DailyNewsHeadline

Dadyal, AJK; Wanted criminal Sheikh Kaleem of Ratta arrested in Rawalpindi

مشہور بدنام زمانہ ڈکیٹ شیخ کلیم ساکن رٹہ راولپنڈی سے گرفتار

ڈی ایس پی سردار غالب کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال کی شاندار کاروائی کرتے ہو ئے مشہور بدنام زمانہ ڈکیٹ شیخ کلیم ساکن رٹہ راولپنڈی سے گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایچ تھانہ ڈڈیال چوہدری شہزاد نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کہا کہ شیخ کلیم ساکن رٹہ یہ ملزم دن ہو یا رات کو بھی چوری کرتے ہے اس نے کچھ دن قبل رٹہ الحسن کالج سے پانچ عدد موبل فون ایک عدد موٹرسائیکل اور بیس ہزار نقد جو چوری کیا تھا وہ بھی برآمد کر لیا اسکر علاوہ ملزم کے قبضہ سے تین عدد موبل فون ایک تیس بور پستول جس کے بیس رندے اور تین کلاشنکوپ 35,رندے اور 6میگزین برآمد کر لئے ہیں ایس یچ او چوہدری شہزاد نے ایک سوال کے جواب میں یہ جو اسلہ برآمد اس نے کہا کہ یہ گوجرخان سے چوری کیا تھا انہوں اس چور نے ہم کو ٹک ٹکی پکا ناچ نچانے والے ملزم کو بڑی محنت سے اور ٹیم ورک کی وجہ سے راولپنڈی سے گرفتار کیا انہوں نے کہا اس میں ڈی ایف سی طاہر اقبال تفتیشی سمیع اور دیگر ہمراہ نفری راولپنڈی سے گرفتار کر کیا مزیدتفتیش جارہی ہے 

Dadyal; DSP Sardar Ghalib in collaboration with Dadyal police have arrested wanted criminal Sheikh Kaleem of village Ratta, Sheikh Kaleem was wanted for various robberies in Dadyal region, he was arrested in possession of fire arms.

ٹیچر آرگنائزیشن آزاد کشمیر کا مظفرآباد میں کامیاب احتجاج

Teachers organisation hold peaceful protest as the leaders meet with Prime Minister

ٹیچر آرگنائزیشن آزاد کشمیر کا مظفرآباد میں کامیاب احتجاج آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سردار عارف شاہیں کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور وزیرتعلیم سید افتخار گیلانی سے ملاقات چاٹرڈیمانڈمکمل طور پر 26اکتوبر 2018 ؁تک منظورکرنے کی یقین دہانی مظفرآباد میں ہزاروں اساتذہ کرام اور معلمات کی شرکت ڈویثرنل صدر قاری حفیظالرحمن اور ضلعی صدرسعیدعالم نے بھی خطاب کیا ڈڈیال سے ماسٹر عبدالمالک ،ماسٹر عطاء الرحمن ،ماسٹر لیاقت علی ،ماسٹر عاصم چغتائی کے ساتھ درجنوں اساتذہ کرام نے قاری حفیظ الرحمن کی قیادت میں احتجاج میں شرکت ہم کامیاب احتجاج میں شرکت کی ہم کامیاب احتجاج پر تمام اساتذہ کرام اور معلمات کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اگر 26اکتوبر ہمارے ساتھ جھوٹ بولا گیا تو اساتذہ ہڑتال کریں گے اور سکول کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور اس وقت تک بائیکاٹ جارہی رہیگا جب تک پرئمری معلمیں کو B-14اور جونےئر کو B-16نہ دیاگیا اس کی تمام ترزمہ داری حکومت آزاد کشمیر پر ہو گئی

