Kallar Syedan; Two ex Prime Minister of Pakistan visit Kallar Syedan
دو سابق وزرائے اعظم راجہ پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی کا دورہ
دو سابق وزرائے اعظم راجہ پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی کا دورہ کلرسیداں،راجہ پرویز اشرف کلرسیداں شہر کی بستی ڈھوک بھٹیاں جا کر پارٹی رہنما نصیر اختر بھٹی سے ان کی اہلیہ کی وفات پر دلی تعذیت کااظہار کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمداعجاز بٹ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے جبکہ شاہد خاقان عباسی بھی اندرون شہر رکن بلدیہ چوہدری محمداشرف کی وفات پر ان کے گھر گئے لواحقین سے ملاقات کی اور مرحوم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اس موقع پر چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس ،مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ بھی موجود تھے ۔
Kallar Syedan; Two ex Prime Minister of Pakistan visited Kallar Syedan region on same day, Raja Parvez Ashraf visited village Dhok Bhattian at the residence of Naseer Akhtar Bhatti to pay condolences on death of his wife, while Shahid Khaqan Abbassi visited residence of late Ch M Ashraf to pay condolences.
راجہ پرویز اشرف کا دوبیرن کلاں میں کل پاکستان انجمن پٹواریان کے مرکزی صدر صوفی محمد بشیر کے بھائی نازک خان کی وفات پر فاتحہ خوانی
Raja Parvez Ashraf visits Doberan Kallan to pay condolences on death of Nazak Khan
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ احتساب سے کسی کو کوئی انکار نہیں مگر احتساب کے نام پر سیاستدانوں کے چہرے مسخ کرنا درست بات نہیں ،نواز شریف کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کئی سوالات اٹھائے ہیں رینٹل پاور کا بڑا شور مچایا جاتا تھا رینٹل پاور کے ترکی نژاد شہری نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تو عدالت نے پاکستان پر دو بلین سے زائد ڈالر کا جرمانہ کردیا حکومت اس پر خاموش کیوں ہے ؟میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا آئی ایم ایف مجھ سے ناراض تھا اور مجھے تبدیل کرنے کی باتیں کرتا رہا مگر میں نے اس کی خواہش کی مطابق پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نہیں کیا پی ٹی آئی نے لوگوں کو افسانوی خواب دکھائے تھے جن کی کوئی تعبیر نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز دوبیرن کلاں میں کل پاکستان انجمن پٹواریان کے مرکزی صدر صوفی محمد بشیر کے بھائی نازک خان کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد ہمارے نمائندے اکرام الحق قریشی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ شاہ رخ پرویز،چوہدری محمد ایوب ،محمد اعجاز بٹ،راجہ یاسر بشیر ایڈووکیٹ ،ماسٹر تصورحسین اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ،راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے لوگوں کو ایسے سہانے خواب دکھائے ہیں جن کی کوئی تعبیر نہیں دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے دعویدارآج دیگر ممالک سے بھیک رہے ہیں عمران خان کا دعویٰ تھا کہ ان کی حکومت آتے ہی دو سو ارب ڈالر ملک میں آجائیں گے مگر ایسا نہ ہو سکا میرے خلاف تمام کیسز بے بنیاد ہیں رینٹل پاور کا بڑا شور مچایا گیا مگرآج کوئی بات ہی نہیں کرتا ،انہوں نے انکشاف کیا کہ ترکی کی رینٹل کمپنی نے پاکستان کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے مقدمہ جیت لیا ہے اور پاکستان کو دو بلین ڈالر سے زائد کا جرمانہ کیا گیا مگرآج حکومت اس پر بھی خاموش ہے موجودہ حکومت کے دور میں ڈالر کی اڑان سے ایک ہی رات میں بیرونی قرضوں میں ایک ہزار ارب ڈالر کا اضافہ ہوا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ احتساب سے کسی کو انکار نہیں مگر احتساب کے نام پر سیاستدانوں کا میڈیا ٹرائل کرنا اور ان کا چہرہ مسخ کرنا درست عمل نہیں ہے نواز شریف کے خلاف نیب کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ نیب پر سوالیہ نشان ہے پوری دنیا میں تفتیش پہلے کی جاتی ہے مگر پاکستان میں پہلے پکڑا جاتا ہے اس کا میڈیا ٹرائل ہوتا ہے اور اس کے بعد تفتیش شروع ہوتی ہے ،انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا پیپلز پارٹی نے مشکل ترین دور میں اقتدار سنبھالا اس وقت دہشت گردی عروج پر تھی سوات پر قومی پرچم ہم نے سربلند کیا سوات کے پچیس لاکھ متاثرین کو بحال کیا صوبوں کو زیادہ بااختیار بنایا اور جب ہماری حکومت ختم ہوئی تو ہم پہلے سے زیادہ خزانہ چھوڑ کر آئے تھے تنقید کرنے والے ریکارڈ سامنے رکھ کر بات کریں مفروضوں پر کی جانے والی باتوں کو کوئی تسلیم نہیں کرتا پی ٹی آئی نے سو دن مانگے تھے نصف سے زائد گزر چکے ہیں حالات پہلے سے زیادہ خراب ہوتے جا رہے ہیں عمران خان ایک کروڑ نوکریاں ،پچاس لاکھ گھر اور پٹرول سستا کرنے کا وعدہ پورا کریں عوام جونیجو دور میں بننے والے گھروں کو قبول نہیں کریں گے ان گھروں میں کوئی منتقل ہی نہیں ہوا اور لوگ انکی اینٹیں اکھاڑ کر لے گئے ،انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت عظمیٰ میں آئی ایم ایف نے پٹرولیم میں مزیداضافے کا تقاضا کیا میرے انکار پر وہ مجھے تبدیل کرنے کی باتیں کرتے رہے مگر میں عوامی مفاد پر ڈٹا رہا انہوں نے کہا کہ وعدے اور دعوے کرنا آسان ہے حکومت چلانا بچوں کا کھیل نہیں ۔
اشتہاری ملزم صدف بلال کو پانچ سال بعد گرفتار کر کے عدالت پیش
Wanted criminal Sadaf Bilal arrested in Chauk Pindori
تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ کی خصوصی ہدایت پر پولیس چوکی چوکپنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر ارفاد احمد اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ کے اے ایس آئی عبدالرحمان نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم صدف بلال کو پانچ سال بعد گرفتار کر کے عدالت پیش کر دیا۔پولیس کے مطابق 2013 میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے دوران پولیس مقابلہ میں مشتاق حسین نامی شخص جاں بحق جبکہ اے ایس آئی بابر حسین ٹانگ پرگولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا۔ملزم صدف پر قتل کرنے اور گولی مار کر اے ایس آئی کو زخمی کرنے کا الزام ہے۔پولیس نے بتایا کہ گرفتاری کے وقت ملزم چوکپنڈوری میں واقع ایک سرکاری سکول میں قبضہ گروپ کی نگرانی کر رہا تھا۔ ملزم چار مزید مقدمات میں بھی ملزم اشتہاری تھا۔
تنویر شیرازی نے اپنے ایک بیان میں لاہور کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد
Tanveer Sherazi congratulates Shahid Khaqan Abbassi
سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نثار تنویر شیرازی نے اپنے ایک بیان میں لاہور کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اگر عام انتخابات شفاف اور منصفانہ ہوتے تو مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیت جاتی ۔