DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Action will be taken within 24hrs on complaints of overseas Pakistani, Police

اوورسیز پاکستانیز کی شکایات کا 24گھنٹوں میں ازالہ ہو گا ، ایس ایس پی

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد سید محمد امین بخاری نے کہا ہے کہ سائلوں کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں145 شہری بلاتفریق کسی بھی شکایت یا مسئلے کیلئے میرے آفس آ سکتے ہیں جن کا فوری اور میرٹ پر ازالہ کیا جائیگا۔ اوورسیز پاکستانیز کی شکایات کے ازالہ اور انکے مسائل کے فوری حل کیلئے بھی خصوصی شکایات سیل تشکیل دیدیا گیا ہے جو 24گھنٹے کے اندر اندر ان شکایات اور مسائل کا ازالہ کریگا۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سمیت شہری اپنی زمینوں پر ناجائز قبضوں، پولیس کے عوام کے ساتھ ناروا سلوک، میرٹ پر کام نہ کرنے، تھانے میں آنے والے سائلین کے مسائل اور مقدمات کی رجسٹریشن میں تاخیر یا مقدمات کی غلط تفتیش جیسے معاملات کو میرے نوٹس میں لا سکتے ہیں جن پر فوری ایکشن لیا جائیگا۔ اُنہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کا اولین فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی طرف سے کسی بھی سائل کے ساتھ غیرمہذبانہ و ناروا رویئے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا اور ایسے افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ایس ایس پی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو دوسرے صوبوں کیلئے ایک مثال بنایا جائیگا۔

Rawalpindi; SSP Operations Islamabad, Syed Mohammad Amin Bukhari has promised that my doors are open for overseas Pakistani and  action will be taken within 24hrs on their complaints.

Senior Superintendent of Police (SSP) Mohammad Amin Bukhari  urged the people to keep him informed through police’s social media pages about any crime and suspicious activities.

“No highhandedness would be tolerated with anyone,” Bukhari said in a meeting with his staff after assuming charge as SSP-Operations Islamabad.

Show More

Related Articles

Back to top button