بلدیہ ڈڈیال کی حد ود میں جانوروں کا داخلہ منع

Dadyal municipality praised after banning cattle from entering bazaar

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنماملک محمد نذیر نے مقامی صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایڈمنسٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری ساجد نذیر ایڈووکیٹ کے اس فیصلہ پر خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا کہ انہوں نے بلدیہ ڈڈیال کی حد ود میں جانوروں کا داخلہ منع کیا اور مالکان کو ہدایت کی وہ پنے مال مویشی گھروں میں رکھیں جانوروں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام ردہم برم ہوتا تھا اور گندگی اور آلودگی میں اضافہ ہو تاتھا اس سے قبل جتنے بھی ایڈمنسٹر یا چےئرمین آتے رہے اور جانور آزادی سے پھرتے رہے انہوں نے اس بار میں چوک میں سرعام ریڑیاقں لگا کر ٹریفک کا بھی بری طرح متاثرہے اس بار بھی ایڈمنسٹر صاحب کو نوٹس لیناچاہے اگر اسی طرح اداروں کے سربراہ کام کریں تو ان کوعوام کو اچھی نظروں سے دیکھیں گے 

وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سنیارٹی کا خیال رکھے گئے

PM Raja Farooq Haider Khan asked to be responsible over seniority grading at Dadyal college 

ڈائریکٹر کالجزڈویثرن میرپور میں انتخاب میں ہم وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان مطالبہ کرتے ہیں کہ پروفیسر سیدرحمان جن کا گریڈ 19سکیل ۔سنیارٹی لسٹ پر نمبر ا یک ہے ان کو لگا یا ڈائریکٹرکالجز میں تین نام دیاگئے ہیں ان نمبرا یک پروفیسر سید الرحمان گریڈ 19سکیل ہے نمبر دو پر چوہدری محمدظہیر سریل نمبر 5ہے جبکہ نمبر تین پر پروفیسر محمدنذرسریل نمبر 24ہے یہ تینوں پروفیسر کا سکیل 19میں ہیں لیکن سنیارٹی لسٹ میں بہت بڑا فرق ہے امید کرتے ہیں کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سنیارٹی کا خیال رکھے گئے 

ہماری حکومت بلا تخصیص عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے,چوہدری عابد یاسین

Our government believes in serving the public, Ch Abid Yaseen

تحصیل صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ڈڈیال چوہدری عابد یاسین نے کہا ہے کہ ہماری حکومت بلا تخصیص عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ناجائز قبضہ جات کی حوصلہ افزائی کرنے والے قصہ ماضی بن چکے آج شور شرابہ کرنے والے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کس مصحلت کے تحت خاموش رہے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں خالصہ سرکار اور شاملات پر ہاتھ صاف کئے گئے اور عوام علاقہ جانتے ہیں کہ اس کا ذمہ دار کون ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد پر تنقید کرنے والے پہلے اپنی سیاسی سمت کا تعین کریں۔ انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کی قیادت میں ڈڈیال میں تعمیر و ترقی کے مثالی کام کر رہی ہے چند شکست خوردہ عناصر بوکھلاہٹ کے عالم میں ایسی باتیں کر رہے ہیں جس سے انکے ذہنی دیوالیہ پن کو دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پوری طرح متحد ہے اور رہے گی تعمیر و ترقی کے عمل کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچاہیں گے وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد پر تنقید کرنے والے آدھے تیتر اور آدھا بٹیر کی مانند ہیں وزیر حکومت پر انگلی اٹھانے سے پہلے کسی جماعت کے ساتھ اپنی وابستگی کو کلیر کریں پھر کوئی بات قابل عمل ہو سکتی ھے۔انہوں نے کہا کہ سیاست کرنے کے لئے کسی پلیٹ فارم کا ہونا ضروری ہوتا ھے جو کچھ لوگوں کو دستیاب نہیں ھے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد ایک دوسرے کے ساتھی ہیں اور وزیر حکومت پر اعتماد کی وجہ سے ہی حلقہ کی ترقی ممکن ہوئی ہے۔

تعمیر و ترقی صرف اور صرف ن لیگ کے ہی حصہ میں آتی ہے ,چوہدری جاوید ظفر

Construction and development comes only in the part of the N League, Chaudhry Javad Zafar

