Chakswari; Bradford Councillor Nazam Azam arrives in Chakswari for short tour
کو نسلر سٹی وارڈبریڈفورڈبرطانیہ چودھری ناظم اعظم کادورہ آزادکشمیر
چودھری ناظم اعظم کونسلر سٹی وارڈبریڈفورڈ برطانیہ گزشتہ روز پاکستان اورآزادکشمیر کے چار ہفتے کے نجی دورے پر میرپور پہنچ گئے ہیں اےئرپورٹ اسلام آباد اوربعدازاں میرپورپہنچنے پران کے عزیزواقارب دوست احباب اورسیاسی وسماجی راہنماؤں نے ان کاوالہانہ استقبا ل کیا ان سے ملاقات کی اورانہیں تیسری بار سٹی وارڈ بریڈفورڈ برطانیہ کاکونسلر منتخب ہونے پرمبار کبادپیش کی اوران کی شاندارسیاسی وسماجی خدمات پرخراج تحسین پیش کیا سٹی وارڈ بریڈفورڈ سے ان کے ووٹرز سپورٹرز اور بریڈفورڈ میں مقیم تارکین وطن کاشکریہ اداکیاجنہوں اپنے ہردل عزیز نوجوان راہنما چودھری ناظم اعظم کوتیسری بار کونسلر منتخب کرکے ایک نیاریکارڈ قائم کیااورناظم اعظم کی تیسری بار کامیابی میں تاریخی کرداراداکیا چودھری ناظم اعظم اپنے دورے کے دوران اپنے دوست کی شادی کی تقریب میں بطور خاص شرکت کریں گے اورمختلف تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریبات کاانعقادکیاجائے گاچودھری ناظم اعظم تیسری بار سٹی وارڈ بریڈفورڈ سے کونسلر منتخب ہوئے ہیں تیسری بار کونسلر منتخب ہونے کے بعدچودھری ناظم اعظم پہلی بار پاکستان اورآزادکشمیر کادورہ کررہے ہیں ان کی تین بار بطور کونسلر کامیابی یونین کونسل فیض پورشریف بالخصوص ڈھانگری بہادر کے لئے ایک بڑااعزاز ہے وہ ڈھانگری بہادر کے ایک زمیندارگھرانے کے چشم وچراغ ہیں جنہوں نے تین بار کونسلرمنتخب ہوکراپنے علاقہ کانام روشن کیاہے ان کے سیاسی کیرئیرمیں ان کے والدگرامی چودھری محمداعظم کوٹھوی کاعظیم کردار ہے ان کی شاندارسیاسی وسماجی خدمات کابہترین ثمر بھی ہے ان کی بطور کونسلر کامیابی میں چودھری محمداعجاز حاجی چودھری منظورحسین سمیت دیگرووٹرزاورسپورٹرز بریڈفورڈسٹی وارڈ میں مقیم تارکین وطن کابھرپورخلوص شامل ہے جس کی بدولت وہ تین بار کونسلر منتخب ہوئے ہیں آبائی علاقے ڈھانگری بہادر آمدپران کاوالہانہ استقبال کیاجائے گااستقبالیہ تقریب کااہتمام ڈھانگری بہادر کے سیاسی وسماجی راہنماچودھری محمدشکیل کریں گے چودھری محمدشکیل نے کہاکہ ناظم اعظم کاڈھانگری بہادر آمدپرشانداراستقبال کریں گے
Chakswari; Bradford Councillor Nazam Azam arrived in Chakswari for four week short tour of Azad Kashmir, where he will meet social and political personalities.