DailyNewsHeadline

Chakswari; Bradford Councillor Ch Nazam Azam to arrive in Dangri Bhadur on 22nd October

چودھری ناظم اعظم کونسلر سٹی وارڈبریڈفورڈ نجی دورے پراپنے آبائی علاقے ڈھانگر ی بہادرفیض پور شریف پہنچ رہے ہیں

چودھری ناظم اعظم کونسلر سٹی وارڈبریڈفورڈ برطانیہ 22 اکتوبرکوپاکستان اورآزادکشمیر کے چار ہفتے کے نجی دورے پراپنے آبائی علاقے ڈھانگر ی بہادرفیض پور شریف پہنچ رہے ہیں وہ اپنے دورے کے دوران اپنے دوست کی شادی کی تقریب میں بطور خاص شرکت کریں گے اورمختلف تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریبات کاانعقادکیاجائے گاچودھری ناظم اعظم تیسری بار سٹی وارڈ بریڈفورڈ سے کونسلر منتخب ہوئے ہیں ان کی تین بار بطور کونسلر کامیابی یونین کونسل فیض پورشریف بالخصوص ڈھانگری بہادر کے لئے ایک بڑااعزاز ہے وہ ڈھانگری بہادر کے ایک زمیندارگھرانے کے چشم وچراغ ہیں جنہوں نے تین بار کونسلرمنتخب ہوکراپنے علاقہ کانام روشن کیاہے ان کے سیاسی کیرئیرمیں ان کے والدگرامی چودھری محمداعظم کوٹھوی کاعظیم کردار ہے ان کی شاندارسیاسی وسماجی خدمات کابہترین ثمر بھی ہے ان کی بطور کونسلر کامیابی میں چودھری محمداعجاز حاجی چودھری منظورحسین سمیت دیگرووٹرزاورسپورٹرزکابھرپورخلوص شامل ہے جس کی بدولت وہ تین بار کونسلر منتخب ہوئے ہیں آبائی علاقے ڈھانگری بہادر آمدپران کاوالہانہ استقبال کیاجائے گااستقبالیہ تقریب کااہتمام ڈھانگری بہادر کے سیاسی وسماجی راہنماچودھری محمدشکیل کریں گے چودھری محمدشکیل نے کہاکہ ناظم اعظم کاڈھانگری بہادر آمدپرشانداراستقبال کریں گے.

Chakswari; Bradford Councillor Ch Nazam Azam will arrive in his native Dangri Bhadur on 22nd October for a family wedding, Ch Nazam Azam will stay for four weeks.

چوہدری مسعود خالد کا نام تاریخ میں سنہری خروف میں لکھا جائے گا ,ر محمد مد ثر میر ایڈووکیٹ

M Mudassar Mir advocate praises Ch Masood Khalid contributions 

وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے دو سال میں ڈڈیال میں ریکارڈ توڑ ترقیا تی کا م کروادئیے ہیں اس کی مثال کئی نہیں ملتی وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کا نام تاریخ میں سنہری خروف میں لکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار محمد مد ثر میر ایڈووکیٹ نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالدکی دن رات محنت کی وجہ سے ڈڈیال آج ترقی راہ پر گامزن ہے ،انہو ں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے دو سال میں ڈڈیال میں ریکارڈ توڑ ترقیاتی کا م کروادئیے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی اور انشا ء اللہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کا نام تاریخ میں سنہر ی خروف میں لکھا جائے گا ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کا ما ضی صاف شفاف ہے ان پر کو ئی آدمی ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکتا ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد جیسا آدمی ڈڈیال کے لیے نایاب ہیرا ہیں ایسا ہیرا ڈڈیال کو دوبار ہ نہیں ملے گا ماضی سب کے سامنے ہے جو بھی آیا پچھلے دس سالو ں میں اس نے عوام کے حق کو کھایا ہے اس کے علاوہ ایک روپے کا کام نہیں کیا اور ہوائی اعلانات ہی کیے لیکن وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے صرف دوسال سال میں اتنے کا کیے کہ اپوزیشن کے لوگ بھی وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کے کامو ں کی تعریف کرتے ہیں جتنے کام دو سال میں ہو ئے ہیں اتنے کو ئی مائی کا لال دس سا لو ں میں بھی نہیں کرواسکتا ما ضی کی مثال سب کے سامنے ہے ۔

موضع بٹھاڑ ڈڈیال میں مشہور مقدمہ میں حقدار ان کو انکے حصے کی زمین کا قبضہ دلوا دیا گیا۔

Land returned to its owners in famous case of village Bhattar, Dadyal

موضع بٹھاڑ ڈڈیال میں مشہور مقدمہ میں حقدار ان کو انکے حصے کی زمین کا قبضہ دلوا دیا گیا۔تفصیل کے مطابق نائب تحصیلدارڈڈیال راجہ زاہد نے کرم حسین بنام فصل داد وغیرہ کے تقسیم کا مقدمہ حل کر دیا۔نائب تحصیلدار ڈڈیال راجہ زاہد حسین اور گرداور محمد نواز ،حلقہ پٹواری ، ایڈیشنل ایس ایچ او محمد حنیف اور ہمراہ نفری کے اصل زمین مالکان کو ان کی زمین کا قبضہ دلوا دیا ۔اس پر عوام علاقہ نے نائب تحصیلدار ڈڈیال کو خراج تحسین پیش کیا ۔ 

پریس سیکرٹری ہارو ن بٹ کے اعزاز میں دوستو ں کی طرف سے عشائیہ

Reception held for press sec Haroon Butt

پریس سیکرٹری ہارو ن بٹ کے اعزاز میں دوستو ں کی طرف سے عشائیہ تحصیل صدر مسلم لیگ ن چوہدری عابد یاسین ،چوہدری امجد علی کنڈ ،چوہدری الیاس ،چوہدری حمزہ ریا ض ،چوہدری راقب یاسین کی خصوصی شرکت ۔تفصیل کے مطابق پر یس سیکر ٹری (وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد )ہارو ن بٹ کے اعزاز میں پریس سیکرٹری مرکزی انجمن تاجراں ڈدیال محمد ظہیر سپرو نے عشائیہ دیا ۔عشائیہ میں تحصیل صدر مسلم لیگ ن چوہدری عابد یاسین ،چوہدری امجد علی کنڈ ،چوہدری الیاس ،چوہدری حمزہ ریا ض ،چوہدری راقب یاسین کی خصوصی شرکت کی ۔عشائیہ میں چوہدری امجد علی کنڈ اور تحصیل صدر مسلم لیگ ن چوہدری عابد یاسین نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے ہارو ن بٹ کو پریس سیکر ٹری بنا کر اچھافیصلہ کیا ہے ہا رو ن بٹ ایک ورکر صحافی تھے وہ کم عمر میں اپنی محنت کی وجہ سے اتنے اچھے عہدے پر تعینات ہو ئے ہماری دعا ہے اللہ ان کو اور ترقی دیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں گے ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button