اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ظہیر انور اور چیف آفیسر کہوٹہ ملک الفت کا کہوٹہ شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ ۔ تجاویز شدہ سامان ضبط کر لیا گیا ۔ کسی کی سفارش اور دباؤ کو خا طر میں نہ لائیں گے ۔ تجاوزکنند گان اپنا سامان حدود میں رکھیں ۔ کسی سے رعائت نہ ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ظہیر انور اور ملک الفت چیف آفیسر کہوٹہ نے کہوٹہ شہر کے دورے کے موقع پر اخباری نمائندوں اور شہریوں و تاجروں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ظہیرانور نے بتایا کہ اچانک چھاپوں کا سلسلہ روزانہ جاری رہے گا ۔ اس موقع پر پنجاڑ چوک ،کوٹلی لنک روڈ ، مین بازار ، قدیر بازار اور شہر سے تجاوزات اٹھائی لی گئیں ۔ جبکہ تجاوز میں آئے ہوئے شیڈ ، تھڑے اور بڑے بڑے بورڈز بھی ضبط کر لیئے گئے ۔ تجا وزات کے خلاف آپریشن کے بعد کہوٹہ شہر میں دکانداروں نے اپنا تجاوز شدہ سامان بھی خود سمیٹ لیا ۔ جس سے بازار کھلا کھلا نظر آرہا ہے ۔
Kahuta; The assistant commissioner Kahuta, Zaheer Anwar along with other officials inspected Kahuta bazaar and took action against encroachment.