DailyNewsKahuta

Kahuta; Father attacks teenage daughter in Moawar with axe as she is admitted to hospital

مواڑہ کے گاؤں گڑھیٹ کی ڈھوک برھاڑی میں ظالم باپ نے کلہاڑی کے وار سے اپنی 14سالہ بیٹی کو شدید زخمی کر دیا

سنگدل اور ظالم باپ نے کلہاڑی کے وار سے اپنی 14سالہ بیٹی کو شدید زخمی کر دیا ۔ جسے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ سے انتہائی نازک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مواڑہ کے گاؤں گڑھیٹ کی ڈھوک برھاڑی میں ثمن شہزادی کی والدہ نے دوسری شادی کی ہوئی تھی۔ اور ثمن شہزادی اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتی تھی ۔ ثمن شہزادی کے والد راجہ محمد خالد اپنی بیٹی کو وہاں سے لاکر کہا کہ اپنی دادی کے پاس رہو۔ جس پر ثمن شہزادی نے انکار کردیا ۔ ظالم باپ نے بیٹی کے انکار پر کلہاڑی کے وار کر کے اس کو شدید زخمی کر دیا ۔ پویس تھانہ کہوٹہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ۔ اور بچی کو شدیدزخمی حالت میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔ 

Kahuta; A Police case has been registered at Kahuta police station against Raja Mohammad Khalid of village Dhok Brahri, Gharait in UC Moawara.

Raja Mohammad Khalid attacked with Kollari his daughter Saman Shezadi, 14, who was badly injured and admitted in hospital. According to police Raja Khalid had married again and wanted his daughter now moved with his new wife, as the daughter refused he hit her with kollari (axe).

صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ راجہ بشیر اور تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کی سیاسی ناراضگی ’’دوستی ‘‘ میں بدل گئی

Foes becoming friends as Raja Sagheer and Raja Bashir hug each other

صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ راجہ بشیر اور تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کی سیاسی ناراضگی ’’دوستی ‘‘ میں بدل گئی ۔ راجہ بشیر کے بھتیجے کونسلر راجہ سجاد کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کے بیٹے شادی کے دوست بنے اور بغلگیر ہو گئے ۔ جبکہ اس موقع پر ولیمہ کی تقریب میں سا بق وزیر اعظم ممبرقومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی ، سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راجہ محمد علی ، ممبر ضلع کونسل جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی شوکت اقبال جنجوعہ ، سابق تحصیل ناظم کہوٹہ طارق مرتضیٰ ،بلدیاتی چیئرمینوں ، کونسلروں معززین علاقہ نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔ ولیمہ کی تقریب میں وی ۔آئی ۔پی اور اہم شخصیا ت کے لیئے عام لوگوں سے ہٹ کر علیٰحدہ بیٹھنے اور کھانے کا بندوبست کیا گیا ۔ ممبر صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی کے رہنما راجہ صغیر احمد نے عام لوگوں کے پاس بیٹھ کر کھانا کھانے کو ترجیح دی ۔ تمام شرکاء کی تواضع فش ، مٹن قورمہ ، حلوہ ، پلاؤ سے کی گئی ۔ راجہ بشیر اور راجہ سجاد نے تمام مہمانوں کو ویلکم کیا اور آخر میں شکریہ بھی اداکیا ۔ 

تحریک انصاف کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو بے نقاب کرینگے ۔

We will expose all conspiracies against PTI, Raja Bashir

صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ خورشید ستی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو بے نقاب کرینگے ۔ ملک دشمن عناصر ناکام ہونگے۔ پاکستان جلد تمام بحرانوں سے نجات حاصل کر کے ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا ۔حکومت کو بدنام اور تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں ۔ کہوٹہ شہر میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران راجہ خورشید ستی نے کہا کہ عمران خان کی قیادت سے مافیا خوفزدہ ہے ۔ کرپٹ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے سے ہر طرف چیخ وپکار ہے۔اور حکومت کو بد نام کیا جارہا ہے ۔ آئندہ چندماہ کے دورا ن حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہوگی ۔ قوم کو تبدیلی کے ثمرات ملیں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ سوئی گیس اور بجلی کے لیئے پسند نا پسند کی بجائے بلا تفریق میرٹ پر کام ہو گا ۔ کسی کے ساتھ زیادتی نا قابلِ برداشت ہو گی ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button