Paris food show runs from 21-25th October
پیرس میں بین الاقوامی اشیاء خورد و نوش کے میلے کا انعقاد کیا گیا جو 21 تا 25 اکتوبر 2018 تک جاری رہے گا
پیرس میں بین الاقوامی اشیاء خورد و نوش کے میلے کا انعقاد کیا گیا جو 21 تا 25 اکتوبر 2018 تک جاری رہے گا جس میں پاکستان کے لگائے گئے اشیاء4 خورد و نوش کے سٹالز نے دنیا بھر سے آئے ہوئے خریداروں کی توجہ کو اپنی طرف مرکز کئے رکھا۔160اس میلے میں پینتالیس سے زائد معروف پاکستانی کمپنیوں نے اپنی اشیاء خورد و نوش کی نمائش کی جن میں چاول، اچار، خشک پھل، مشروبات، مصالحہ جات اور محفوظ کی گئیں خوردنی اشیاء شامل ہیں۔ فرانس سمیت دیگر ممالک کے خریداروں نے پاکستانی سٹالز کا دورہ کیا اور پاکستانی خوردنی مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔جناب معین الحق سفیر پاکستان نے پاکستانی سٹالز کا دورہ کیا اور پاکستانی کمپنیوں کا نمائش میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر ان کی تعریف کی۔ دوران تعارف انہوں نے پاکستانی کمپنیوں کے نمائش کنندگان سے کاروباری اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اشیاء کے معیار، قیمتوں کے تعین، جدید مارکیٹنگ کی حکمت عملی اور بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے کیلئے مضبوط بین الاقوامی کاروباری طریقہ کار کو اختیار کریں۔سفیر پاکستان نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہ سفارت خانہ پاکستان اور پاکستان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی مشترکہ کوششوں سے ان میلوں اور نمائش میں حصہ لینے کی وجہ سے پاکستانی برآمدات میں بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ فرانس میں پاکستانی اشیاء خورد و نوش کی برآمدات میں گذشتہ سال 2016۔17 کے مقابلے میں سال 2017۔18 میں 18.8 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستانی باسمتی چاول کی برآمدات سال 2016۔17 میں 192 ملین تھی جبکہ سال 2017۔18 میں یہ برآمدات بڑھ کر160 678 ملین ہوگئی ہے اور سیلہ براؤن چاول کی برآمدات سال 2016۔17 میں 726 ملین تھی اور سال2017۔18 میں بڑھ کر ایک بلین تک پہنچ گئی ہے۔گلوبل بین الاقوامی اشیاء خورد و نوش کی اس نمائش (سیال)میں 109 ممالک کی 7,020 سے زائد کمپنیوں نے اپنی اشیاء خورد و نوش کی نمائش کر رہی ہیں
Paris; Pakistani companies are participating in Paris food show in Paris. From 21th to 25th October, Maison Menissez will participate at the tradeshow SIAL 2018 in Paris at the Parc des Expositions Paris-Nord Villepinte. This is the world’s largest food innovation exhibition.
In 2018, SIAL Paris will be a bigger source of inspiration than ever for the world’s food industry :
– 7,020 companies from more than 109 countries will be presenting their products to retail and foodservice professionals.
پاکستان جرنلسٹ فورم فرانس کا اجلاس کنوینئر محمد یونس خان کی سربراہی میں منعقد ہوا،
Pakistan journalist forum France hold meeting
پاکستان جرنلسٹ فورم فرانس کا اجلاس کنوینئر محمد یونس خان کی سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کمیونٹی کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں ادبی تنظیموں سے رابطے موثر بنانے کی طرف پیش قدمی کی جائے اس مقصد کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دی گی، سینئر صحافی مرزا خالد بشیر نے ابتدائی طور حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے نمائندہ وفد اجلاس کا اہتمام کیا جس کی رپورٹ سے شرکا کو آگاہ کیا گیا اور اس کاوش کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس کام کو آگے بڑھانے کیلئے تمام جماعتوں کو مدعو کرکے فورم کے اغراض و مقاصد کو ہر سطح پرپھیلایا جائے اور کمیونٹی کا ہر ممکن اعتماد اور تعاون حاصل کیا جائے یہ اجلاس پیرس کے شمالی مضافات ویلیئر لابل میں پاکستان جرنلسٹ فورم فرانس کے ممبران منعقد ہوا جس میں پیرس میں پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے بہتر تعلقات کے فروغ کی اہمیت اور ضرورت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ فورم کے کنونئیر محمد یونس نے اجلاس میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اعلی’ سطحی وفد سے پہلی ملاقات کی تفصیل سیفورم کے ممبران کو آگاہی دی، یونس خان نیاجلاس کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ فورم اجلاس کیلئیصدر تحریک انصاف Lille سے صرف فورم کی دعوت پر تشریف لائے تھے،دوران میٹنگ ایک دوسرے کیساتھ تعاون پر اتفاق ہوا، ماضی میں شرپسند عناصر کی وجہ سے فورم اور تحریک انصاف میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو احسن طریقے سے حل کر لیا گیا اور فورم کی جانب سے شرپسند عناصر کی نشاندہی کر دی گئی،فورم کے معززترین ممبر چوھدری رضا کی جانب سے فورم اور تحریک انصاف میٹنگ میں فورم کی شاندار پریزینٹیشن اور سید شاہ زیب ارشد کے جاندار موقف کی تعریف کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ صحافتی اصولوں پر بغیر کمپرومائیز کئے اسی سپرٹ کو برقرار رکھا جائے گا، اجلاس کے آخر میں فورم اور تحریک کے نمائندوں نے ایک دوسرے کی غلطیوں کو درگزر کرتے ہوئے مستقبل میں احسن انداز سے آگے بڑھنے کو ترجیح دی،یونس خان نے تحریک انصاف کے وفد کی تعریف کرتے ہوئے ان کے مثبت رویے اور شرپسند عناصر سے ہر ممکن طور پر بچنے کی کوشش کو سراہا،پاکستان جرنلسٹ فورم کے ممبران نے آج اس عزم کو پھر دہرایا کہ اپنی پیشہ وارانہ پراگریسوصحافت کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کلپرٹ کے لیے برداشت کا لیول صفر کیا جائے ،کمیونٹی کے وسیع تر مفاد میں ایک یا دو بار تنبیہ کی جائے گی اور پھر برے کو گھر تک پہنچایا جائے گا،تمام ممبران نے کمیونٹی میں پائے جانے والے شرپسند عناصر اور سیاسی جماعتوں میں ان کے آلہ کاروں کی جانب سے فورم کے ممبران اور کمیونٹی معززین کی نقلی آئی ڈیز سے کردار کشی کی ایک بار بھر پور مزمت کی۔