DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; MPA Ch Javed Kausar accused of stopping development work over name plaque row

پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے تکیہ بابارحیم شاہ تا صندل روڈ کی تعمیر رکوا دی

سڑک کی تعمیر کے منصوبہ پرتختی لگانے کا پھڈا ، پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے تکیہ بابارحیم شاہ تا صندل روڈ کی تعمیر رکوا دی ایم پی اے عوامی مسائل حل کریں نہ کہ اضافہ کریں تختی کاشوق ہے تو لگا دیتے ہیں کام میں رکاوٹ نہ ڈالیں صندل اور دیگر علاقوں کے رہائشی سراپا احتجاج ، پوٹھوہار پریس کلب میں راجہ محسن صغیر بھٹی، طاہر راحیل اعوان، افتخاروزیر، غضنفر کیانی، راجہ اسد کونسلر کی پریس کانفرنس اس موقع پر سید کاظم علی نقوی سعادت حسین نومی بٹ حاجی لیاقت راجہ اعجاز محمود راجہ فیصل اسحاق سمیت درجنوں افراد موجود تھے راجہ محسن صغیر بھٹی نے کہا کہ تکیہ بابارحیم شاہ تا صندل روڈ بنیادی اہمیت کی حامل ہے غربی گوجرخان سے لنک کرنے والی اس سڑک سے چار سے پانچ لاکھ افراد مستفید ہو تے ہیں سابق لیگی ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی نے اس سڑک کی تعمیر کیلئے دو کروڑ کے لگ بھگ فنڈزریلیز کئے سڑک پر سترفیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے لیکن اب پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید کوثر بار بار اس کی تعمیر میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں اگر انہوں نے اپنی روش نہ بدلی تو ان کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا

Gujar Khan; A Press conference was held at Pothohar press club by Raja Mohsin Sagheer and friends, who have accused MPA Ch Javed Kausar of stopping Takkiya Baba Raheem Shah to Sandhal road which already had been completed 70%, In press conference the work was stopped due to row over the name on the plaque. The original two Caror rps grant was given by ex MPA Ch Iftikhar Warsi.

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام 37 ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس 25،26 اکتوبر

Khatam e naboowat to be held on 25/26th October

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کے خالدمبین کے جاری اعلامیہ کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام 37 ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس 25،26 اکتوبر کو قادیانیوں کے گڑھ چناب نگر میں منعقد ہو رہی ہے واضح رہے کہ قادیانیت کے مرکز میں منعقد ہونے والا یہ اجتماع امت مسلمہ کا مرکزی اجتماع ہوتا ہے جس میں تمام مسالک کی صف اول کی مذہبی قیادت شرکت کر کے ختم نبوت کی تحریک میں شامل اکابرین کے مشن کی تجدید کرتی ہے اور اس مشن کیلئے اپنا سب کچھ نثار کر دینے کے جذبے سے لاکھوں عاشقان رسالت جذب وکیف کی مستی میں شامل ہوتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button