسرے تحقیقاتی اداروں کی پیشیاں بھگت رہے ہیں

Gujar Khan; Ch Javed Kausar responding to recent allegations of plaque issue, said in his statement we do not play politics of plaque, He also said that work stopped on Sandhal road had noting to do with him and the grant was given by Punjab government.

اختیارات کی رسہ کشی کے درمیان غریب کھوکھا داران پس گئے

Small stall holders suffer from wrath of authorities between themselves 

اختیارات کی رسہ کشی کے درمیان غریب کھوکھا داران پس گئے ، بلدیہ کی جانب سے کرایہ وصولی جاری، جبکہ نیشنل ہائی وے افسران کی بازاروں میں آمددکانداروں کو کھوکھے اُکھاڑنے کی دھمکیاں، غریب شہری سراپا احتجاج ، تفصیلات کے مطابق کھوکھا یونین کے عہدیداران سعادت حسن بٹ ، سید زاہد حسین، مرزا محمود نذر ، اختر بٹ و دیگر نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں باضابطہ طور پر بلدیہ گوجرخان نے 2001 ؁ء میں کھوکھے الاٹ کئے تھے جن کے الاٹمنٹ لیٹر ہمارے پاس بطور ثبوت موجود ہیں، ہم بلدیہ کو ماہانہ کرایہ ادا کررہے ہیں، بلدیہ میں کرایہ جمع کراکر ہمیں رسید جاری کی جاتی ہے ، جو کہ ہر طرح سے قانونی ہے، جبکہ گزشتہ روز این ایچ اے کے افسران اسسٹنٹ انسپکٹر سعید بٹ ، ملک خالدودیگر نے بازار میں گشت کی ، کھوکھا جات کے کرایہ داران کو دھمکیاں دیں کہ تم سے بلدیہ گوجرخان کرائے کی مدد میں بھتہ وصول کر رہی ہے، یہ کھوکھا جات این ایچ اے کی ملکیت ہیں جنہیں ہم تجاوزات قرار دے کر اُکھاڑ دیں گے، آپ ہمارے منظور نظر ٹھیکیدار العباس اینڈ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کریں اور این ایچ اے کو کرایہ ادا کریں ، کھوکھا یونین کے عہدیداران نے اس موقع پر مزید کہا کہ ہم بلدیہ گوجرخان کے چیئرمین ، کونسلرز اور عملہ کیساتھ ہنگامی میٹنگ کریں گے جس میں بلدیہ گوجرخان اپنی پوزیشن واضح کرے کہ ان کے وصول کئے جانے والے کرایہ جات بھتے کی مد میں ہیں یاسرکاری طور پر وصول کئے جارہے ہیں، کیونکہ این ایچ اے حکام کی اس طرح بازار میں آمد سے غریب شہری شدید پریشانی اور خوف و ہراس کا شکار ہیں، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بلدیہ گوجرخان اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مابین ملکیت کیے حوالے سے متعدد مقدمات عدالت میں زیرسماعت ہیں کوئی بھی فیصلہ ہونے سے پہلے این ایچ اے کے افسران کی دھمکیاں خلاف قانون و خلاف ضابطہ ہیں

 

Show More

Related Articles

Back to top button