علاقائی اپوزیشن میلا سجتے ہی مفرور ہو جاے گی تنقید کرنے والے میدان سجنے کا انتظار کریں ہم جانتے ہیں کہ کس میں کتنا دم ہے چوہدری جاوید ظفر 
لیگی کارکن متحد رہیں اپوزیشن مفرور ہے تعمیر و ترقی صرف اور صرف ن لیگ کے ہی حصہ میں آتی ہے اپوزیشن مسائل کی نشاندہی کرنے کی بجاے گمنامی کی دنیا میں غائب ہے پی ٹی آئی کو ہائی جیک ہونے کا ڈر اور پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہے حکومت پر تنقید کرنا دل کو تسلی دینے کے علاوہ کچھ نہیں ہے میدان میں نکلے تو برساتی مینڈک دم دبا کر بھاگ نکلیں گے مسعود خالد کے ساتھ اختلافات دفن کر دئیے علاقہ کی ترقی ترجیح ہے اور کسی کو اس عمل میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دی جاے گی طارق فاروق نے ہمیشہ سر پرستی کی جس پر انکا شکر گزار ہوں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر چوہدری جاوید ظفر نے صحا فیوں سے ایک ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر بلخصوص ڈڈیال کی اپوزیشن سیاسی مفرور ہے جبکہ حکومت تعمیر و ترقی کے عمل میں مصروف ہے بلاجواز تنقید کر کے اپنی پواہینٹ سکورنگ کی بجاے سنجیدگی سے مسائل کی نشاندہی کی جاتی تو بیشتر حل ہو چکے ہوتے ہر کوئی اپنی کمپنی کی مشہوری کے لئے کام کر رہاہے ان لوگوں کو یہ اخلاقی جرات نہیں ہے کہ حکومت کے مثبت کاموں کا خیرمقدم کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی خصوصی دلچسپی کا ثبوت ہے ڈڈیال کی بڑی شاہراوں پر کام شروع ہے اور تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اس سلسلہ میں مقامی ایم ایل اے کی کوششیں لائق تحسین ہیں جلد حلقہ کی لنک روڈز پر بھی ایک بڑی پیش رفت دیکھیں گے اپوزیشن کے دوستوں کو کچھ زیادہ ہی میدان سجانے کا شوق ہے تو پھر میدان میں آہیں انشااللہ اور نہیں تو یہ ضرور بتا دیں گے وہ کہاں کھڑے ہیں اور ہم کیا کچھ کر سکتے ہیں بہت جلد وزیر اعظم سے ملاقات کر کے عملی طور پر میلا سجاہیں گے شوقین حضرات تیار رہیں اینٹ کا جواب پتھر سے نہ دے سکے تو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے سیاست سے دست بردار ہو جاہیں گے۔

تعزیت

چکسواری(نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) حاجی چودھری محمدسلیم چودھری منیراخترچودھری محمداعجاز چودھری محمداعظم کوٹھوی حاجی چودھری منظورحسین چودھری ناظم اعظم منشی چودھری عبدالرشید چودھری اللہ دتہ بسمل چودھری محمدموسی چودھری عمران مانی چودھری محمدندیم شمیدٹھیکیدار محمدداودخان ڈاکٹرراجہ عبدالرزاق نے چودھری پرویزاقبال اورچودھری ظفراقبال کونسلر برمنگھم برطانیہ کے ماموں حاجی چودھری محمدمالک آف بن دھمالی کی وفات پرسوگوار خاندان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفر ت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے ۔

چکسواری(نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ڈپٹی کسٹوڈین چودھری محمدخلیق الزمان حاجی اخلاق احمددانش صدر معلم قائداساتذ ہ چودھری مہربان علی راجہ شہباز خان نے چودھری پرویزاقبال اورچودھری ظفراقبال کونسلر برمنگھم برطانیہ کے ماموں حاجی چودھری محمدمالک آف بن دھمالی کی وفات پرسوگوار خاندان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفر ت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے ۔

Picture of the day     20/10/2018     Kanoha brickyard

Show More

Related Articles

Back to top button